پردہ محافظ نسواں

پردہ محافظ نسواں

 

مصنف : بکر بن عبد اللہ ابو زید

 

صفحات: 176

 

زیر نظر کتاب ہیئۃ کبار العلماء سعودی عرب کے رکن الشیخ بکر بن عبد اللہ ابو زید کی ممتاز کتاب ’’حراسۃ الفضیلۃ‘‘ کا ترجمہ و تفہیم ہے۔ شیخ محترم نے اس کتاب میں دورِ حاضر میں پردے پر وارد ہونے والے الزامات واعتراضات کا مدلل اور مسکت جواب دیا ہے اور اس بات کو ثابت کیا ہے کہ پردہ عورتوں کی عصمت کا اصل محافظ ہے۔ اس کتاب کو اردوقالب میں منتقل کرنے کی سعادت الشیخ محمد یوسف طیبی صاحب نے حاصل کی ہے۔ قابل مصنف نے کتاب کو دو فصول پر تقسیم کیا ہے۔ پہلی فصل میں عورت کی فضیلت و عظمت پر مبنی دس اصولوں کو بیان کیا گیا ہے جو فضیلت نسواں، حفاظت نسواں اور مؤمنات و مسلمات کی ثابت قدمی کی ترغیب پر مشتمل ہیں اور دوسری فصل میں ایسے اصولوں کا بیان ہے جو عورتوں کو ذلت وخواری کی طرف بلانے والوں کی سازش فاش کرتے ہیں اور عورتوں کو خبردار کرنے کے متعلق ہیں تاکہ وہ ان میں ملوث نہ ہو جائیں۔ فاضل مصنف نے اس کتاب میں عورت کے موضوع پرلکھی گئی دو صد کتابوں کا خلاصہ بیان کیا ہے۔ پردے کے موضوع پر یہ ایک اچھوتی تحریر ہے جس کو عالم عرب میں بہت پذیرائی ملی ہے۔ عصر حاضر کے حوالے سے پردے کی اہمیت و افادیت کے پیش نظر یہ کتاب اردو زبان میں پیش خدمت ہے۔ خواتین اسلام کے لئے یہ قابلِ قدر تحفہ ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 11
پیش لفظ 13
مقدمہ 21
عرض مولف 23
فصل اول ۔عورت کی فضیلت کے دس اصول 29
پہلا اصول 31
دوسرا اصول 41
تیسرا اصول 43
چوتھا اصول 95
پانچواں اصول 103
چھٹا اصول 110
ساتواں اصول 117
آٹھواں اصول 121
نواں اصول 129
دسواں اصول 139
فصل ثانی عورتوں کو ذلت کی طرف بلانے والے 145
مسلمان عورت کے خلاف سازشیں 150
عمومی زندگی کے میدان میں 152
میڈیا کے میدان میں 152
تعلیم کےمیدان میں 152
نوکری اور ڈیوٹی کے میدان میں 153
اصلاحی تنقید 154
آزادی نسواں کی تاریخ اور اثرات 161
آزادی اور مساوات کے نام سے 169
دوسری بات 170
کرنے کے کام 172

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like