اسلامی تجارت

اسلامی تجارت

 

مصنف : ابو نعمان بشیر احمد

 

صفحات: 48

 

اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے ،جس نے عبادت،سیاست ،عدالت اور تجارت سمیت زندگی کے ہر شعبہ سے متعلق مکمل تعلیمات فراہم کی ہیں۔ایک مسلمان آدمی کے لئے شرعا واجب اور ضروری ہے کہ وہ رزق حلال کمائے اور رزق حرام سے بچنے کی کوشش کرے۔رزق حلال کا حصول تب ہی ممکن ہو سکتاہے جب انسان شریعت کے بتلائے ہوئے طریقوں کے مطابق اسے حاصل کرے۔حصول رزق کے منجملہ ذرائع میں سے ایک اہم ترین اور بہت بڑا ذریعہ تجارت ہے ۔اور اگر تجارت حلال طریقے سے ہوگی تو اس سے حاصل ہونے والا نفع بھی حلال اور پاکیزہ ہوگا ۔اوراگر تجارت غیر شرعی اور ممنوع طریقے سے ہوگی تو اس سے حاصل ہونے والا نفع بھی حرام ہو گا۔اسلام نے تجارت کے جائز وناجائز تمام طریقوں کو تفصیل سے بیان کردیا ہے ۔لیکن ایک مسلمان اسی وقت ہی حرام طریقوں سے بچ سکتا ہے ،جب اسے حرام طریقوں کا علم ہوگا۔زیر تبصرہ کتاب (اسلامی تجارت)فضیلۃ الشیخ ابو نعمان بشیر احمد ﷫کی تصنیف ہے،جس میں انہوں نے اسلامی تجارت کو بنیاد بناتے ہوئے تجارت کی تمام حلال وحرام صورتوں کو تفصیل سے بیان کر دیا ہے ،تاکہ ہر مسلمان شریعت کے مطابق تجارت کرے اور رزق حلال کما سکے۔اللہ تعالی مولف کی اس محنت کو قبول فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
بیوع کے احکام 10
بیع و تجارت کا حکم 10
بیع و تجارت کی حکمت 10
بیع کے ارکان 10
جائز نا جائز شروط 12
جائز شروط 12
ناجائز شروط 12
بیع کی اقسام 14
بیع خیار 14
بیع سلم (سلف) 15
بیع سلم کی شرائط 16
مضاربت 16
بیع صرف 16
شراکت کی بیع 17
اجارہ 18
مزارعت 18
مساقات 19
ممنوع بیع کی اقسام 20
قبضہ ہونے سے قبل فروخت کرنا 20
بیع پر بیع کرنا 20
بیع بخش (بولی بڑھانا) 20
حرام اشیاء کی بیع 21
ایک بیع میں دو بیع 22
بیع العربون 23
قرض کے ساتھ قرض کی بیع 23
بیع العینہ 24
دیہاتی کے مال کو شہری ذخیرہ کرکے فروخت کرے 24
منڈی پہنچنے سے پہلے تجارتی قافلے سے مال خریدنا 25
جمعۃ المبارک کی اذان کے بعد بیع 25
ذخیرہ اندوزی 26
دھوکے والی بیع 26
پانی میں موجود مچھلی کی بیع 26
تھنوں میں دودھ کی بیع 26
دودھ روکے ہوئے جانور کی بیع 27
نطفہ کی بیع 27
حاملہ کے حمل کی بیع 28
بیع المخاضرۃ 28
بیع المحاقلہ 29
بیع المزابۂ 29
بیع استثناء 29
بیع العرایا 30
پھل دار درختوں کی بیع 30
بیع المخابرۃ 31
بیع الملامسۃ 32
بیع المنابذۃ 32
بیع الحصاۃ 32
ہم جنس اشیاء کا تبادلہ 33
بیع صبرۃ 34
وکالت ، رہن ، ضمانت اور امانت 36
وکالت 36
رہن (گروی) 36
ضمانت 37
مفلس اور حجر 39
مفلس 39
حجر (مالی تصرفات سے روکنا) 39
عمریٰ، رقبیٰ اقر ہبہ 41
عمریٰ 41
رقبیٰ 41
ہبہ 41
ہبہ کا احکام 41
وقف 43
اقالہ، جعالہ اور حوالہ 44
عاریت، لقطۃ اور لقیط 46
خاتمہ 48

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
1.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like