تسہیل التجوید فی حل تیسیر التجوید بالسوال والجواب

تسہیل التجوید فی تیسیر التجوید بالسوال والجواب

 

مصنف : قاری حبیب الرحمن

 

صفحات: 82

 

تجوید قرآنی علوم کے بنیادی علوم میں سے ایک ہے ۔ اس علم کی تدوین کا آغاز دوسری صدی کے نصف سے ہوا۔ائمۂ وفقہ کی طرح تجوید وقراءات کے کی بھی ایک طویل لسٹ ہے اور تجوید وقراءات کے موضوع پرماہرین تجوید وقراءات کی بے شمار کتب موجود ہیں ۔ قراء کی طرح برصغیر پاک وہند کے کرام اور قراءعظام نے بھی تجوید قراءات کی اشاعت وترویج کےلیے گراں قدر انجام دی ہیں ۔ میں دیوبندی قراء کرام کےعلاوہ سلفی قراء عظام جناب قاری یحییٰ رسولنگری، قاری محمداریس العاصم ،قای محمد ابراہیم میرمحمدی حفظہم اور ان کےشاگردوں کی تجوید قراءات کی نشرواشاعت میں قابل تحسین ہیں ۔مذکورہ قراء کی تجوید وقراءات کی کتب کے علاوہ جامعہ لاہور الاسلامیہ کے کلیۃ القرآن ومجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور کے زیر نگرانی شائع ہونے والے مجلہ رشد کےعلم ِتجویدو قراءات کے موضوع پر تین ضخیم جلدوں پر مشتمل قراءات نمبر اپنے موضوع میں کی حیثیت رکھتے ہیں ۔جس میں مشہور قراء کرام کے تحریر شدہ مضامین ، علمی اور حجیت قراءات پر پاک وہند کے کئی جیدمفتیان کرام کے فتاوی ٰ جات بھی شامل ہیں اور اس میں قراءات کو عجمی فتنہ قرار دینے والوں کی بھی خوب خبر لیتے ہوئے ان کے اعتراضات کے مسکت جوابات دیئے گئے ہیں۔تلاوت ِ کا بھر پور اجروثواب اس امر پرموقوف ہے کہ تلاوت پورے قواعد وضوابط اور وآداب کے ساتھ کی جائے قرآن کریم کی تلاوت کا صحیح طریقہ جاننا اورسیکھنا تجوید کہلاتا ہے ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علم تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے ۔ کیونکہ قرآن کریم تعالیٰ کی وہ عظیم الشان کتاب ہے کہ ہر پراس کتاب کو صحیح پڑھنا لازمی اور ضروری ہے جس کاحکم ورتل القرآن ترتیلا سے واضح ہوتا ہے۔ اس قرآنی حکم کی تکمیل اور تجویدکوطالب تجوید کےلیے آسان اورعام فہم بناکر پیش کرناایک استاد کے منصب کا اہم فریضہ ہے ۔ایک اچھا استاد جہاں اداء الحروف کی طرف توجہ دیتا ہے ۔ وہیں وہ اپنے طالب کو کتاب کےذریعے بھی تجوید ازبر کراتا ہے۔ زیر کتابچہ ’’تسہیل التجوید فی تیسیر التجوید بالسوال والجواب‘‘ قاری حبیب الرحمن صاحب کا تحریر کردہ ہے ۔ اس میں قاری صاحب نے طلبائے تجوید کی آسانی کےلیے تجوید کو سوالاً جوالاً اختصار کے ساتھ پیش کیا ہے تاکہ ابتدائی طلبائے تجوید آسانی سے تجوید کے مسائل کوسمجھ سکیں۔

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 4
باب اول ۔۔۔ وجوب تجوید اور تلاوت و کے بیان میں 6
باب دوم ۔۔۔ حرکات اور اعوذ باللہ و بسم کے بیان میں 14
باب سوم ۔۔۔ حروف کے مخارج کے بیان  میں 22
باب چہارم ۔۔۔ صفات لازمہ کے بیان میں 33
باب پنجم ۔۔۔ صفات عارضہ کے بیان میں 45
باب ششم ۔۔۔ مد کے بیان 60
باب ہفتم ۔۔۔ وقف کے بیان میں 66
تتمہ ۔۔۔ ہائے ضمیر کے بیان میں 73
خاتمہ ۔۔۔ فوائد متفرقہ کے بیان میں 75

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like
Comments
Loading...