اسلام میں ماہ محرم کی شرعی حیثیت

میں ماہ کی شرعی حیثیت

 

مصنف : ڈاکٹر سید شفیق الرحمن

 

صفحات: 8

 

الحرام چار حرمت والے مہینوں میں سے ایک اور سال کا پہلا مہینہ ہے۔ یہ مہینہ جہاں کئی شرعی فضیلتوں کا حامل ہے وہاں بہت سی تاریخی اہمیتیں بھی رکھتا ہے۔کیونکہ اسلامی کے بڑے بڑے اس مہینہ میں رونما ہوئے بلکہ یوں کہنا زیادہ صحیح ہو گا کہ نہ صرف تاریخ اُمت محمدیہ کی چند اہم یاد گاریں اس سے وابستہ ہیں بلکہ گزشتہ اُمتوں اور جلیل القدر کے کارہائے نمایاں اور فضلِ ربانی کی یادیں بھی اپنے دامن میں سمیٹے ہوئے ہے۔ لیکن شرعی اصولوں کی روشنی میں جس طرح دوسرے شہور و ایام کو بعض عظیم الشان کارناموں کی وجہ سے کوئی خاص فضیلت و امتیاز نہیں ہے۔ اسی طرح اس ماہ کی فضیلت کی وجہ بھی یہ چند اہم واقعات و سانحات نہیں ہیں بلکہ تعالیٰ نے اشہرِ حُرُم (ذوالقعدہ، ذوالحجہ، اور رجب) کو ابتدائے آفرینش سے ہی اس اعزاز و اکرام سے نوازا ہے۔جس کی وجہ سے دورِ اور دورِ جاہلیت دونوں میں ان مہینوں کی عزت و احترام کا لحاظ رکھا جاتاتھا اور بڑے بڑے سنگدل اور جفا کار بھی جنگ و جدال اور ظلم و ستم سے ہاتھ روک لیتے تھے۔ اس طرح سے کمزوروں اور ناداروں کو کچھ عرصہ کے لئے گوشۂ عافیت میں پناہ مل جاتی تھی۔ زیر کتاب ’’اسلام میں ماہ کی شرعی حیثیت‘‘جو کہ ڈاکٹر سید شفیق الرحمن کی تصنیف کردا ہے جس میں انہوں نے ماہ محرم کی فضیلت ،اوراس ماہ میں پائی جانے والی بدعات کو ذکر کیا ہے۔ رب العزت سے کرتے ہیں کہ ان کو اس کار خیر پر اجرے عظیم سے نوازے۔آمین

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
1.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like
Comments
Loading...