Categories
Islam پاکستان تاریخ روح علماء قیام پاکستان نبوت

اقبال کا فکری نظام اور پاکستان کا تصور

اقبال کا فکری نظام اور پاکستان کا تصور

 

مصنف : پروفیسر فتح محمد ملک

 

صفحات: 120

مصور پاکستان علامہ اقبال نے  پاکستان کا خواب دیکھا اور محمد علی جنا ح نےمسلمانان برصغیر کے بھر پور تعاون سے اس خواب کوٹھوس تعبیر مہیا کردی۔ قیام پاکستان کا  بنیادی مقصد مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ اور بحیثیت قوم ان کی شناخت کو منوانا تھا ۔ جس کے لیے علیحدہ مملکت کا قیام از حد ضروری تھا ۔قیامِ پاکستان اس طویل جدوجہد کا ثمر ہے جو مسلمانانِ برصغیر نے اپنے علیحدہ قومی تشخص کی حفاظت کے لیے شروع کی۔قیام پاکستان  وتحریک پاکستان میں علماء کی جدوجہد اور خدمات بھی ناقابل فراموش ہیں ۔قیام پاکستان میں علمائے کرام  نے  جومثالی کردار ادا کیا وہ تاریخ کا سنہری باب  ہے۔لیکن قیام پاکستان کے متعلق بعض علماء (کا  موقف  عمومی علماء سے مختلف تھا۔زیر نظر کتاب’’ اقبال  کافکری  نظام ور پاکستان کاتصور ‘‘ ماہر اقبالیات  جناب پروفیسر فتح محمد ملک  کی تصنیف ہے ۔فاضل  مصنف نے اس کتاب میں  تصور پاکستان کو  اقبال کے نظامِ فکر سے مربوط کیا ہے  اور بجا طور پر یہ فیصلہ سنایا ہے کہ پاکستان کی بقا اور ترقی فکرِ اقبال اور پیغام اقبال کی سچی اور دیانت دارانہ تعبیر پر منحصر ہے۔نیز صاحب کتاب  نے اپنے مضبوظ استدلال سے ثابت کیا ہےکہ ابتدا میں ترقی پسندوں کی اقبال ناشناسی کا اصل محرک سیاسی تھا۔ بعد میں انہیں معلوم ہوگیا ک اقبال کا پین اسلامزم دراصل پین ہیومنزم کی طرف ان کی پیش قدمی ہے اور ان کااسلامزم اپنی روح میں ہیومنزم ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
چند نئےمباحث 9
ابتدائیہ 10
پیش لفظ: 13
اقبال….مجموعہ اضداد یادانائےراز؟ 17
اقبال،اثبات نبوت اورتصورپاکستان 62
اقبال اورسرزمین پاکستان 75
علامہ اقبال اورمولانامدنی 102
علامہ اقبال پنڈت نہرو 121
علامہ اقبال اورمولانا آزاد 134
پاکستان اورمشکلات لاالہ 154
اقبال اورہماری ثقافتی تشکیل نو 168
اقبال اورہماری ادبی تشکیل نو 179
ضمیمہ جات:اقبال اورسرزمین پاکستان (ایک مکالمہ) 210
جھلکیاں ازسلیم احمد 225
مسجد قرطبہ ایک سلسلہ خیال کےتعاقب میں 29

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Leave a Reply