جادو کی حقیقت، اس کا شرعی حکم، اس سے علاج

جادو کی حقیقت، اس کا شرعی حکم، اس سے علاج

 

مصنف : مسفر بن عزم اللہ الدمینی

 

صفحات: 175

 

قرآن مجید کے مطالعے سے ہمیں بعض ایسے حقائق کا علم ہوتا ہے‘ جنہیں ناپسندیدہ تصور کیا گیا ہے اور ان کا علم شرعی لحاظ سے درست نہیں ہے۔ایسے امور میں ایک غیر شرعی علم وعمل جادو یا ساحری سے تعلق رکھا ہے۔ساحری یا جادو ٹونا ایک ابلیسی اور شیطانی عمل ہے ۔جہالت اور لا علمی کے باعث آج دنیا میں بہت سی اقوام اور افراد اس ابلیسی علم کے چنگل میں گرفتار ہیں۔امت مسلمہ کے افراد کی بھی ایک بہت بڑی تعداد نہ صرف یہ کہ جادو ٹونے کے علم پر یقین رکھتی ہے بلکہ عملاً اس کی ہلاکتوں میں گرفتار ہے۔ کتاب وسنت کے چشمۂ صافی سے جس طرح تمام گمراہیوں اور گناہوں سے بچنے کا طریقہ ملتا ‘ ساحری‘ کہانت‘عرافت‘ طلسم اور جادو ٹونے سے بھی بچاؤ کا طریقہ بتایا گیا ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’جادو کی حقیقت‘ اس کا شرعی حکم اور اس کا علاج‘‘ اسی موضوع پر لکھی گئی ہے۔یہ کتاب اصلاً عربی زبان میں ہے لیکن فائدہ عام کے لیے اسے اُردو زبان میں بھی ٹرانسلیٹ کر دیا گیا ہے اور ترجمے میں انداز نگارش اور اسلوب بہت واضح‘ سلیس اور رواں ترجمہ ہے۔ مترجم نے شگفتہ اردو زبان میں ترجمہ کر کے اردو خواں حضرات کے لیے اس کی افادیت کا سامان پیدا کیا ہے۔ اس کتاب کے مطالعے کے بعد جادو کی تاریخ کا مکمل علم ہو گا‘ اس علم کی حقیقت کیا ہے اور اس شیطانی فساد میں مبتلا اشخاص اس سے کیسے نجات حاصل کر سکتے ہیں؟نیز اس کی مشروع اور مسنون تعلیمات بھی ملتی ہیں۔ اس میں فاضل مصنف نے جادو کی تعریف‘ اقسام اور اس کی نوعیت کے بارے میں سیر حاصل مواد یا لوازمہ پیش کیا ہے۔مؤلف نے بہت عمدگی کے ساتھ جادو کی مختلف آٹھ اقسام کا ذکر کرنے کے بعد‘ معجزے‘کرامت اور جادو کا فرق بھی واضح کیا ہے۔مصنف نے محدثین کے طریقہ پر ان احادیث اور ان کی اسناد اور متون کا ذکر کرنے کے بعد ان سے ماخوذ بعض اہم مسائل بھی مخصوص عنوان کے ساتھ ذکر کر دیے ہیں جیسے نبیﷺ پر ہونے والے جادو کی ابتداء اور مدت وغیرہ۔کتاب کے آخری باب میں ایک مفید بحث اس موضوع پر ہے کہ وہ حضرات جنہوں نے اس موضوع پر پیش کردہ احادیث پر اعتراضات یا شبہات وارد کئے ہیں‘ ان کا علمی جواب دیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ مصنف کی خدماتِ دین کو قبول فرمائے اور اُن کے لیے ذریعہ نجات بنا ئے اور عوام کے لیے نفع عام فرمائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
ابوالحسن مبشراحمد ربانی﷾ 9
ابتدائیہ 11
اقسام سحر 17
وسوثہ کااثر 22
ازلال 24
ایذ  اپہنچانا 25
کسی کام یابات سےبھلا دینا 27
کسی کےخلاف اکسانا 28
قرآن اورحدیث سحر میں موافقت 28
اس حدیث کی صحت پر امت کااتفاق ہے 30
یہودی سازش ؟ 38
قرآن کی تفسیر بالرائے 39
احادیث سحر عصمۃ انبیاء کےخلاف نہیں ہے 43
تنبیہ 50
آپ کےہرقول وفعل کاسنت  ہونا 51
شریعت اوردنیاوی امور 52
حدیث سحرقرآن سےمتصادم نہیں ہے 53
آپ ﷺ کو مسحور کہنا غلط ہے 54
’’مسحور ‘‘کہنے کی وجہ  57
دوسرا جواب 59
’’ساحر ‘‘اور’’ساحرالبیان‘‘میں فرق 65
تبصرہ 66
آیت ’’الذی یتخبطہ الشیطان ‘‘سےاستدلال غلط ہے 68
لایفلح الساحر سےاستدلال غلط ہے 71
اس آیت کاایک اورمعنی بھی ہے 72
واللہ یعصمک من الناس کاصحیح مفہوم 73
وماهم بضارين به من  احد الاباذن الله  کاصحیح مفہوم 73
عقیدہ اورخبر واحد 82
علامہ تفتازرانی حنفی کاقول 88
یہ عقیدے کامسئلہ نہیں ہے 91
جہالت آمیز دھوکا 91
امام ہشام بن عرو ہ تابعی پر اختلاط کاالزام 93
امام ہشام کو مختلط ثابت کرنےکی داستان 99
منکرین کے’’سٹھیا جانے ‘‘کاایک اورواقعہ 101
حدیث سحر کےرواۃ 106
حدیث سحر کے تمام راوی کوفی نہیں ہیں 109
حدیث سحرکے تمام راوی کوفی نہیں ہیں 109
نوسالہ رخصتی کی حدیث کےراوی 110
حدیث سحر کویہودی سازش قراردینے کی وجوہات اورانکار رد 113
’’متعدد نامی گرامی جادوگر‘‘ 113
’’جادو گروں کاشاہی کی نوید ‘‘ 114
وقتی اثر 116
یخیل الیہ ‘‘کامعنی 117
کئی طرح ذہنی وجسمانی عوارض 121
باربار دعاکرنی پڑی 121
کامل ایک برس تک انتظار کرناپڑا 123
خواب مین فرشتوں کےذریعے آگاہ کیاگیا 124
موسی کےعصانے چند لمحوں میں ہرقسم کےجادو کوفناکردیا 126
معوذتین کانزول 127
موسی کاکمال جادو گروں پر اثر انداز ہوا 128
محمد رسول اللہ ﷺ کی برتری 129
منکرین حدیث کا’’ایک اورپہلو ‘ 130
تبصرہ 130
تبصرہ 130
تبصرہ 130
تبصرہ 131
تبصرہ 131
تبصرہ 131
تبصرہ 132
تبصرہ 132
اس کےباوجود 135
کیامنکرین علامہ تفتازانی کوصحیح العقید ہ سمجھتےہیں 136
علامہ جصاص کاحوالہ 137
کیامنکرین کےنزدیک علامہ جصاص صحیح العقیدہ ہیں 139
امام ابن قیم کاحوالہ 140
جادوایک علم ہے 143
ماتتلو الشیاطین کاصحیح مفہوم 144
جادو کااثر 151
چند شبہات کاازالہ 161
پہلا شبہ 161
ازالہ 162
دوسرا شبہ 162
ازالہ 162
باذن اللہ اثر کامطلب 167
تیسرا شبہ 167
ازالہ 167
چوتھا شبہ 172
دفعیہ 172
اللہ سبحانہ کےارادہ شرعیہ کی مثال 172
ارادہ کونیہ کی مثال 173
ارادہ کونیہ کی دوسری مثال 173
پانچواں شبہ 176
ازالہ 176
’’گرہ داردم کردہ دھاگہ 179
چھٹا شبہ 182
ازالہ 182
عقیدہ ءتثلیث 183
ساتوان شبہ 183
ازالہ 183
اذن کامعنی 185
انبیاء ؑ کےمعجزات کو جادو کیوں کہا گیا؟ 186
سحرووااعین الناس کامعنی ومفہوم 188
لاتبدیل لخق اللہ کامفہوم 191
انسانی آنکھ کی حالت کاتبدیل ہونا 194
یومنون بالجبت کاصحیح مفہوم 187
ایمان کی تعریف 200
اللہ کی لعنت کامستحق کون ہے؟ 205
احادیث سحراورجدید معتزلہ کےحقائق وعقیل سلیم 207
کیااحادیث سحراحادیث صحیحہ کےخلاف ہیں 210
برکات نبویہ 211

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like