حضرت فضیل بن عیاض

حضرت فضیل بن عیاض

 

مصنف : عبد الرحمن عاجز ملیر کوٹلی

 

صفحات: 532

 

اولیاء اللہ سے محبت وعقیدت ان کی عزت وتعظیم ورانکی  قدر ومنزلت کااحترام جزوایمان اور دین اسلام کا حصہ ہے  ان کے حالات ومقالات اوران کی سیرت کے نقوش رہبروان راہ اور آخرت کےلیےمشعلِ راہ ہیں۔محدثین  نےدین ِاسلام اورحدیث کی حفاظت کےلیے جو  خدمات سرانجام دی ہیں ان کےاثرات تاقیامت باقی رہیں گے یہ لوگ صرف محدث فقیہ اور مصنف ہی نہ تھے بلکہ انہوں نے اپنی زندگی کاعملی نمونہ  بھی  امت کےسامنے پیش کیا اور صحیح طور پر ورثۃ الانبیاء بن کر دکھایا۔ ان محدثین میں کچھ ایسی ہستیاں بھی تھی جو زہد وتقویٰ میں ضرب المثل تھیں اور ان کے زہد وتقویٰ کےاثرات ان کےتلامذہ میں منتقل ہوگئے ان میں فقراء میں حضرت فضیل بن  عیاض﷫ بھی ممتاز تھے جن کےزہد وتقویٰ نے عوام  سے آگے گزر کر خلفاء وملوک اور امراء وزراء کو متأثر کیا  اور اپنے تلامذہ کا  ایک ایسا گروہ  چھوڑ گیے جو حلیۃ الاولیاء اور دیگر کتبِ زہد کی زینت بنے۔ زیر نظر کتاب’’حضرت فضیل بن عیاض ‘‘ مولانا عبدالرحمن  مالیرکوٹلوی﷫ کی کاوش ہے جس میں انہوں  نے  فضیل بن عیاض کے  محض قصے و کہانیاں درج نہیں کیں بلکہ  ان کےزہد وتقویٰ کے نمونے   بیاض اوراق پر بکھیر دئیے ہیں کہ عوام خواص ان سےمستفید ہوسکتے ہیں۔ خاص طور حضرت  فضیل   کی  مرویات  خاص عنوانات کےتحت مرتب کردی ہیں اور حتی الوسع ان کی تخریج بھی کردی ہے  تاکہ فن  حدیث میں بھی   حضرت فضیل بن عیاض کو ایک  محدث کے لباس میں دیکھا جاسکے۔ اردو زبان میں  حضرت فضیل بن عیاض کے  تفصیلی حالات وواقعات  جاننے کے لیے یہ  ایک منفرد کتاب ہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے اور ان کے میزانِ حسنات میں اضافہ فرمائے اوران کو جنت میں اعلیٰ وارفع مقام عطا فرمائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
حضرت فضیل بن عیاض  پیدائش ۔ وفات 28
انتساب 29
آغا ز سخن 30
مقدمہ 33
اولیاء الرحمن و اولیاء الشیطان 36
ایمان دار اللہ کی محبت میں بہت سخت ہوتےہیں 37
کمال ایمان کی علامت کمال محبت الہٰی ہے 37
اس وقت تک دعوی ایمان باطل ہے 37
اس وقت تک کوئی مومن مومن نہیں 38
جب اللہ تعالیٰ کسی بندہ سے نفرت کرتا ہے 39
حصول ولایت کے اسباب 40
مقا م اولیاء اللہ 43
کسی بھی ولی اللہ کو کوئی تکلیف دینا اللہ تعالیٰ سے اعلان جنگ ہے 44
اکرام اولیاء اللہ 45
اللہ کا فرمان میرے اولیاء میرے بندے اورمیرے دوست ہیں 47
اولیاء اللہ وہ ہیں جب ان پر نظر پڑے تو اللہ تعالیٰ یاد آ جائے 48
انعام اولیاء اللہ 49
اہل جنت ( اولیاء ا للہ) 50
مومنی ( اولیاء اللہ ) کو ان کی وفات کے وقت فرشتے سلام 52
موت کے وقت روح مطمئنہ سےخطاب 54
صدائے جاں نواز 54
نفس مطمئنہ 55
اہل تقوی ( اولیاء اللہ ) باغوں اور چشموں میں بستے ہو ں گے 55
کسی ولی اللہ سے بغض و کینہ و عناد سنگیں جرم ہے 57
شیاطین سے دوستی فقدان ایمان کی علامت ہے 60
اللہ کے دشمنوں ( بے دینوں )سے قلبی محبت درست نہیں 60
اللہ تعالیٰ کے مقابلہ میں شیطان ( بے دینوں ) کی اطاعت شرک ہے 60
مومنوں کو چھوڑ کر کافروں سے محبت اہل ایمان کا شیوہ نہیں 61
شیطان کواپنا دوست نہ بناؤ اس سے تمہیں واضح (کھلا) نقصان ہو گا ۔ 61
اے ایمان والوں یہودیوں اور عیسائیوں کواپنے اولیاء ( دوست) نہ بناؤ 62
اللہ تعالیٰ متقین ( پرہیزگارون ) کا دوست ہے 63
اللہ تعالیٰ اہل ایمان کو تاریکیوں سے نکال کر روشنی کی طرف لاتا ہے 64
کشف وکرامت معیار ولایت نہیں ہے 64
درجہ ولایت حاصل کرنےکا نسخہ 66
محبوبان رسول اللہ ﷺ 67
وقت نزع( شیطان دوست ) کافروں کے چہروں اور پشتوں پر فرشتے مراتے ہیں 68
اولیاء الشیطان ( شیطان کےدوستوں) کی موت کا منظر 69
وقوع موت کے ساتھ ہی شیطان کےدوستوں پر رسوا کن عذاب مسلط کر دیا جاتا ہے 70
نظم اولیا ءاللہ 71
نظم اولیا اللہ 73
پیش لفظ 75
مولد ومسکن 76
خراسان 76
علماء اور خراسان 77
عطاء الخراسانی 78
مرو شاہجہان 79
مرو کی فتح 80
مرو کی اہمیت و مرکزیت 80
صحابہ کی قبریں 81
ابوبکر القفال شافعی 81
حضرت فضیل بن عیاض 82
نام ونسب 82
القاب 83
سمر قند کی وجہ تسمیہ 83
نہر عیاض 84
تطبیق 84
سن ولادت 85
ابتدائی حالات 86
حضرت فضیل بن عیاض کی اولاد 87
فضیل بن عیاض کی رادی 88
ایک لڑکی سے عشق 88
توبہ کادوسرا واقعہ 89
تطبیق 90
درس عبرت 90
حصول معرفت الہٰی کا طریقہ 95
ورود کوفہ اور سماع حدیث 98
فیض شیخ کااثر 98
کسب فیض کی مثال 99
فضیل کےاساتذہ 101
بعض اساتذہ کا تعارف 103
فضیل کےتلامذہ 104
فضیل محدثین کی نظر میں 107
توثیق فضیل بن عیاض 108
سب سے زیادہ پرہیزگار 110
سب سے افضل 110
ایک اعتراف کاجواب 111
فضیل کے عادات و خصائل 113
صدق مقال 114
کم گوئی 114
رزق حلال 115
تلاوت قرآن مجید 117
نماز کی ادائیگی 118
بادشاہوں سےاجتناب 120
خلیفہ ہارون الرشید کا واقعہ 121
فضیل بن عیاض اور خوف خدا 131
جنازہ کودیکھ کر رونا 134
فضیل بن عیاض سراپا خوف خدا تھے 138
غشی طاری ہونا 138
اللہ کےخوف کا اثر 139
پلصراط کے ذکر سےرونا 140

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
17 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آخرتاردواسلاماللہاولیاءحدیثخداخدماتدینروحزبانسیرتشرکقرآنقصےکہانیاںلباسموتنظرہارون الرشید
Comments (0)
Add Comment