اسلام اور رد مغرب

اور رد مغرب

 

مصنف : ڈاکٹر محمد امین

 

صفحات: 215

 

اورمغربی تہذیب کی کشمکش صدیوں سے جاری ہے۔ مغربی تہذیب کو اپنانے  کے حوالے سے عالم اسلام میں تین مختلف مکاتب فکرپائے جاتے ہیں۔بعض نے مغربی تہذیب کومکمل طور پر اپنا طر زِ بنالیا،توبعض  نے درمیانی راہ  نکال کر اس سےایک طرزِ مفاہمت پیدا کرلی۔صرف چند صاحب کرداراور باحمیت کردار  ایسے ہیں، جنہوں نے کامل بصیرت اور گہرےادراک کے ساتھ اس تہذیب کاپُرزور ردّ  کر کے مخالفین کے منہ بند کر دئیے۔ مغربی  تہذیب کا ردّ کرنے والوں میں ڈاکٹر  محمد امین صاحب کی  کاوش لائق تحسین ہے ۔ زیر کتاب’’ اور ردّمغرب ‘‘ مولانا ڈاکٹر محمد امین صاحب (مدیر ماہنامہ  البرہان ،لاہور ؛ ناظم اعلیٰ ملی مجلس شرعی ،پاکسان ) کی تصنیف ہے جوکہ تین ابواب پر مشتمل ہے جن کےعنوانات حسب ِذیل ہیں ۔باب اول: مغربی  تہذیب کے قابل ردّ ہونے کے شرعی وعقلی دلائل ،باب دوم :ردّ مغربی تہذیب کے موقف پر اشکلات  واعتراضات کاجائزہ،باب سوم: ردّ مغربی فکر وتہذیب کےتقاضے۔فاضل مصنف نے اس  کتاب میں  دلائل  سے اس با ت کو  خوب واضح کیا ہے کہ  مغربی تہذیب خلافِ اسلام   ہے اور اس کاردّ شرعاً واجب ہے اور اس کا ہماری دنیا اور سے گہرا تعلق  ہے ۔ڈاکٹر صاحب اس کتاب سے قبل بھی اور مغربی تہذیب کے حوالے سے دو کتابیں(اسلام اور تہذیب  مغرب کی کشمکش ،اسلام اور مغربی فکر وتہذیب میں تصورات واصطلاحات  کا تقابلی  مطالعہ )‘‘  پیش کرچکے ہیں ڈاکٹر آمین صاحب کتاب ہذا کے علاوہ  تقریبا بیس  کے قریب  تعلیمی وفکری کتب کے  مصنف  ہیں۔ موصوف کے ادارہ محدث  ،جامعہ لاہور الاسلامیہ،لاہور کے بانی  ڈاکٹر حافظ عبد الرحمٰن مدنی ﷾ اور ان کے صاحبزدگان سے  درینہ تعلقات  ہیں ۔ڈاکٹر صاحب  نے اپنی تصنیفات  کتاب وسنت  سائٹ پر پبلش کرنے کے لیے خود عنائت کی ہیں تعالیٰ  ان کی تدریسی ، تحقیقی وتصنیفی  اور صحافتی خدمات  کو قبول فرمائے  اور انہیں امن وسلامتی  ، وعافیت والی  لمبی  زندگی دے ۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 7
باب اول: مغربی تہذیب کے قابل رد کے شرعی وعقلی 9
پہلی دلیل: مغربی تہذیب کفر والحاد پر مبنی ہے 11
مبحث اول: مغربی تہذیب کے اساسی افکار کفر والحد پر مبنی ہیں 11
مبحث دوم: کی رو سے اہل کتاب کا فر اور محلد ہیں 40
دوسری دلیل: مغربی تہذیب ’ غیر اللہ‘ ہے 52
تیسری دلیل: یہودونصاریٰ اور مغربی تہذیب کے علمبردار ممالک اور مسلم دشمنی ہیں 58
مبحث اول: یہودونصاریٰ کی اور مسلم دشمنی کے بارے میں وسنت کی تصریحات 59
مبحث دوم: یہودونصاریٰ کی اور مسلم دشمنی کے بارے میں زمینی وعملی 68
چوتھی دلیل: مغربی تہذیب کے علمبردار اپنے غلبے اور اور مسلمانوں پر بالادستی کے خواہاں ہیں 71
پانچویں دلیل: مغربی تہذیب اور اس کے علمبردار مسلمانوں کو سے دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں 76
چھٹی دلیل: مغربی تہذیب اور اس کے علمبردار مسلم زوال کا سبب بنے 78
ساتویں دلیل: مغربی تہذیب اور اس کے علمبردار مسلم زوال کے تسلسل میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں 80
آٹھویں دلیل: مغربی تہذیب اور اس کے علمبردار مسلمانوں کی ترقی واستحکام میں مزاحم ہیں 83
نویں دلیل: یہ مسلمانوں میں احساس زیاں کے خاتمے اور بے حسی کے موجب ہیں  حاصل بحث 86
باب دوم: رد مغربی تہذیب کے موقف پر اشکالات واعتراضات کا جائزہ 91
پہلا اعتراض: مغربی تہذیب خود کو یا نہیں کہتی آپ خود ہی اسے دین کہنے پر اصرار کرتے ہیں اور خود ہی اس پر کفرکے فتوے لگاتے ہیں ۔یہ کیا طرز عمل ہے؟ 93
دوسرا اعتراض: اہل مغرب اہل کتاب ہیں لہذا وہ ہمارے حسن سلوک کے مستحق ہیں؟ 97
تیسرا اعتراض: دنیاوی ترقی کے لیے مغرب سے استفادہ میں کیا ہرج ہے؟ 103
چوتھا اعتراض: مغربی تہذیب کے حوالے سے ہم’’ خذ ما صفا ودع ما کدر‘‘ کے پر عمل کیوں نہیں کر سکتے؟ 111
پانچوں اعتراض: مغرب در حقیقت اصولوں ہی پر عمل پیرا ہے 112
چھٹا اعتراض: پچھلی دو تین صدیوں کے تعامل سے مغربی تہذیب کے اور رسم ورواج ہمارے لیے عرف کا درجہ اختیار کر چکے ہیں جن کا ہمیں لحاظ رکھنا چاہیے 124
ساتواں اعتراض: مغرب سے وٹیکنالوجی لینے میں کیا ہرج ہے کہ وہ تو یا غیر اسلامی نہیں ہوتی ؟ 128
آٹھواں اعتراض: مغرب سے کشمکش اور مسلح مزاحمت کی بجائے ڈائیلاگ اور افہام وتفہیم کا راستہ اپنانا چاہیے 132
باب سوم: رد مغربی فکر وتہذیب کے تقاضے 137
فصل اول: بنیادی تقاضا۔ مطالعہ مغربی فکر وتہذیب 138
فصل دوم: فکر تقاضے 169
فکر استقلال ۔مغرب کی فکر غلامی کا رد۔ اسلامائزیشن کی جائے تشکیل نوتیجدد کی نفی 169
فصل سوم: عملی تقاضے 178
دینی جدوجہد کے لائحہ عمل پر ثانی اور تبدیلی 178
مبحث اول: تحریکیں وجماعتیں 179
اصلاحی وتبلیغی تحریکیں ۔دینی سیاسی جماعتیں ۔سیکولر سیاسی جماعتیں
مبحث دوم: ادارے 182
مدار س دینیہ ،جدید تعلیم، میڈیا، انتظامیہ ،عدلیہ
مبحث سوم: معاشرے کے مختلف طبقات 207
حکمران، کرام، صوفیاء، اساتذہ، طلبہ، دانشور، صحافی، سیاستدان، وکلاء، جج،
حاصل بحث

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like
Comments
Loading...