فرہنگِ سائنسی اصطلاحات

فرہنگِ سائنسی اصطلاحات
سٹیفن ہاکنگ کی کتاب وقت کا سفر سے اقتباس

مطلق ٹائم Absoult Time
یہ تصور کہ ایک ہمہ گیر کلاک موجود ہو سکتا ہے۔آئن سٹائن کے نظرئیہ اضافیت نے دکھایا کہ ایسا کوئی تصور موجود نہیں ہو سکتا ۔

مطلق صفر Absoult Zero
کم سے کم ممکنہ درجئہ حرارت جس پر مرکبات کسی حرکی توانائی کے حامل نہیں ہوتے؛تقریباً -273ڈگری سینٹی گریڈزیا کیلون سکیل پر 0۔

اسراع Acceleration
کسی آبجیکٹ کی رفتار میں تبدیلی کی شرح۔

متبادل تواریخ Alternative Histories
کوانٹم تھیوری کی ایک صورت جس میں کسی مشاہدے کی امکانیات تمام ممکنہ تواریخ (جو اس مشاہدے کا نتیجہ ہو سکتی ہیں)کو سامنے رکھ کر تعمیر کی جاتی ہیں۔

بشری اصول Anthropic Principle
یہ تصور کہ کائنات ویسی ہی ہے جیسی ہمیں نظرآتی ہے کیونکہ اگر ایسا نہ ہوتا اسے دیکھنے کے لیے موجود نہ ہوتے۔

اینٹی پارٹیکل Antiparticle
مادے کے پارٹیکل کی ہر قسم ایک متعلقہ اینٹی پارٹیکل سے ٹکراتاہے تو وہ نیست و نابود ہو جاتے ہیں اور صرف توانائی باقی بچتی ہے۔

بدیہی قوانین Apparent Laws
ایسے قوانین جن کا مشاہدہ اپنی کائنات میں کرتے ہیں- چار قوتوں کے قوانین اور کمیت و چارج جیسے پیرا میٹر ز جو بنیادی پارٹیکلزکا وصف ہیں۔لیکن زیادہ اساسی قوانین ایم تھیوری والے ہیں۔

ایٹم Atom
عام مادے کی بنیادی اکائی جو بہت چھوٹے نیوکلیئس سے بنا ہے۔نیو کلیئس پر و ٹانز اور نیو ٹرانز پر مشتمل ہے اس کے گرد الیکٹران گھومتے ہیں۔

بگ بینگ Big Bang
کوئی پندرہ ارب سال قبل کائنات کی ابتدا میں ایک سنگولیریٹی(singularity)۔

عظیم سٹائو Big Crunch
کائنات کے اختتام کی سنگولیریٹی۔

بلیک ہول Black Hole
سپیس ٹائم کا وہ خطہ جہاں سے کچھ بھی ،حتیٰ کہ روشنی بھی ،باہر نہیں نکل سکتا کیونکہ تجاذب کی قوت نہایت زور دارہوتی ہے۔

بلیک ہول ایریا تھیورم Black Hole Theorem
کوانٹم مکینکس کے اثرات کو نظر انداز کرتے ہوئے ،کسی بلیک ہول کی سطح کا رقبہ وقت گزرنے پر بڑھتا جا تا ہے۔

نیلا ہٹائو Blue Shift
مشاہدہ کار کی جانب آتے ہوئے کسی آبجیکٹ سے آنے والی شعاعوں کی ویو لینتھ مختصر ہونا ،جس کی وجہ ڈاپلر ایفیکٹ ہے۔

بوسون Boson
ایک پارٹیکل یا سٹرنگ کے ارتعاشات (وائبر یشنز)کا ایک انداز جس کا سپِن ایک کا مل عدد ہو۔

سرحدی حالات Boundary Condition
کسی طبعی نظام کی ابتدائی حالت یا زیادہ عمومی معنوں میں ٹائم سپیس میں ایک سرحدپر کسی نظام کی حالت۔

برین Brane
ایک آبجیکٹ جو ایم تھیوری کا اساسی جزو ترکیبی لگتا ہے،جو سپیس میں مختلف جہتیں رکھ سکتا ہے۔عمومی طور پر ایک پی برین کی لمبائی pسمتوں میں ہے،-1برین ایک سٹرنگ ہے،ایک -2برین سطح یا بیرونی جھلی ہے،وغیرہ۔

برین دنیا Brane World
اعلیٰ جہتی سپیس-ٹائم میں ایک چار جہتی سطح یا برین۔

کا سیمیرایفیکٹ Casimir Effect
ویکیوم میں ایک دوسرے کے قریب رکھی گئی دو فلیٹ ،متوازی دھاتی پلیٹس کے درمیان پر کشش دبائو ۔ دبائو کی وجہ پلیٹس کے درمیان سپیس میں ور چوئل پار ٹیکلز کی معمول کی تعداد میں تخفیف ہے۔

چندر شیکھر حد Chandrasekhar Limit
مستحکم حالت والے ٹھنڈے ستارے کی زیادہ سے زیادہ ممکنہ کمیت جس سے اوپر جانے پر یہ لازمً منہدم ہو کر بلیک ہول بن جائے گا۔

کلاسیکی تھیوری Classiccal Theory
نظرئیہ اضافیت اور کوانٹم مکینکس سے پہلے کے قبول شدہ تصورات پر مبنی تھیوری جس میں فرض کر لیا گیا تھا کہ آبجیکٹس متعین پوزیشنز اور وِلاسٹیاں رکھتے ہیں۔

بند سٹرنگ Closed String
ایک لُوپ (چھلے )کی شکل میں سٹرنگ کی ایک قسم۔

بقائے توانائی Conservation of Energy
سائنس کا قانون جس کے مطابق توانائی (یا کمیت میں اس کا مساوی )تخلیق یا فنا نہیں کی جاسکتی۔

کوآرڈی نیٹس Coordinates
سپیس اور ٹائم میں کسی نقطے کی پوزیشن متعین کرنے والے اعداد۔

کائناتی سٹرنگ Cosmic String
خفیف سے کراس سیکشن والا ایک لمبا ،بھاری آبجیکٹ جو کائنات کے ابتدائی مراحل کے دوران پیدا ہوا ہوگا۔اب تک ایک واحد سٹرنگ ساری کائنات کے آرپار کھینچا ہو ا ہو سکتا ہے۔

تکوینیاتی مستقلہ Cosmological Costant
ایک ریاضیاتی آلئہ کار جس کی مدد سے آئن سٹائن نے پھیلائو کو کائنات کا خلقی رجحان بتایا اور یوں نظرئیہ عمومی اضافیت ایک ساکن کائنات کی پیش گوئی کے قابل ہوا۔

تکوینیات Cosmology
کائنات کا بحیثیت مجموعی مطالعہ۔

اوپر کو مڑی ہوئی جہت Curld-up Dimension
سپیس کی ایک جہت جو اوپر کو مڑ کر اس قدر چھوٹی ہو گئی ہے کہ اس کا سراغ نہیں لگایا جاسکتا۔

تاریک توانائی Dark Energy
توانائی کی ایک غیر معلوم شکل جو کائنات کی توسیع کے ساتھ اسراع کرتی جارہی ہے اور اسے تمام سپیس میں سرایت پزیر مانا جاتا ہے۔

تاریک مادہ Dark Matter
کہکشائوں اور ستاروں کے جھرمٹوں میں (اور غالباًجھرمٹوں کے درمیان)مادہ جس کا مشاہدہ براہ راست طور پر نہیں ہو سکتا لیکن تجاذبی فیلڈ کے ذریعے اس کا سراغ لگایا جا سکتا ہے۔کائنات میں نوے فیصد تک مادہ تاریک ہے۔

ڈاپلر ایفیکٹ Doppler Effect
رفتار اور طول موج (ویولینتھ)کے درمیان تعلق ۔یہ روز مرہ تجربے کا حصہ ہے۔اپنے سرکے اوپر سے گزرتے ہوئے کسی ہوائی جہاز کی آواز سنیں۔اس کے انجنوں کی آوازوں کی پچ (pitch)بہت زیادہ ہے ،اور جب یہ آگے گزر کر غائب ہو جاتا ہے تو اس کی آوازوں کی پچ کم ہو جاتی ہے ۔بلند پچ چھوٹی طول موج (موج کے ایک اور اگلے فراز کے درمیان فاصلہ) والی صوتی لہروں اور بلند فریکوئینسی (فی سیکنڈ لہروں کی تعداد ) سے مطابقت رکھتی ہے۔

دُوئی Duality
ایک جیسے طبیعی نتائج تک پہنچانے والی بدیہی طور پر مختلف تھوریز کے درمیان ایک مطابقت۔

آئن سٹائن – روزن پُل Einstein-Rosen bridge
سپیس-ٹائم کی ایک پتلی ٹیوب جو دو بلیک ہولز کو آپس میں منسلک کرتی ہے۔نیز دیکھیں ــ’’سرنگ(wormhole)‘‘

الیکٹرک چارج Electric Charge
کسی پارٹیکل کی ایک خصوصیت جس کے تحت یہ چارج کے حامل دیگر پارٹیکلز کو اپنی جانب کھینچتا یا پرے دھکیلتا ہے۔

برقناطیسی قوت Electromagnetic Force
ایک جیسے (یا متضاد)الیکٹرک چارج رکھنے والے پارٹیکلز کے درمیان پیدا ہونے والی قوت۔

برقناطیسی لہر Electromagnetic Wave
کسی الیکٹرک فیلڈ میں ایک لہر نما گڑ بڑ ۔برقناطیسی طیف (سپیکٹرم)کی تمام لہریں روشنی کی رفتار سے سفر کرتی ہیں،مثلاًنظر آنے والی روشنی ،ایکسریز،مائیکرویوز،انفرایڈ،وغیرہ۔

الیکٹران Electron
ایٹم کے نیو کلیئس کے گرد گھومنے والا ایک پارٹیکل جس کا منفی چارج ہوتا ہے۔

بنیادی پارٹیکل Elementary Particle
ایسا پارٹیکل جس کے بارے میں یقین ہے کہ اسے مزید تقسیم نہیں کیا جا سکتا ۔

اینٹروپی(ابتری) Entropy
کسی طبیعی نظام میں گڑ بڑ کا پیمانہ، کسی نظام کی مختلف مائیکروسکوپی تشکیلات کی تعداد جو اس کی میکرو سکوپی ظاہری صورت کو جوں کا توں ہی رہنے دیں۔

ابدی افراط Eternal Inflation
افراط کی ایک ممکنہ بدلی ہوئی صورت جس میں زیادہ سپیس تیزی کے ساتھ پھیلنا جاری رکھتی ہے جبکہ نسبتاًچھوٹے حصوں کے پھیلائو کی شرح گھٹ جاتی ہے اور وہ ہمارے کائنات جیسی کائناتوں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔اگر یہ درست ہو تو اس کا اطلاق ہماری ساری کائنات پر ہوتا ہے۔

ایتھر Ether
ایک مفروضاتی غیر مادی وسیلہ جسے کبھی ساری سپیس میں بھرا ہوا خیال کیا جاتا تھا ۔اب یہ تصور معتبر نہیں رہا کہ برقناطیسی شعاع ریزی کے آگے بڑھنے کے لیے اس قسم کا ایک وسیلہ درکار ہے۔

ایونٹ Event
سپیس-ٹائم میں ایک نقطہ جس کی تخصیص مقام اور ٹائم سے ہوتی ہے۔

واقعاتی اُفق Event Horizon
کسی بلیک ہول کا کنارہ؛اس خطے کی سرحد جہاں سے لا محدود یت میں فرار ممکن نہیں۔

فرمیان Fermion
ایک پارٹیکل یا سٹرنگ کے ارتعاش کا ایک انداز جس کا سپِن(گھمائو)کامل عدد کا نصف ہے۔

فیلڈ Field
ایسی چیز جو ساری سپیس اور ٹائم میں وجود رکھتی ہو،بمقابلہ پارٹیکل کے جو ایک وقت میں صرف ایک مقام پر ہوتا ہے۔

قوت کا فیلڈ Force Field
وہ ذرائع جن کی بدولت ایک قوت اپنا اثر ڈالتی ہے۔

آزاد سپیس Free Space
ویکیوم سپیس کا ایک حصہ جو فیلڈ سے بالکل پاک ہے،یعنی جس پر کوئی قوتیں عمل نہیں کرتیں۔

فریکوئینسی Frequency
کسی لہر یا موج کے لیے ،فی سیکنڈ مکمل سائیکلز (چکروں)کی تعداد۔

گیماریز Gamma rays
بہت چھوٹے طول موج والی برقناطیسی (الیکٹرومیگنیٹک)شعاعیں جو تابکار انحطاط میں یا بنیادی پارٹیکلز کے تصادم سے پیدا ہوتی ہیں۔

نظرئیہ عمومی اضافیت General Relativity
اس تصور پر مبنی آئن سٹائن کی تھیوری کہ سائنس کے قوانین تمام مشاہدہ کاروں کے لیے ایک جیسے ہونے چاہئیں ،چاہے وہ کسی بھی انداز میں حرکت کر رہے ہوں۔یہ نظریہ تجاذب کی قوت کی وضاحت ایک چارجہتی سپیس-ٹائم خمیدگی کے حوالے سے کرتا ہے۔

تقسیمِ ارضی Geodesic
دو نقاط کے درمیان مختصر ترین (یا طویل ترین)راستہ۔

عظیم متحدہ تھیوری Grand Unified Theory (GUT)
ایک تھیوری جو برقناطیسی ،طاقت ور کمزور قوتوں کو یکجا کرتی ہے۔

تجاذبی فیلڈ Gravitational Field
وہ ذرائع جن کی بدولت تجاذب کی قوت اثر انداز ہوتی ہے۔

تجاذبی لہر Wave Gravitational
تجاذبی فیلڈ میں ایک لہر نما گڑ بڑ۔

فرضی عدد Imaginary Number
ایک مجرد ریاضاتی ترکیب۔حقیقی اور فرضی اعداد کو ایک میدان (plane)میں مقامات کی پوزیشنز کی لیبلنگ کے طور پر خیال کیا جاتا سکتا ہے،اس طرح کہ فرضی اعداد عام حقیقی اعداد کے قائمہ زایوں پر ہوں۔

فرضی ٹائم Imaginary Time
فرضی اعداد کی مدد سے ناپا گیا ٹائم۔

لامتناہیت Infinity
ایک بے سرحد یا غیر محنتتم وسعت یا عدد۔

افراط Inflation
مسرع توسیع کا ایک عرصہ جس کے دوران بہت ابتدائی کائنات کا سائز نہایت تیزی سے بڑھا۔

ابتدائی حالت Initial Condition
کسی طبیعی نظام کے آغاز میں اس کی حالت۔

لائٹ کون Light Cone
سپیس-ٹائم میں ایک سطح جو مخصوص ایونٹ سے گزرنے والی روشنی کی شعاعوں کی ممکنہ سمتیں بتاتی ہے۔

لائٹ سیکنٖڈ Light Second
روشنی کا ایک سیکنڈ میں طے کردہ فاصلہ۔

لائٹ سال Light Year
روشنی کا ایک سال میں طے کردہ فاصلہ۔

میکرو سکوپی Macroscopic
اتنے بڑے کہ ننگی آنکھ سے دیکھیں جا سکیں؛عموماََ0.01ملی میٹر تک کے سکیلز کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔اس سے کم سکیلز کو مائیکرو سکوپی کہتے ہیں۔

مقناطیسی فیلڈ Magnetic Field
مقناطیسی قوتوں کے لیے ذمہ دار فیلڈ۔

کمیت Mass
کسی جسم میں مادے کی مقدار ؛آزاد سپیس میں اس کا جمود یا اسراع کی مدافعت۔

مکیسویل فیلڈ Maxwell Field
بجلی ،مقناطیسیت اور روشنی کی ایسے قوائی (dynamic)فیلڈز میں تالیف جو گھنٹے بڑھنے اور سپیس میں حرکت کے قابل ہوں۔

مائیکروویوبیک گرائونڈ ریزی Radition Microwave Background
گرم ابتدائی کائنات کی ضوفشانی سے آتی ہوئی شعاع ریزی ؛اب اس کا ہٹائو اس طرح سرخی کی طرف ہے کہ روشنی کے بجائے مائیکرو ویوز (چند سینٹی میٹر ویولینتھ کی حامل ریڈیو لہریں )کے طور پر ظاہر ہوتی ہیں۔

برہنہ سنگولیریٹی Naked Singularity
ایک سپیس -ٹائم سنگولیریٹی جس کے آس پاس بلیک ہول نہ ہو۔

نیوٹرینو Neutrion
چارج سے عاری پارٹیکلز کی ایک قسم جو صرف ایک کمزور قوت (weak force)کے تابع ہوتے ہیں۔

نیوٹران Neutron
چارج کے بغیر ایک پارٹیکل ،کافی حد تک پروٹان جیسا ،جو ایک ایٹمی نیو کلیئس میں تقریباً نصف پارٹیکلز کی وضاحت کرتا ہے۔یہ تین کوار کس پر مشتمل ہے (دوڈائون ،ایک اَپ)۔

نیوٹن کے قوانین حرکت Newton’s Laws of Motion
اجسام کی حرکت کو بیان کرنے والے قوانین جن کی بنیاد مطلق سپیس اور ٹائم کے تصور پر ہے۔

نیو ٹن کا نظرئیہ ہمہ گیر تجاذب Newton’s Universal Theory of Gravity
یہ تھیوری کہ دو اجسام کے درمیان کشش کی قوت کا دارومدار اجسام کی کمیت اور علیحدگی پر ہے؛یہ ان کی کمیتوں کے حاصل ضربکا متناسب اور باہمی فاصلے کے مربع کا معکوس متناسب ہے۔

بے سرحد حالت No Boundary Condition
یہ تصور کہ کائنات محدود ہے لیکن فرضی ٹائم میں کوئی سرحد نہیں رکھتی ۔

نیو کلئیر انشقاق Nuclear Fusion
وہ عمل جس کے تحت کوئی نیو کلیئس دو یا زائد چھوٹے نیو کلیئسوں میں بٹتا ہے اور توانائی خارج ہوتی ہے۔

نیو کلیئر انجذاب Nuclear Fission
وہ عمل جس کے تحت کوئی نیو کلیئس ٹکراتے اور مل کر ایک زیادہ بڑا اور زیادہ وزنی نیوکلیئس بناتے ہیں۔

نیوکلیئس Nucleus
ایٹم کا مرکزی حصہ،صرف پروٹانز اور نیو ٹرانز پر مشتمل جنھیں ایک طاقت ور قوت باندھے رکھتی ہے۔

مشاہدہ کار Observer
کوئی شخص یا آلہ جو کسی نظام کی طبعی خصوصیات کی پیمائش کرتا ہے۔

پارٹیکل ایکسلریٹر Particle Accelerator
کوئی مشین جو حرکت کرتے ہوئے بار دار (چارجڈ)پارٹیکلز کو مسرع (ایکسیلریٹ ) کر سکتی اور ان کی توانائی بڑھا جا سکتی ہے۔

پی برین P-brane
pجہتوں کا حامل کوئی برین ۔مزید دیکھیں’’برین‘‘۔

فوٹان Photon
روشنی کا ایک کوانٹم ؛برقناطیسی فیلڈ کا چھوٹے سے چھوٹا پیکٹ۔

پلانک لمبائی Planck Length
تقریباً35سینٹی میٹرز ۔سٹرنگ تھیوری میں کسی سٹرنگ کا سائز۔

پلانک ٹائم me Planck Ti
تقریباً10سیکنڈز؛وہ وقت جو روشنی پلانک لمبائی جتنا فاصلہ عبور کرنے میں لیتی ہے۔

پلانک کا مستقلہ Planck’s Constant
اصولِ غیر قطعیت کی بنیاد-پوزیشن اور ولاسٹی میں غیر قطعیت کی پیداوار پلانک کے مستقلہ سے بڑی ہونی چاہیے۔

پلانک کا کوانٹم اصول Planck’s Quantum Principle
یہ تصور کہ برقناطیسی لہریں (یعنی روشنی)صرف طے شدہ کوانٹا میں ہی خارج یا جذب ہو سکتی ہے۔

پوزیٹران Positron
الیکٹران کا مثبت چارج رکھنے والا اینٹی پارٹیکل۔

قدیمی بلیک ہول Primordial Black Hole
ابتدائی کائنات میں تخلیق پانے والا کوئی بلیک ہول۔

پروٹان Proton
نیوٹران سے مشابہ ،مثبت چارج کا حامل ایک پارٹیکل جو کسی ایٹمی نیوکلیئس کی تقریباًنصف کمیت کا ذمہ دار ہے۔

نابض Pulsar
ایک گھومتا ہوا نیوٹران ستارہ جو باقاعدہ سے ریڈیو لہروں کی pulsesخارج کرتا ہے۔

کوانٹم Quantum
(کوانٹم کی جمع)نا قابلِ تقسیم اکائی جس میں لہریں جذب یا خارج کی جا سکتی ہیں۔

کوانٹم تجاذب Quantum Gravity
ایک تھیوری جو کوانٹم مکینکس کو نظرئیہ عمومی اضافیت میں ضم کرتی ہے۔

کوانٹم مکینکس Quantum Mechanics
طبعی قوانین جو بہت چھوٹی اقلیم،جیسے ایٹم،پروٹانز وغیرہ پر حکمران ہیں۔یہ قوانین پلانک کے کوانٹم اصول اور ہیزنبرگ کے اصولِ غیر قطعیت سے وضع کیے گئے۔

کوارک Quark
ایک باردار(چارجڈ)پارٹیکل جو طاقت ور قوت محسوس کرتا ہے۔کوارکس کے چھ ’ذائقے‘ہیں جنھیں ہم اوپر،نیچے،عجیب،سحرزدہ،نشیبی اور فرازی کہتے ہیں ۔اور ہر ذائقہ تین ’’رنگوں‘‘میںہے:سرخ،سبزاور نیلا۔

شعاع ریزی Radition
سپیس یا کسی اور وسیلے سے لہروں یا پارٹیکلز کی جانب سے چھوڑی ہوئی توانائی۔

تابکاری Radioactivity
ایٹمی نیوکلیئس کی ایک قسم کا خودبخود ٹوٹ کر کوئی اور قسم بن جانا۔

سرخ ہٹائو Red Shift
مشاہدہ کار سے دور جاتے ہوئے کسی آبجیکٹ کی چھوڑی ہوئی شعاعوں سے سرخی ،ڈاپلر ایفیکٹ کے نتیجے میں۔

ری نارملائزیشن Renormalization
ری نار ملائز یشن کے عمل میں ایسی مقداروں کو subtractکرنا شامل ہے جو جن کا تعین لا محدود یا منفی کے طور پر اس طریقے سے ہو کہ محتاط ریاضیاتی حساب کتاب کے ساتھ (تھیوری سے برآمد ہونے والی ) منفی لا محدود ویلیوز اور مثبت لا محدود ویلیوز ایک دوسری کو زائل کر دیں ،اور ایک چھوٹا سا حاصل باقی رہ جائے۔

سائنسی جبریت Scientific Determinism
کائنات کا ایک گھڑی کے انداز میں کام کرنے کا تصور جس میں کائنات کی حالت کا مکمل علم جو سابق یا آئندہ زمانوں میں مکمل حالت کی پیش گوئی کے قابل بناتا ہے ۔یہ تصور لا پلیس نے پیش کیا۔

تھر موڈائنامکس کا دوسرا قانون Second Law of Thermodynamics
ایک قانون جس کے مطابق اینٹروپی ہمیشہ بڑھتی رہتی ہے اور اس میں کبھی کمی نہیں ہوتی۔

سنگولیریٹی Singularity
سپیس-ٹائم میںایک نقطہ جس پر سپیس-ٹائم خمیدگی لا متناہی ہو جاتی ہے۔

سنگولیریٹی تھیورم Singularity Theorem
ایک تھیورم جو دکھاتا ہے کہ مخصوص حالات میں ایک فرضی نقطئہ آغاز،ایسا جہاں نظرئیہ عمومی اضافیت ناکام ہو جاتا ہے،موجود ہونا لازمی ہے؛بالخصوص یہ کہ کائنات کا آغاز سپیس-ٹائم میں ایک نقطے سے ہوا ہو گا۔

سورج گرہن Solar Eclipse
چاند کے کرئہ ارض اور سورج کے درمیان سے گزرنے پر تاریکی کاایک دور ،جو عموماََ کرئہ ارض پر چند منٹ تک ہی رہتا ہے۔1919ء میں مغربی افریقہ سے دیکھے گئے ایک سورج گرہن نے خصوصی نظرئیہ اضافیت کا قطعی ثبوت دے دیا۔

سپیس-ٹائم Space-Time
چار جہتی سپیس جس کے پوائنٹس ایونٹس ہیں۔

سپیس میں جہت Space Dimension
سپیس ٹائم کی تین جہتوں میں سے ایک جو سپیس نما ہیں۔

نظرئیہ خصوصی اضافیت Special Relativity
آئن سٹائن کی تھیوری جس کی بنیاد اس تصور پر ہے کہ سائنس کے قوانین (تجاذبی فیلڈز کی عدم موجودگی میں ) تمام مشاہدہ کرنے والوں کے لیے ایک سے ہونے چاہئیں ،چاہے وہ حرکت کر رہے ہوں۔

طیف Spectrum
ویو یا لہر تشکیل دینے والی فریکوئنسیز۔سورج کے طیف یا سپیکٹرم کا نظر آنے والا حصہ کبھی بھی قوس قزح کی صورت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

سپِن (گھمائو) Spin
بنیادی پارٹیکلز کی اندرونی خاصیت ، جس کا تعلق روزمرہ کے گھمائو کے تصور سے ہے لیکن اس سے بالکل مشابہ نہیں۔

تکوینیات کا معیاری ماڈل Standard Model of Cosmology
بگ بینگ تھیوری اور پارٹیکل فزکس کے معیاری ماڈل کی تفہیم ۔

سکون کی حالت Stationary State
وہ حالت جو ٹائم کے ساتھ تبدیلی نہیں ہوتی۔

سٹرنگ tring S
سٹرنگ تھیوری میں اساسی ایک جہتی آبجیکٹ جس نے بے ساخت بنیادی پارٹیکلز کے تصور کی جگہ لی۔کسی سٹرنگ کے ارتعاش کے مختلف انداز مختلف خواص کے حامل بنیادی پارٹیکلز پیدا کرتے ہیں۔

سٹرنگ تھیوری String Theory
فزکس کی ایک تھیوری جس میں پارٹیکلز کو سٹرنگز پر لہروں کے طور پر بیان کیا جاتا ہے؛یہ کوانٹم مکینکس اور عمومی نظرئیہ اضافیت کو یکجا کرتی ہے۔اسے سُپر سٹرنگ تھیوری بھی کہتے ہیں۔

طاقت ور قوت Strong Force
چار اساسی قوتوں میں سے طاقت ور ترین جس کی رینج سب سے کم ہے۔یہ کوارکس کو آپس میں باندھے رکھنے کے ذریعے پروٹانز اور نیوٹرانز اور اس پارٹیکلز سے ایٹمی نیوکلیئس بناتی ہے۔

سُپر تجاذب Supergravity
تھیوریز کا ایک سیٹ جو نظرئیہ عمومی اضافیت اور سپر Symmetryکو متحد کرتا ہے۔

Super Symmetry
ایک اصول جو مختلف گھمائو کے حامل پارٹیکلز کے خواص بیان کرتا ہے۔

تھرموڈائنامکس Thermodynamics
کسی قوائی طبیعی نظام میں توانائی ،کام،حرارت اور اینٹروپی کے درمیانی تعلق کا مطالعہ۔

ٹائم لوپ Time Loop
بند ٹائم نما خط (curve)کے لیے ایک اور نام۔

اصولِ غیر قطعیت Uncertanity Principle
ہیزنبرگ کا پیش کردہ اصول کہ آپ کسی پارٹیکل کی پوزیشن اور ولاسٹی قطعی طور پر نہیں بتا سکتے۔ایک کے متعلق جتنا زیادہ قطعی طور پر معلوم ہوگا دوسرے کے متعلق معلومات اسی قدر غیر قطعی ہوں گی۔

متحدہ تھیوری Unified Theory
کوئی بھی ایسی تھیوری جو کسی واحد فریم ورک کے اندر چاروں قوتوں اور تمام مادے کو بیان کرتی ہو۔

ولاسٹی Velocity
کسی آبجیکٹ کی حرکت کی رفتار اور سمت بیان کرنے والا عدد۔

ورچوئل پارٹیکل Virtual Particle
کوانٹم مکینکس میں کوئی پارٹیکل جس کا سراغ براہ راست طور پر ہر گز نہیں لگایا جا سکتا،لیکن جس کی موجودگی قابلِ پیمائش اثرات رکھتی ہو۔مزید دیکھیں ’’ کا سیمیر ایفیکٹـ‘‘۔

ویو\پارٹیکل دوئی Particle Duality \ Wave
کوانٹم مکینکس میں یہ تصور کہ لہروں اور پارٹیکلز کے درمیان کوئی تمیز نہیں؛پارٹیکل بھی لہروں کی طرح عمل کر سکتے ہیں،اور اس کے برعکس بھی۔

ویو لینتھ\طول موج Wavelength
لہر یا موج کے دو پست ترین یا بلند ترین ملحق پوائنٹس (troughs)کے درمیان فاصلہ۔

کمزور قوت Weak Force
چار اساسی قوتوں میں سے دوسری کمزور ترین قوت جس کی رینج بہت کم ہے۔یہ تمام پارٹیکلز پر اثر انداز ہوتی ہے،لیکن قوت کے حامل پارٹیکلز پر نہیں۔

وزن Weight
تجاذبی فیلڈ کے زیرِاثر کسی جسم پر پڑنے والی قوت ۔یہ کمیت کے متناسب ہوتی ہے لیکن اس سے مشابہ نہیں۔

سُرنگ Wormhole
سپیس -ٹائم کی ایک باریک ٹیوب جو کائنات کے دور دراز خطوں کو آپس میں منسلک کر سکتی اور وقت میں سفر ممکن بنا سکتی ہیں۔

You might also like