لو میرج اور اس کے مضمرات

لو میرج اور اس کے مضمرات

 

مصنف : مریم خنساء

 

صفحات: 144

 

1997ء میں جب صائمہ ارشد کیس منظر عام پر آیا اور عدالتوں نے شرعی تقاضوں کے منافی یہ فیصلہ دے دیا کہ بالغ لڑکی از خود اپنا نکاح کر سکتی ہے تو اسے اخبارات اور اسلام بیزار ذرائع ابلاغ نے خوب اچھالا۔کیونکہ اس کیس سے اسلام بیزار ،مغرب زدہ طبقے کو اپنے موقف کو مزید ابھارنے میں بہت بڑی کمک حاصل ہوئی تھی۔اس کیس نے دینی ،رفاہی اور معاشرتی حلقوں کے علاوہ قانونی ماہرین ،غیر ملکی این جی اوز اور عوام میں بھی ہلچل پیدا کر دی۔ معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے محترمہ باجی مریم خنساء نے قلم اٹھایا اور اخباری بیانات کو سامنے رکھ کر اس کیس کے مختلف پہلووں پر لکھنا شروع کر دیا ۔ان کے یہ قابل فخر مضامین ماہنامہ بتول،طیبات اور الحسنات میں شائع ہوتے رہے۔ان مضامین میں لو میرج کے داخلی اسباب ،لو میرج کے خارجی اسباب،ولی اور فقہ حنفی،عورتوں کے حقوق کی بازیابی یا حق تلفی،کیا ہر گھر میں صائمہ موجود ہے؟اور پسند یا عشق جیسے مضامین قابل ذکر ہیں۔محترمہ مریم خنساء کے ان مضامین میں محترمہ ام عبد منیب نے بھی چند دیگر مفید اور موضوع سے متعلقہ مضامین کا اضافہ کیا ہے ۔اور پھر ان تمام مضامین کو ایک کتاب کی شکل میں شائع کر دیا ہے۔جو اس وقت آپ کے ہاتھوں میں موجود ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان دونوں بہنوں کے اس نیک عمل کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
سخن وضاحت 5
لو میرج کیا ہے؟ 8
لو میرج کے داخلی و خارجی اسباب 14
داخلی اسباب 14
عمل صالح سے محرومی 14
دینی تربیت سے محرومی 18
بچوں سے رابطے میں کمی 20
نگرانی میں غفلت 24
والدین کے لڑائی جھگڑے 25
دیر سے شادی کرنا 26
ماؤں کی ملازمت 27
ماؤں کی بیرون خانہ سرگرمیاں 28
والدین کے آزاد رجحانات 29
لڑکے لڑکیوں کی دوستیوں میں والدین کا کردار 30
لو میرج کے خارجی عوامل 33
نصاب تعلیم 33
مخلوط تعلیم 38
مرد اساتذہ 39
تعلیمی اداروں کی غیر نصابی سرگرمیاں 41
ریڈیو، ٹیلی ویژن 42
انٹر نیٹ کمپیوٹر (ام عبد منیب) 43
سیل فون (ام عبد منیب) 44
لوک گیت 45
موسیقی 45
عالمی اخبارات 47
اخباری تنظیموں کے تحت بچوں کے پروگرام 54
دار الامان 54
حقوق انسانی کی عالمی تنظیمی 54
پسند یا عشق 61
عشق کیا ہے؟ (ام عبد منیب) 66
اسلام کے مقرر کردہ حفاظتی بند (ام عبد منیب) 69
حیا (ام عبد منیب) 69
تحفظ نگاہ 70
کھردری گفتگو 72
تنگ، باریک اور مختصر لباس سے اجتناب 74
شخصیت کو پرکشش بنانا 74
بے حجابی 79
چھونے سے اجتناب 82
نا محرم کی تصویر دیکھنے سے اجتناب 82
صنف مخالف کی باتوں میں دل چسپی سے اجتناب 82
ماں باپ، معاشرے اور اللہ کے دین کو ملامت کرنا 84
دین کو ملامت کرنا 84
تنہائی میں ملاقات 85
خفیہ عہد و پیمان 87
ولی عہد و پیمان 87
ولی کے بغیر نکاح عورتوں کے حق کی بازیابی یا حق تلفی 89
تحفظ عصمت کے حق سے محرومی 89
والدین اور خاندان کی پشت پناہی سے محرومی 94
نکاحی زندگی کے حق سے محرومی 99
تاب ناک مستقبل سے محرومی 100
خاندان کی دیگر عورتوں کو ان کے حقوق سے محروم کرنے کا جرم 101
عزت و وقار سے محرومی 101
مادرانہ حقوق سے محرومی 102
جنت سے محرومی 104
فقہ حنفی میں ولی کے بغیر نکاح 110
کیا ہر گھر میں ایک صایمہ موجود ہے؟ 129
خاوند کی تلاش (ام عبد منیب) 129
کیا شادی ایک سماجی معاہدہ ہے؟ (ام عبد منیب) 135
فاضل جج صاحبان کا لو میرج میں کردار (ام عبد منیب) 137
قصور کس کا؟(ام عبد منیب) 139
کیا لڑکے لڑکیاں بے قصو ر ہیں؟ (ام عبد منیب) 141

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like