تیسیر القرآن (اردو) – جلد3

تیسیر القرآن (اردو) – جلد3

 

مصنف : عبد الرحمن کیلانی

 

صفحات: 750

 

مولانا عبدالرحمن کیلانی مرحوم ومغفور بے شمار خوبیوں کے مالک اور علم دوست انسان تھے۔ان کے قلم کی روانی اور سلاست قارئین کے لیے انتہائی سحر انگیز تھی۔یوں ان کا قلم دور حاضر میں اٹھنے والے فتنوں کے قلع قمع کے لیے شمشیر برآں تھا۔مولانا موصوف نے جس بھی موضوع پر قلم اٹھایا امر کا حق دار کر دیا،ان کی تالیفات کا سلسلہ کافی طویل ہے۔لیکن ان کی زیر نظر تالیف ’’تیسیر القرآن‘‘کتاب اللہ کی بہترین تفسیر ہے جو بہت ہی خوبیوں کی حامل ہے۔جس کا ترجمہ نہایت سلیس ہے کہ معمولی لکھا پڑھا آدمی بھی سمجھ سکتا ہے۔تفسیر کی عبارتوں میں سلاست کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔دور حاضر میں مغربی افکار سے متاثر بلکہ مرعوب طبقہ جس آزاد خیالی میں مبتلا ہے اس تفسیر میں ان کے نظریات جن آیات سے متعلق ہیں وہاں خوب گرفت کی گئی ہے اور نہاین مضبوط دلائل سے ان کے عقائد کی تردید کی گئی ہے۔غزوات وسرایا کا سلسلہ میں جو آیات اور صورتیں ہیں ان کا تاریخی پس منظر تفصیل سے بیان کر دیا گیا ہے۔نیز یہ ایک بہترین تفسیر ہے جو قرآن فہمی کے لیے اور باطل نظریات کی سرکوبی کے لیے ایک یادگار تالیف ہے جس کا مطالعہ نہایت مفید ہے۔موجودہ دور کے اٹھنے والے فتنوں سے حفاظت کا سامان بھی ۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس شاہکار تفسیر کو قارئین کے لیے مفید اور مؤلف مرحوم کے لیے نوشتہ آخرت بنائے۔(آمین)
 

عناوین صفحہ نمبر
سورہ مریم 30
سورہ طہ 58
سورہ الانبیاء 92
سورہ الحج 134
سورہ المومنون 186
سورہ النور 225
سورہ الفرقان 291
سورہ الشعراء 330
سورہ النمل 374
سورہ القصص 413
سورہ عنکبوت 456
سورہ روم 497
سورہ لقمان 526
سورہ السجدہ 544
سورہ الاحزاب 557
سورہ سبا 619
سورہ فاطر 652
سورہ یسٰ 673
سورہ صافات 697
سورہ ص 726

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
17 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like