شیطان سے بچاؤ کے اسباب

شیطان سے بچاؤ کے اسباب

 

مصنف : حافظ عبد الرزاق اظہر

 

صفحات: 68

 

قرآن مجید جو انسان کے لیے  ایک  مکمل دستور حیات ہے ۔اس میں بار بار توجہ دلائی  گئی ہے  کہ  شیطان مردود سےبچ کر رہنا ۔ یہ   تمہارا کھلا دشمن ہے  ۔ارشاد باری تعالی ’’ إِنَّ الشَّيْطَانَ لَكُمْ عَدُوٌّ فَاتَّخِذُوهُ عَدُوًّا ‘‘( یقیناًشیطان تمہارا دشمن ہے  تم اسے دشمن ہی سمجھو)لیکن شیطان انسان کو  کہیں خواہشِ نفس کو ثواب کہہ کر ادھر لگا دیتا ہے ۔کبھی  زیادہ اجر کالالچ دے کر او ر اللہ او راس کے رسول ﷺ کے احکامات کے  منافی خود ساختہ نیکیوں میں لگا دیتاہے  اور اکثر کو آخرت کی جوابدہی  سے  بے نیاز کر کے  دنیا کی رونق میں مدہوش کردیتا ہے۔شیطان سے انسان کی دشمنی آدم ﷤کی تخلیق کےوقت سے چلی آرہی  ہے  اللہ کریم نے شیطان کوقیامت تک  کے لیے  زندگی دے کر انسانوں کے دل میں وسوسہ ڈالنے کی قوت دی ہے  اس عطا شدہ قوت  کے بل بوتے پر شیطان نے اللہ تعالیٰ  کوچیلنج کردیا کہ وہ آدم ﷤ کے بیٹوں کو اللہ کا باغی ونافرمان  بناکر جہنم کا ایدھن بنادے گا ۔لیکن اللہ کریم  نے شیطان کو جواب دیا کہ  تو لاکھ  کوشش کر کے دیکھ لینا حو میرے مخلص بندے ہوں گے  وہ تیری پیروی نہیں کریں گے   او رتیرے دھوکے میں  نہیں آئیں گے۔ابلیس کے وار سے   محفوظ  رہنے کےلیے  علمائے اسلام اور صلحائے ملت نے کئی کتب تالیف کیں او ردعوت وتبلیغ او روعظ وارشاد کےذریعے  بھی راہنمائی فرمائی۔جیسے  مکاید الشیطان از امام ابن ابی الدنیا، تلبیس ابلیس از امام ابن جوزی،اغاثۃ  اللہفان من  مصاید الشیطان از امام ابن  قیم الجوزیہ  ﷭ اور اسی طرح اردو زبان میں بھی متعدد کتب موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’ شیطان سے بچاؤ کےاسباب‘‘  مولانا عبد الرزاق اظہر ﷾ کی تصنیف ہے ۔موصوف نے اس کتاب  میں ان تمام اسباب کااحاطہ کرنے کی بڑی عمدہ کوشش کی ہے جن کے ذریعے سے شیطانی مکروفریب سے بچا جاسکتا ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف اور ناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 6
تقریظ 7
مقدمہ 9
شیطان کے متعلق چند قرآنی دروس 11
قیامت کے دن شیطان کا خطاب 12
شیطان کے متعلق اللہ تعالیٰ کا حکم 13
شیطان عداوت اور فقر و فاقہ کا وعدہ کرتا ہے 13
شیطان تمہیں بڑے بڑے نقصان سامنے لاکر ڈرائے گا 13
اللہ نے ہمیں شیطان کی پیروی سے منع فرمایا ہے 14
شیطان کی دوستی خسارہ ہی خسارہ ہے 15
شیطان کی پیروی کرنے والےپر تعجب ہے 15
شیطان سے بچنے والے کون 16
وہ اسباب جن کو بروئے کار لا کر بندہ شیطان کے شر سے محفوظ رہ سکتا ہے 17
پہلا سبب 18
دوسرا سبب 18
تیسرا سبب 20
چوتھا سبب 24
پانچواں سبب 25
چھٹا سبب 25
ساتواں سبب 26
آٹھواں سبب 31
نواں سبب 31
دسواں سبب 32
گیارہواں سبب 33
بارہواں سبب 35
تیرہواں سبب 38
چودھواں سبب 39
پندرھواں سبب 41
سولہواں سبب 42
سرھواں سبب 43
اٹھاروھواں سبب 46
انیسواں سبب 46
بیسواں سبب 49
شیطان کی عداوت کے چند مظاہر 50
وسوسہ ڈالنا 50
ڈرانا 52
مسلمانوں کے درمیان عداوت اور بغض ڈالنا 53
اللہ کے ذکر سے روکنا 54
شیطان کے مداخل 57
غصہ 57
جلد بازی 59
پیٹ بھر کر کھانا 60
زیادہ کھانے سے چھ بری خصلتیں پیدا ہوتی ہیں 60
اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت میں سستی 61
بری دوستی 62

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like