تاریخ ایران جلد1

تاریخ ایران جلد1

 

مصنف : پروفیسر مقبول بیگ بد خشانی

 

صفحات: 577

 

تاریخ ایران   اردو دان طبقہ کے لیے ایک قیمتی دستاویز ہے جو اپنے اندربیش بہا معلومات کا خزینہ لیے ہوئے ہے ۔اس میں ایران کی تاریخ کے حوالے سے  قریبا تمام پہلووں سے بحث کی گئی ہے ۔ مثلا ایران کے حدود اربعہ ، تہذیب و ثقافت ، انداز سیاست ،فنون لطیفہ ،زبان کا ارتقاء اور مذہب کے حوالے سے سیر حاصل بحث کی گئی ہے ۔کتاب کو مختلف آٹھ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے ۔جن میں درج ذیل امور پر بحث کی گئی ہے ۔ ایران کے طبعی حالات، ہمسایہ اقوام، ایران کا دور قبل از تاریخ، قدیم ایران کے آریا او ر آل ماد، ہخامنشی دور، سیلوکی دور، اشکانی دوراور ساسانی دوروغیرہ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
باب اول۔سرزمین ایران کے طبعی حالات 29
باب دوم۔ہمسایہ اقوام 33
باب سوم۔ایران کا دوہ قبل از تاریخ 43
باب چہارم۔قدیم ایران کے آریا اور آل ماد 79
باب پنجم۔ہخامنشی دور 92
باب ششم۔سیلوکی دور 209
باب ہفتم۔اشکانی دور 215
باب ہشتم۔ساسانی دور 300

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like