جادو جنات اور نظر بد کا توڑ

جادو جنات اور نظر بد کا توڑ

 

مصنف : محمد جمیل اختر لاہوری

 

صفحات: 139

 

جادو کرنا او رکالے علم کےذریعے جنات کاتعاون حاصل کر کے لوگوں کو تکالیف پہنچانا شریعتِ اسلامیہ کی رو سےمحض کبیرہ گناہ ہی نہیں بلکہ ایسا مذموم فعل ہےجو انسان کو دائرۂ اسلام سے ہی خارح کردیتا ہے اور اسے واجب القتل بنادیتا ہے ۔جادو اور جنات سے تعلق رکھنے والی بیماریوں کے علاج کےلیے کتاب وسنت کے بیان کردہ طریقوں سے ہٹ کر بے شمار لوگ شیطانی اور طلسماتی کرشموں کے ذریعے ایسے مریضوں کاعلاج کرتے نظر آتے ہیں جن کی اکثریت تو محض وہم وخیال کے زیر اثر خود کو مریض سمجھتی ہے ۔جادوکا موضوع ان اہم موضوعات میں سے ہے جن کا بحث وتحقیق اور تصنیف وتالیف کے ذریعے تعاقب کرنا علماء کےلیے ضروری ہے کیونکہ جادو عملی طور پر ہمارے معاشروں میں بھر پور انداز سے موجود ہے اور جادوگرچند روپوں کے بدلے دن رات فساد پھیلانے پر تلے ہوئے ہیں جنہیں وہ کمزور ایمان والے اور ان کینہ پرور لوگوں سے وصو ل کرتے ہیں جو اپنے مسلمان بھائیوں سے بغض رکھتے ہیں او رانہیں جادو کے عذاب میں مبتلا دیکھ کر خوشی محسوس کرتےہیں لہذا علماء کے لیے ضروری ہے کہ جادو کے خطرے او راس کے نقصانات کے متعلق لوگوں کوخبر دارکریں اور جادو کا شرعی طریقے سے علاج کریں تاکہ لوگ اس کے توڑ اور علاج کے لیے نام نہادجادوگروں عاملوں کی طرف رخ نہ کریں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’جادو جنات اور نظر بد کا توڑ‘‘محترم جناب محمد جمیل اختر لاہوری صاحب کی کاوش ہےجسے انہوں شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ اور ان کے مایہ ناز دو شاگرد امام ابن قیم ، امام ابن کثیر کی کتب سے اخذ واستفادہ کر کے مرتب کیا اور ان کاسلیس ترجمہ کرکے اردو دان طبقہ کے لیے پیش کیا ہے ۔ اس کتاب پر مولانا حافظ مبشر حسین لاہوی ﷾ کی نظرثانی سے اس کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔جادو ،جنات اورنظر بدکےحوالے سے مذکورہ ائمہ اسلاف کا نقطہ نظر سمجھنے کےلیے کتاب میں مکمل راہنمائی موجود ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کوعوام الناس کےلیےنفع بخش بنائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 9
جنات کا وجود 11
جنات کی رہائش 15
حافظ ابن کثیر  کا نقطہ نظر 18
جنات کی تخلیق کس چیز سے ہوئی 21
کیا جنات غیب جانتے ہیں 23
جنات کا مختلف شکلیں اختیار کرنا 26
جنات کا انسانوں کی شکل اختیار کرنا 29
باب 1 جنات کا تعارف 30
باب 2 جنات کا انسان کو ایذاء اور تکلیف دینا 58
باب 3 جنات نکالنے کی جائز اور ناجائز صورتیں 65
باب 4 جنات کی خدمات حاصل کرنے کی شرعی حیثیت 85
باب 5 جنات اور شیاطین سے متعلقہ متفرق مسائل 91
باب 6 نظر بد کی حقیقت 105
باب 7 جادو کی حقیقت اسباب اور اس کا علاج 119

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like