تیسیر القرآن (اردو)

تیسیر القرآن (اردو)

 

مصنف :

 

صفحات: 692

 

قرآن  کریم  ہی وہ واحد کتاب  ہے جو تاقیامت انسانیت کے لیے ذریعہ ہدایت ہے ۔ اسی  پر  عمل  پیرا  ہو کر  دنیا  میں سربلند ی  اور میں نجات  کا  حصول ممکن ہے  لہذا ضروری  ہے  اس کے معانی ومفاہیم  کوسمجھا جائے ،اس تفہیم  کے لیے  درس وتدریس  کا اہتمام کیا  جائے  اوراس کی تعلیم  کے مراکز  قائم کئے جائیں۔ قرٖآن فہمی  کے لیے  اساس  کی حیثیت  رکھتا ہے ۔آج  دنیاکی  کم وبیش 103  زبانوں میں  قرآن  کریم کے  مکمل تراجم شائع ہوچکے  ہیں۔جن میں سے  ایک  اہم زبان بھی ہے  ۔اردو میں اولین ترجمہ  کرنے والے شاہ  ولی  محدث دہلوی ﷫ کے دو  فرزند  شاہ  رفیع الدین ﷫اور شاہ  عبد القادر﷫ ہیں  اور یہ سلسلہ تاحال جاری وساری  ہے ۔زیرنظر  قرآن  مفسر مولانا عبدالرحمن کیلانی ﷫ کا  ہے  ۔ اور اس میں  حاشیہ وفوائد کا کام  مولانا کیلانی   مرحوم  کے  بیٹے   حافظ عتیق الرحمن کیلانی ﷾ نے انجام دیا ہے جوکہ  درج  ذیل خوبیوں کا حامل ہے ۔1۔تقریبا 2000 مقامات پر صحیح یا قرآنی آیت کو ہی بطور پیش کیا گیا ہے ۔2 کے سائنسی معجزات کی  وضاحت کثرت سے کی گئی ہے۔3  مصحف  حفاظ کرام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے  ہوئے  ترتیب دیا گیااور تمام صفحات  آیت کے خاتمہ پر ختم ہوتے ہیں اور اس میں دو تحقیقی مقالے ’’قرآن کیسے حفظ کریں؟،’’ اور ترتیل وتجوید‘‘ بھی شامل کئے گئے ہیں۔ 4 مادوں والے الفاظ کثرت سے استعمال کئے گئے ہیں تاکہ عربی نص(قرآنی آیات) کا مفہوم زیادہ بہتر انداز میں سمجھا جاسکے ۔5  ہر صفحے کا حاشیہ اسی  صفحہ پر ختم ہوجاتا ہے ۔6 اس میں قرآنی کا  الف بائی انڈکس شامل ہے۔7 میں آیت کاخاتمہ دائرہ کے نشان سے واضح ہے ۔ 8مغرب سے مرعوب طبقے  کے کے خلاف اعترضات کے رد میں کثرت سے دئیے گئے ہیں۔ 9 حاشیہ اور صفحات کے نمبرزمیں انگلش ہندسے استعمال کئےگئے ہیں تا کہ نوجوان  نسل جو کہ اردو  ہندسوں سے ناآشنا ہے بآسانی  مستفید ہوسکے۔ 10 خطاط (نص قرآنی)  اور مترجم ایک ہی  ہےجوکہ مولانا عبدالرحمن کیلانی ﷫ کے  ہاتھ  کاہے ۔ تعالیٰ مولانا کیلانی مرحوم  کےدرجات بلند  فرمائے  اور ان کی مرقد پر اپنے رحمتوں کانزول فرمائے۔ان کی اور ان کے خاندان  کی دینی،تبلیغی واصلاحی  اورتصنیفی کو قبول فرمائے  (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 7
مادوں والے الفاظ اور ان کے مترادفات 10
حفظ کے لیے مناسب 11
جدید سائنسی تحقیقات کا تقابل 12
لفظی یا با محاورہ 13
تعارف 15

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
61 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like
Comments
Loading...