اسلامی ضابطہ حیات

اسلامی ضابطہ حیات

 

مصنف : عبد الرحمٰن بن ناصر السعدی

 

صفحات: 194

 

اسلام ایک کامل اور اکمل دین ہے  جواپنے ماننے والوں کوصرف مخصوص عقائد ونظریات کو اپنانے ہی کی دعوت  نہیں دیتا بلکہ زندگی  کے ہر موڑ پر یہ دین مسلمانوں کی رہنمائی کرتا ہے۔ اسلام کی یہ روشن اور واضح تعلیمات اللہ  تعالیٰ کی عظیم کتاب  قرآن مجید او رنبی کریم  ﷺ کی صحیح احادیث کی شکل میں مسلمانوں کے پاس محفوظ  ہیں۔ انہی دوچشموں سے قیامت تک  مسلمان  سیراب ہوتے رہے ہیں گے  اور اپنے علم کی پیاس بجھاتے رہیں گے۔زیر نظر کتاب  ’’اسلامی ضابطۂ حیات‘‘عالمِ عرب کے  مشہور مصنف ومفسرِ قرآن علامہ عبد الرحمٰن بن ناصر السعدی﷫ کی  عربی کتاب  منہج السالکین وتوضیح الفقہ فی الدین کا  اردو ترجمہ ہے ۔یہ کتاب قرآن وحدیث کی  تعلیمات کو آسان فہم انداز میں  عام مسلمانوں تک  پہنچانے کی ایک کوشش ہے ۔اس کتاب میں  مصنف موصوف نے   طہارت،نماز، روزہ، زکوٰۃ، اور حج جیسی اہم عبادات کے مسنون طریقہ کار اور اہم مسائل کے ساتھ ساتھ جائز وناجائز کاروبار،حلال وحرام  ،کھانے  ،نکاح وطلاق، جنازہ ، وراثت اور شرعی حدود وغیرہ کے مسائل کو نہایت اختصار کے ساتھ بیان کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ تمام اہل ایمان کو دین کا صحیح علم سیکھنے اور پھر اس  پر عمل کرکے دنیا و آخرت کی بھلائیاں سمیٹنے کی   توفیق بخشے  او راس کتاب کے مصنف،مترجم،  ناشر اورمعاونین کے لیے اسے  ذریعہ نجات بنائے ۔ (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 6
پانچ فقہی احکام 7
فصل اسلام کے پانچ ارکان 8
نماز ،طہارت کی قسمیں 10
برتنوں کے استعمال کا بیان 11
وضو کا طریقہ 14
غسل جنابت کا طریقہ 19
حیض کا بیان 21
نماز کا بیان 22
نماز کا طریقہ 25
سجدہ سہو سجدہ تلاوت اور سجدہ شکر کا بیان 32
نفلی نمازوں کا بیان 35
نماز با جماعت اور امامت کا بیان 35
معذور لوگوں کی نماز کا بیان 41
نماز جمعہ کا بیان 43
نماز عیدین کا بیان 45
جنازے کے مسائل 47
زکوۃ کا بیان 52
صدقہ فطر کا بیان 57
روزوں کا بیان 62
حج کا بیان 70
ممنوعات احرام 80
حج عید الاضحٰی اور عقیقہ کا بیان 84
خرید و فروخت کے مسائل 87
بیع سلم کا بیان 95
صلح کا بیان 100
درختوں کی آبپاشی کے مسائل 103
کمیشن اور کرائے کے مسائل 104
مسابقہ اور مغالبہ کے مسائل 107
حق شفعہ کا بیان 109
وراثت کے مسائل 114
نکاح کا بیان 125
طلاق کے مسائل 142
عدت اور استبراء کا بیان 151
ذبح او رشکار کے مسائل کا بیان 156
قسموں اور نذر کے مسائل 160
مقدمات فوجداری کا بیان 162
شرعی حدود 165
تقسیم کے مسائل 173
اقرار کے مسائل 174
اصول فقہ پر مختصر رسالہ 175

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like