اسلامیات

اسلامیات

 

مصنف : محمد ریحان

 

صفحات: 220

 

ارکانِ اسلام پرعمل پیراہونا او راس کی جزئیات وتفیلات کی تعلیم و معرفت حاصل کرنا ایک مسلمان کے لیے ضروری ہے بحیثیت مسلمان ہمارا سب سے پہلا فرض یہ ہے کہ ہم اپنے دین کوسیکھیں اس پر عمل کریں اور جامع ونافع دین کو ساری دنیا تک پہنچا دیں۔ایک داعی اور مبلغ کے لیےاسلام کی تبلیغ نشرواشاعت سے قبل قرآن واحادیث کی روشنی میں اسلام کی تفہیم وتعلیم او ر اس کی معرفت بہت ضروری ہے تاکہ ایک داعی صحیح منہج پر اسلام کی دعوت وتبلیغ کرسکے ۔اور اس میں صحیح رسوخ تو قرآن مجید کا ترجمہ وتفسیر سمجھنے اوراسی طرح فقہ وحدیث اور عقائد کی کتب کو درسا پڑھنے سے ہوتا ہے ۔لیکن اسلام کی بنیادی تعلیمات سے شناسائی کے حوالے سے کئی اہل علم نے مختلف انداز میں آسان فہم کتب مرتب کی ہیں ۔جنہیں پڑھ ایک عام مسلمان اسلام کی تعلیمات سے اگاہی حاصل سکتا ہے ۔زیرتبصرہ کتاب ”اسلامیات” بھی اس سلسلے میں مولانا محمد ریحان ومولانا محمد فرحان حفظہما اللہ کی ایک اہم کاوش ہے ۔ جس میں انہوں نے تمام مسائل ومعاملات کو آیات قرآنی او راحادیث صحیحہ کی روشنی میں سوال وجواب کے اسلوب میں پیش کیا ہے کہ جس سے بات زیادہ بہتر طریقے سے سمجھ میں آتی اور واضح ہوجاتی ہے۔ یہ کتا ب اپنے اس منفرد اسلوب کے لحاظ سے قرآن اور احادیث صحیحہ کی روشنی میں اسلام کی بنیادی معلومات و تعلیمات کے حوالے سے تقریبا 900 سوال وجواب پرمشتمل ایک آسان اور مکمل انسائیکلوپیڈیا کی حیثیت رکھتی ہے جوکہ اسلامی احکامات کو سمجھنے کے لیے انتہائی مفید اور ہر گھر اور لائبریری میں رکھنے کے لائق ہے اللہ تعالی اس کے مرتبین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
انتساب 8
سبب تالیف 9
مقدمہ 11
حصہ اول
منہج فہم دین 16
رسول کی اتباع کی اہمیت 18
بدعت اور بدعتی کے بارے میں حکم 20
اللہ پر ایمان 22
قرآن کی فریاد اور قرآن کے حقوق 44
حصہ دوم
پانی کی اقسام 48
پانی کی اقسام اور برتنوں کا بیان 50
برتنوں اور وضو کے مسائل 52
موزوں پر مسح کرنے کا بیان 54
وضو توڑنے والی چیزوں کا بیان 58
قضائے حاجت کے آداب کا بیان 58
غسل کے حکم اور تیمم کا بیان 60
جنازے کے مسائل 62
نماز جنازہ کے مسائل 68
حقوق العباد 70
نیت نماز کی فرضیت اور فضیلت کے مسائل 72
سترمساجد اور نماز پڑھںے کی جگہوں کے مسائل 74
اوقات نماز اذان اور اقامت کے مسائل 78
اذان اقامت اور امامت کے مسائل 80
امامت سترہ اور جماعت کے مسائل 82
اصحاب کہف قرآنی واقعات 84
عقیقہ کے مسائل 86
نماز کا طریقہ 88
نماز میں جائز امور کے مسائل 96
نماز میں ممنوع امور کے مسائل 98
نماز میں ممنوع امور و سجدہ سہو کے مسائل 100
نماز قصر کے مسائل 102
نماز جمعہ کے مسائل 106
نماز وتر کے مسائل 108
نماز استسقاء اور نفل نمازوں کے مسائل 110
نماز تراویح کے مسائل 112
نماز عیدین کے مسائل 114
نماز کسوف ، خسوف ، استخارہ ، تحیۃ الوضو اور تحیۃ المسجد کے مسائل 116
روزہ کے مسائل 118
زکوۃ اور صدقہ فطر کے مسائل 122
حج اور عمرہ کے متعلق مسائل 128
کبیرہ گناہ 138
حصہ چہارم
علم التاریخ 144
سیرت محمدﷺ 158
طوفان نوح 158
فتنہ اور علامات قیامت 184
قربانی کے مسائل 202
حصہ پنجم
دور حاضر کے چند مسائل 204
دعوت دین کی فضیلت و اہمیت 206
بلوغت اور عورتوں کے مسائل 208
عورتوں کے امتیازی مسائل 212
خطبہ حجۃ الوداع منشور انسانیت 216

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like