شان اہل بیت ؓ

شان اہل بیت ؓ

 

مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

 

صفحات: 358

 

رب العزت کے ہم پر اللہ تعالیٰ کے بے شمار احسانات ہیں جن میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ ہماری دنیا وآخرت کی ہر قسم کی وفلاح اور نجات کے لیے نبوت ورسالت کا ایک مقدس اور پاکیزہ سلسلہ شروع کیا جس کی آخری کڑی جناب محمد کریمﷺ ہیں۔ رب العزت نے ہر نبی کو چند ساتھی دیے جنہیں حواری کے لفظ سے جانا جاتا ہے اور ہمارے نبیﷺ کے ساتھیوں کو کے نام سے ۔ ہر نبی کے ساتھیوں کو اتنی عظیمت وشان حاصل نہیں ہے جتنی کہ نبیﷺ کے صحابہؓ کو۔ ان کی شان اور عظمت کے اعتبار سے بہت سے فرقے الحادو ضلالت کا شکار ہیں ایک گروہ ان سے بغض رکھتا ہے اور ایک گروہ محبت تو کرتا ہےمگر ان کی محبت غلو پر قائم ہےاور ان سے تعلق کے پہلو کو انتہائی عداوت ونفرت سے لیتے ہیں جس کا اظہار سب وشتم سے کرتے ہیں لیکن اہل والجماعت کا منہج یہ ہے کہ وہ اہل بیت رسولﷺ سے محبت کا عقیدہ بھی ہے اور اصحاب رسولﷺ سے بھی اور غلو سے پاک ہے۔ زیرِ کتاب’’ شان اہل بیت اطہارؓ‘‘ بھی اسی موضوع پر ہے جو کہ اپنے موضوع پر ایک جامع اور مکمل کتاب ہے۔ جس میں موضوع سے متعلق تقریبا ہر بات تفصیلا واجمالا موجود ہے۔ البتہ اس کتاب میں کرام اور اہل بیت کے درمیان سسرالی رشتہ داریوں کے حوالے سے تشنگی تھی جسے مقدمہ میں پورا کر دیا گیا ہے۔ اس کتاب میں تیرہ ابواب مرتب دیے گئے ہیں اور تیرہویں باب کو چھ فصول میں منقسم کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب شاندار اور زُبان میں سلاست موجود ہے جس کی وجہ سے یہ اور اہل بیتؓ سے محبت ومودت کا باعث بنے گی کیونکہ اہل بیت اور صحابہ کرام سے محبت کا جزو لا ینفک ہے۔یہ کتاب’’شان اہل بیتؓ‘‘ ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی اور الشیخ حافظ حامد محمود الخضری کی مخلصانہ مساعی کا نتیجہ ہے۔ ہے کہ تعالیٰ مولفین وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

 

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like
Comments
Loading...