تجوید الاطفال

تجوید الاطفال

 

مصنف : قاری حبیب الرحمن

 

صفحات: 35

 

تجوید قرآنی علوم کے بنیادی علوم میں سے ایک ہے ۔ اس علم کی تدوین کا آغاز دوسری صدی کے نصف سے ہوا۔ائمۂ وفقہ کی طرح تجوید وقراءات کے کی بھی ایک طویل لسٹ ہے اور تجوید وقراءات کے موضوع پرماہرین تجوید وقراءات کی بے شمار کتب موجود ہیں ۔ قراء کی طرح برصغیر پاک وہند کے کرام اور قراءعظام نے بھی تجوید قراءات کی اشاعت وترویج کےلیے گراں قدر انجام دی ہیں ۔ میں دیوبندی قراء کرام کےعلاوہ سلفی قراء عظام جناب قاری یحییٰ رسولنگری، قاری محمداریس العاصم ،قای محمد ابراہیم میرمحمدی حفظہم اور ان کےشاگردوں کی تجوید قراءات کی نشرواشاعت میں قابل تحسین ہیں ۔مذکورہ قراء کی تجوید وقراءات کی کتب کے علاوہ جامعہ لاہور الاسلامیہ کے کلیۃ القرآن ومجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور کے زیر نگرانی شائع ہونے والے مجلہ رشد کےعلم ِتجویدو قراءات کے موضوع پر تین ضخیم جلدوں پر مشتمل قراءات نمبر اپنے موضوع میں کی حیثیت رکھتے ہیں ۔جس میں مشہور قراء کرام کے تحریر شدہ مضامین ، علمی اور حجیت قراءات پر پاک وہند کے کئی جیدمفتیان کرام کے فتاوی ٰ جات بھی شامل ہیں اور اس میں قراءات کو عجمی فتنہ قرار دینے والوں کی بھی خوب خبر لیتے ہوئے ان کے اعتراضات کے مسکت جوابات دیئے گئے ہیں۔تلاوت ِ کا بھر پور اجروثواب اس امر پرموقوف ہے کہ تلاوت پورے قواعد وضوابط اور وآداب کے ساتھ کی جائے قرآن کریم کی تلاوت کا صحیح طریقہ جاننا اورسیکھنا تجوید کہلاتا ہے ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علم تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے ۔ کیونکہ قرآن کریم تعالیٰ کی وہ عظیم الشان کتاب ہے کہ ہر پراس کتاب کو صحیح پڑھنا لازمی اور ضروری ہے جس کاحکم ورتل القرآن ترتیلا سے واضح ہوتا ہے۔ اس قرآنی حکم کی تکمیل اور تجویدکوطالب تجوید کےلیے آسان اورعام فہم بناکر پیش کرناایک استاد کے منصب کا اہم فریضہ ہے ۔ایک اچھا استاد جہاں اداء الحروف کی طرف توجہ دیتا ہے ۔ وہیں وہ اپنے طالب کو کتاب کےذریعے بھی تجوید ازبر کراتا ہے۔ زیر کتابچہ’’تجوید الاطفال‘‘ قاری حبیب الرحمٰن صاحب کی کاوش ہے یہ انہوں نے کم سن طلباء وطالبات کے لیے لکھا ہے اسی لیے اس کا نام تجوید الاطفال رکھا ہے ۔ذہین بچے اس رسالہ کی مدد سے پندرہ بیس روزاور متوسط درجہ کے طلباء وطالبات ڈیڑھ ماہ میں ان قواعد کو بآسانی یاد کرکے تجوید کے ساتھ مجید پڑھنے کے قابل ہوسکتے ہیں

 

 

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
1.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like
Comments
Loading...