اقبال کامل

اقبال کامل

 

مصنف : عبد السلام ندوی

 

صفحات: 393

 

علامہ محمد اقبالؒ ہماری قوم کے رہبر و رہنما تھے،آپ کو شاعر مشرق کہا جاتا ہے ۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ اہل مشرق کے جذبات و احساسات کی جس طرح ترجمانی کا حق اقبال مرحوم نے ادا کیا ہے اس طرح کسی دوسرے نے نہیں کیا ہے ۔شاعری کسی فکرونظریہ کودوسروں تک پہنچانے کاموثرترین طریقہ ہے ۔شعرونظم سے عموماً عقل کی نسبت جذبات زیادہ متاثرہوتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ وحی الہیٰ کے لیے شعرکواختیارنہیں کیاگیا۔تاہم اگرجذبات کی پرواز درست سمت میں ہوتوانہیں ابھارنا بجائے خودمقصودہے ۔۔ ان کی شاعری عروج رفتہ کی صدا ہے ۔ ان کے افکار و نظریات عظمت مسلم کے لئے ایک بہترین توجیہ اور جواز فراہم کرتے ہیں،اوراسلام کی انقلابی ،روحانی اوراخلاقی قدروں کاپراثرپیغام ہے ۔ان کی شاعری میں نری جذباتیت نہیں بلکہ وہ حرکت وعمل کاایک مثبت درس ہے ۔اس سے  انسان میں خودی کے جذبے پروان چڑھتے ہیں اورملت کاتصورنکھرتاہے ۔بنابریں یہ کہاجاسکتاہے کہ اقبال نے اسلامی تعلیمات کونظم میں بیان کیاہے۔تاہم یہ بات بھی ملحوظ خاطررکھناضروری ہے کہ علامہ عالم دین نہ تھے ہمارے ملی شاعرتھے اوربس  ۔ زیر تبصرہ کتاب” اقبال کامل “انڈیا کے معروف عالم دین مولانا عبد السلام ندوی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے علامہ اقبال کی مفصل سوانح حیات کے ساتھ ساتھ ان کی تصنیفات اور ان کے فلسفہ اور شاعری پر نقد وتبصرہ بھی کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے ۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
دیباچہ 1
سوانج حیات 6
تمہید 6
ولادت 8
تعلیم وتربیت 11
سفر انگلستان 14
انگلستان سےواپسی 16
بیرسٹری 17
سرکاخطاب 20
کونسل کی ممبری 23
ملکی اورقومی خدمات 25
مدارس میں اسلام پر لکچر 27
مسلم لیگ کی صدارت 29
دوسری گول میز کانفرنس کی شرکت 30
پروفیسر برگساں سےملاقات 30
مسولینی سےملاقات 30
روما کی اکاڈیمی میں تقریر 31
اسپن کاسفر 33
پروفیسر آسین سےملاقات 34
سفر افغانستان 35
سیرغزنی 38
علالت اوروفات 40
آل واولاد 48
جاوید ومنیرہ 48
ان کی تعلیم وتربیت کاانتظام 49
ذاتی حالات 54
مذہب 54
عقائد 62
توحید 62
نبوت ورسالت 64
معجزات پر اعتقاد 65
حیات بعدلالممات 66
عقیدہ تقدیر یامسئلہ جبر واختیار 67
اعمال وعبادات 69
اسلامی آداب طہارت 71
غیر ذبیحہ جانور کےگوشت سے اجتناب 71
نماز ،روزہ اورتہجد 72
حج 73
تلاوت قرآن 76
اخلاق وعادات 78
طرز معاشرت 79
غذا 79
وضع لباس 80
استغناء وخودداری 80
فیاضی 83
وطن کی محبت 84
لطف  صحبت 88
تصنیفات 93
علم الاقتصاد پر ایک کتاب 93
فلسفہ ایران بر ایک کتاب انگریزی 93
اسرار خودی 94
رموز بےخودی 95
پیام مشرق 95
بانگ در ا 98
زبور عجم 98
جاوید نامہ 99
بال جبرئیل 102
ضر ب کلیم 103
مسافر 104
پس چہ باید کرداے اقوام مشرق 104
ارمغان حجاز 104
بعض نامکمل اورزیر تجویز کتابیں 105
منطق الطیر 105
اردو امائن 105
فراموش شدہ پیغمبر کی کتاب 105
قرآن پاک پر ایک کتاب 106
اسلامی اصول فقہ کی تجدید 107
تاریخ تصوف 107
اسلام میرے نقطہ نظر میں 107
اردو شاعری 109
شاعری کاآغاز 109
مشاعروں میں شرکت 109
مرزا ارشد گورگانی کی پیشینگوئی 110
شاعری کی شہرت 110
ڈاکٹر صاحب کی شاعری کاپہلا دور 112
داغ سے تلمذ 113
دورطالب علمی کی بعض نظمیں 113
زمانہ طالب علمی میں پورپین شعراکاتتبع 114
شاعری کادوسرا دور 120
شاعری کاتیسرا دور 123
شاعری کاچوتھا دور 127
غزل 133
مرثیہ 140
مثنوی 144
مناظرقدرت 145
قطعات یار باعیات 148
قومی اوروطنی نظمیں 150
ظریفانہ شاعری 152
فارسی شاعری 154
غزل 161
قطعات یارباعیات 164
نظمیں 165
مثنوی 173
کلام اقبال کی ادبی خوبیاں 178
جدید طریقہ تنقید 181
رمزیت 181
رومانیت 184
کلاسکیت 188
قدیم طریقہ تنقید 190
حسن الفاظ 190
لب ولہجہ 194
تشبیہ واستعار ہ 201
تلمیحات 210
روانی وبر جستگی 218
مدح وذم 221
تکرار معانی 225
رفعت تخیل 226
موازنہ ومقابلہ 228
کلا م اقبال کی مقبولیت 232
افغانستان میں مقبولیت 232
ایران میں مقبولیت 234
عربی زبان میں اسلامی ترانہ 234
اوردوسری نظموں کاترجمہ 234
ترکی زبان میں کلام اقبال کاترجمہ 235
انگریزی زبان میں اقبال کی تصنیفات کاترجمہ 236
جرمنی میں کلام اقبال کی قدردانی 236
روسی زبان میں اسرار خودی کے بعض نظریات 237
اغلاط 239
فلسفہ خودی 244
اثبات خودی کےمقامات 246
خودی 246
شرف انسانی 249
تسخیر فطرت 250
مسئلہ خیروشر 253
روح وجسم کااتحاد 258
مسئلہ جبرواختیار 260
تخلیق مقاصد 263
صحرائیت وبددیت 266
عقل وعشق 270
مسئلہ ارتقا 282
فلسفہ خودی کےمآخذ 287
فلسفہ بےخودی 306
نظریہ ملیت 311
تعلیم 331
سیاست 335
ڈاکٹر صاحب کاسیاسی نظام 335
جمہوری حکومتوں کی وجوہ  مخالفت 337
اشتراکیت کی تائید 341
صنف لطیف 349
فنون لطیفہ 354
نظام اخلاق 366
خاتمہ کتاب 374
نعتیہ کلام 374
خاتمہ 381

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like