اسلام سائنس اور مسلمان

اسلام سائنس اور مسلمان

 

مصنف : ابو علی عبد الوکیل

 

صفحات: 355

 

اسلامی علوم بالخصوص قرآن و سنت کے حوالے سے تحقیق، تفسیر، تشریح ،تسہیل اورتفہیم کا کام صدیوں پر محیط ایک مستحکم اور درخشندہ تاریخ کا حامل ہے۔ ہر عہد کا اپنا ایک محاورہ اور معیار ہوتا ہے جس کے مطابق نظریات کی تفہیم و تجزیہ کیا جاتا ہے،یورپ کی نشاۃ ثانیہ کے آغاز سے ہی ’’سائنس‘‘ اپنے عہد کا محاورہ قرار پائی تھی اور گزرنے والے مہ و سال اس کے محکم ہونے پر مہر تصدیق ثبت کر رہے تھے،ایسے میں درپیش صورت حال کا مسکت جواب دینے کی ضرورت محسوس کی گئی۔’’موجودہ دورمیں اسلام کے علم الکلام کی بنیاد بھی جدید تجرباتی علوم کی دریافتوں پر استوار ہونی چاہیے، اس لیے کہ ان کے نتائج قرآنی افشائے حقیقت سے ہم آہنگ ہیں،چناں چہ دین کا سائنٹیفک علم موجودہ دور کے مسلمانوں کے اعتقاد کو پختہ اور راسخ بنا دے گا۔‘‘ زیر تبصرہ کتاب’’ اسلام سائنس اور مسلمان‘‘ابو علی عبد الوکیل کی ہے۔ عصر جدید میں قرآن حکیم کی اعجازی رہنمائی کا ایک اچھوتا اور لازوال مرقع ہے۔مزید اس کتاب میں خلافت ارض کے لئے سائنس اور ٹکنالوجی کی اہمیت ،اسلام اور جدید سائنس مقصد اور طریقۂ کار ،قرآن اور سائنس چند اصول و کلیات اور اجرام سماوی کا جغرافیہ اور ربوبیت کے بعض اسرار کو عیاں کیا ہے۔ ہم اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں اس کتاب کو اللہ تعالیٰ ابو علی عبد الوکیل کے لئے صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین۔

عناوین صفحہ نمبر
دیباچہ ۔زندہ رکھتی ہےزمانےکوحرارت تیری 7
مذہب اورسائنس 17
مذہب اورسائنس کاربط 24
مذہب اورسائنس کاباہمی تعلق 28
اسلام قرآن اورسائنس 43
قرآن مجیداورسائنس 66
قرآن سائنس اورسائنسی تعلیم 75
صحیح سائنس علم اسلام کاہنموہوتاہے 93
قرآن کاعصری تحقیقات 100
اسلام عصری علوم کامخالف نہیں ہے 112
سائنس شیطانی علم نہیں 118
اسلامی میں سائنسی علوم کی اہمیت 121
اسلامی سائنس کیوں؟ 124
قرآن پاک کےساتھ جدیدسائنس کی موافقت 155
جدیدسائنس قرآن کی نظرمیں 160
قرآن سائنس اورعصرحاضر 160
قرآن مجیداورجدیدسائنسی انکشافات 163
قرآن وحدیث کےسائنسی اعجازات 179
تخلیق کائنات کااسلامی تصور 186
کائنات کےخاتمہ کااسلامی اورسائنسی تصور 198
انسانی وجودقرآن اورجدیدسائنس 207
قرآن سائنس اورتسخیرکائنات کی تعلیمات 211
قرآن مجیدمین ایٹم بم کاتذکرہ 215
اسلام اورماحولیاتی آلودگی 218
جدید ترین اسلحہ کاحصول اوراسلام 226
مسلمانوں کی تاریخ میں علم اورسائنس کی روشنی 230
یورپ کی نشاۃ ثانیہ میں مسلمانوں کاحصہ 236
مسلمان سائنسی علوم کےوارث 257
مسلمان اورجدیدوفنوون 262
فلکیات میں مسلمانوں کی تحقیقی کاوشیں 269
فن تعمیرمین مسلمانوں کی خدمات 282
مسلمانوں کی طبی خدمات 292
میڈیکل سائنس میں مسلمانوں کاکردار 296
جدیدزراعت میں مسلمانوں کےکارنامے 301
مسلمانوں کی اسلحہ سازی کی تاریخ 304
مسلمان سائنسدانوں کی چندایحادیں 321
اسلامی دنیامیں تعلیم اورسائنس ایک فسانہ عبرت 325
مسلمانوں کی سائنسی پسنماندگی کےاسباب 331
مسلم نوجوانوں کےلیے جدیدعلوم کی ضرورت واہیمت 336
مسلمان سائنس میں ٹیکنالوجی میں کیسےآگے بڑھ سکتےہیں 349

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like