جامع اشاریہ مضامین قرآن جلد چہارم

جامع اشاریہ مضامین قرآن جلد چہارم

 

مصنف : ڈاکٹر اطہر محمد اشرف

 

صفحات: 611

 

قرآن کریم اللہ کہ وہ مقدس کتاب ہے جس کی خدمت باعثِ خیر وبرکت اور ذریعۂ بخشش ونجات ہے ۔یہی وجہ ہےکہ  قرونِ اولیٰ سے  عصر حاضر  تک علماء ومشائخ کے  علاوہ مسلم معاشرہ کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے  اصحاب بصیرت نے حصول برکت کی خاطر اس کی  کسی نہ کسی صورت خدمت کی کوشش کی  ہے ۔اہل علم نے  اگر اس کے الفاظ ومعانی ،مفاہیم ومطالب ،تفسیر وتاویل ،قراءات ولہجات اور علوم قرآن کی صورت میں کام کیا ہے  تو دانشوروں نے اس کے مختلف زبانوں میں تراجم ،کاتبوں نے  مختلف خطوط میں اس کی کتابت کی ،ادیبوں اور شاعروں نےاس کے محامد ومحاسن کواپنے  الفاظ میں بیان کر کے  اس کی خدمت کی  اور واعظوں اور خطیبوں نے  اپنے وعظوں اور خطبات سے اس کی تعریف اس شان سے  بیان کی کہ ہر مسلمان کا دل ا س کی تلاوت ومطالعہ   کی جانب مائل ہواا ور امت مسلمہ ہی نہیں غیر مسلم بھی اس کی جانب راغب ہوکر اس سے منسلک ہوگئے ۔ بعض اہل علم وقلم نے اس کے موضوعات ومضامین پر  قلم اٹھایا ااور بعض نے اس کی انڈیکسنگ اور اشاریہ بندی کی جانب توجہ کی ۔ مختلف اہل علم نے اس حوالے سے كئی کتب تصنیف کی ہیں علامہ وحید الزمان  کی ’’تبویب القرآن فی مضامین الفرقان ‘‘، شمس العلماء مولانا سید ممتاز علی کی ’’ اشاریہ مضامین قرآن ‘‘ اور ’’مضامین قرآن‘‘از زاہد ملک قابل ذکر ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’جامع  اشاریہ  مضامین ِ قرآن ‘‘ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔اس اہم کتاب کو  ڈاکٹر اطہر محمد اشرف نے  بڑی محنت شاقہ اور عرق ریزی سے مرتب کیا ہے۔موصوف نے  پورے قرآن  کا ایک  جامع اشاریہ مرتب فرماکر ایک عظیم کارنامہ انجام دیا ہے جو رہتی دنیا تک انسانوں کےلیے ایک مشعل کا کام دے گا۔محترم ڈاکٹر صاحب نےہر لفظِ قرآن کے ماخذکےلیے  سخت محنت شاقہ سے کام لیا ہے اوراس کے پیش نظر تمام مشکلات اور فہم کی دشواریاں دور کردی ہے  ہیں ۔ قرآن مجید میں بکھرے ہوئے احکامات اورہدایات کویکجا کر کے  ایک نوع کے تمام مضامین کومربوط اورمنضبط کر کے قاری کےلیے قرآن مجید کوسمجھنا اوراس پرعمل کرنا سہل کردیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ  موصوف کی اس کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے اور حامل قرآن کےلیے نفع بخش بنائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
قفل 2011
قلب 2011
قلعے 2027
قلم 2028
قول وفعل 2029
قوم 2029
قومیں اور خاندان
قیامت کا دن 2066
باب( ک)
کارساز 2067
کافر اور کفر 2070
کافروں کے عیش 2121
کافور 2122
کان؍سننا
کائنات 2125
کتاب 2125
کتاب روشن 2132
کتمان حق 2133
کراماکا تبین 2134
کشتی نوح 2136
کفارہ 2137
کمرے میں جانے کی اجازت 2139
کن فیکون 2141
کوشش 2142
کھیل تماشا 2147
باب ( گ)
گزند 2149
گفتگو 2149
گمان 2161
گناہ 2182
گنڈے 2199
گھر اور گھر والے 2204
گھریلو استعمال کی چیزیں 2214
گیہوں 2129
باب (ل)
لاٹھی 2216
لباس 2217
لڑکپن 2219
لعان 2239
لعنت 2239
لقمان کی نصحیت 2240
لوح محفوظ 2249
لونڈیاں 2255
لوہا 2257
باب ( م)
ماشاء اللہ 2259
مال 2259
مالک 2269
ماں باپ : 2273
مانگنا
ماہ و سال 2277
مباشرت 2280
متقی 2281
مٹی 2284
مجرم 2290
مجوسی 2291
محاسبہ 2292
محتاج 2293
محرم رشتے 2297
محمدﷺ 2297
مخلوق 2298
مدد او رمددگار 2299
مدد سے نہ رکو 2307
مدہوش 2307
مرتد 2309
مردود 2311
مردے 2312
مزہ 2317
مسافر 2320
مسلمان 2325
مشائخ 2332
مشکل 2349
مشورہ 2350
مصیبت 2351
معاف 2355
معبود 2357
معبودان باطل 2362
معجزے 2367
معراج 2370
مقام ابراہیم 2371
مکڑی کا گھر 2373
ملازم 2374
ملت 2374
ملت ا براہیم 2375
ملک سبا 2381
مناظرہ 2381
منافق 2381
منافقین کا دھوکہ 2390
منزل 2391
منصف 2391
من وسلوٰی 2392
منہ بولے رشتے 2393
مورچے 2394
مومن کا صلہ 2410
مہر 2412
مہلت 2414
مہمانی 2417
میاں بیوی 2417
شوہر کی ذمہ داری 2424
میدان 2425

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
11.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like