اسلام ایک نجات دہندہ تحریک

اسلام ایک نجات دہندہ تحریک

 

مصنف : سلطان احمد اصلاحی

 

صفحات: 218

 

اسلام ایک کامل اور اکمل دین ہے جواپنے ماننے والوں کوصرف مخصوص عقائد ونظریات کو اپنانے ہی کی دعوت نہیں دیتا بلکہ زندگی کے ہر موڑ پر یہ دین مسلمانوں کی رہنمائی کرتا ہے۔ اسلام کی یہ روشن اور واضح تعلیمات اللہ تعالیٰ کی عظیم کتاب قرآن مجید اورنبی کریم ﷺ کی صحیح احادیث کی شکل میں مسلمانوں کے پاس محفوظ ہیں۔ انہی دوچشموں سے قیامت تک مسلمان سیراب ہوتے رہے ہیں گے اور اپنے علم کی پیاس بجھاتے رہیں گے۔انسان کوآخرت کی نجات اسی اسلام کی پیروی سے حاصل ہوسکتی ہے۔ اور دنیا کے اندر وہ جن مشکلات ومصائب میں گھرا ہوا ہےاس سےاس کو نجات بھی صحیح معنوں میں اس پر عمل درآمد کے ذریعہ نصیب ہو سکتی ہے ۔ زیرتبصرہ کتاب’’اسلام ایک نجات دہندہ تحریک ‘‘ مولانا سلطان احمد اصلاحی کی تصنیف ہے ۔اس کتاب میں انہوں نے معاصردنیا کے حالات کے پس منظر میں اسلام کا جامع تعارف کراتے ہوئے یہ بتایا کہ اسلام کی اصل حقیقت یہ ہے کہ وہ پہلے انسان اورابتداء انسانیت سے خالق کائنات کا عطا کردہ ایک ہی مذہب اور ضابطۂ حیات ہے ۔ اور اسی کی مخلصانہ پیروی سے انسان دنیا وآخرت میں کامیابی کی ضمانت حاصل کرسکتا ہے۔فاضل مصنف نے عالمی سطح پر مسلمان معاشرے میں جو خامیاں ہیں ایمان داری کےساتھ ان کو سامنےلاتے ہوئے اس بات کو واضح کیا ہے کہ اسلام کی نجات دہندہ تحریک اگر غیرمسلم انسانیت کے لیے رحمت کا پیغام ہے تو اس سے مسلمان معاشرے کی ذمہ داری کم نہیں ہوتی بلکہ او ربڑھ جاتی ہےکہ اس روشنی میں وہ اپنی اصلاح کرے اور اس کے آئینے میں اپنے چہرے کو درست کرنےکی کوشش کرے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
بسم اللہ الرحمن الرحیم
دیباچہ 7
باب اول ۔۔ معاشی بحران 9
ہمارے ملک کا معاشی بحران 9
زبوں حال سیاست 16
جنگی جنون 22
ماحولیات کے مسائل 23
حقوق انسانی کی صورت حال 27
اقلیتوں کے مسائل 27
ظھر الفساد فی البر والبحر 28
نجات دہندہ تحریک کے الوازم 29
باب دوم ۔۔ معاشی تحفظ 31
ضروریات زندگی کی وسیع تعیین 32
روٹی کپڑا اور مکان 33
روٹی اور اس کے متعلقات 33
لباس اور اس کے لوازم 41
مکان 52
سواری 57
اسلحہ 61
شادی 63
دیگر ضروریات زندگی 67
دوا علاج اور تعلیم 68
انفرادی جدو جہد 74
اصلاح معاش 79
معاشرہ کی حصہ داری 80
ریاست کا تعاون 81
خط افلاس 86
زمینوں کی تقسیم اور دیگر انقلابی اقدامات 90
باب سوم ۔۔ سیاست عادلہ 93
امیر و مامو ر کا اعتماد 93
امانت کا تصور 104
اتباع ہویٰ سے گریز 112
خدا ترسی و خیر پسندی 118
عہدے اور مناصب سے دوری 120
عدل و انصاف 125
بدعہد ی اور خیانت سے اجتناب 134
باب چہارم۔۔ امن کا فروغ 143
ظلم اور سرکشی سے گریز 144
عفو و اعراض کی تلقین 148
اہل کتاب یہود و نصاریٰ 149
کفار و مشرکین 152
جنگ کا آخری انتخاب اور اس کا محد ود ترین دائرہ 153
باب پنجم ۔۔۔ ماحولیات 155
 پانی کا مسئلہ 156
پلاسٹک کا استعمال 158
اسلام ایک نجات دہندہ تحریک 158
صنعتی فضلات اور گاڑیوں کا دھواں 159
آلودگی صوت 163
شجر کاری 170
اوزن پرت 173
باب ششم ۔۔ صالح حکمرانی 175
سیاست کی ترقی 175
عالم اسلام کی پس ماندگی 176
طرز حکومت سے زیادہ روح حکمرانی کی اہمیت 177
امریکہ اور یورپ کے ممالک 178
غیر منقسم ہندو ستان پر برطانیہ کا دو سالہ تسلط 180
ہندو ستان کے باشندوں پر برطانوی اقتدار کے مظالم 182
ہندستانی عوام پر انگریزوں کے بالواسطہ مظالم 182
معاشی استحصال 183
امریکہ کے کارنامے 185
ہندستان کی صورت حال 189
فرقہ وارانہ فسادات 189
دیگر طبقات پر مظالم 191
انسانی تاریخ میں جمہوریت کا عہدزریں 193
بادشاہت اور وزارت کے چند نمونے 198
حضرت داؤد اور حضرت سلیمان علیہ السلام 199
حضرت یوسف علیہ السلام 203
ایک ضروری وضاحت 205
حرف آخر 207
کتابیات 209

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like