متنازعہ ترین شخصیت

متنازعہ ترین شخصیت

 

مصنف : محمد نواز کھرل

 

صفحات: 441

 

پروفیسر طاہر القادری صاحب کا شمار پاکستان کی ان شخصیات میں سے ہوتا ہے جو اپنے آپ کو نمایاں کرنے کا فن بخوبی جانتے ہیں، لیکن تاسف کی بات یہ ہے کہ انہوں نے شہرت کی معراج پانے کے لیے مذہبی لبادہ اوڑھنا ضروری سمجھا۔ جس کا نقصان یہ ہوا کہ ہزاروں کی تعداد میں سادہ لوح مسلمان موصوف کو اسلام کا سفیر سمجھ کر ان کے لیے اپنا سب کچھ نچھاور کرنے کے لیے تیارہو گئے۔ زیر نظر کتاب میں ہمارے ممدوح کی ’محمد طاہر‘ سے ’شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری‘ بننے اور ان کا سائیکل سے لے کر لینڈکروزر تک کا سفر ہے۔ طاہر القادری صاحب کی شخصیت ان کے شباب سے لے کر اب تک کیوں متنازعہ رہی اس کا جواب وہ تمام حقائق ہیں جن کو اس کتاب میں یکجا کر دیا گیا ہے۔ اس کتاب کا مقصد ہرگز ہرگز کسی خاص مکتب فکر کو ہدف تنقید بنانا نہیں ہے بلکہ طاہر القادری صاحب کے پیروؤں کی آنکھوں پر بندھی ہوئی پٹی کو اتارنا ہے جن کی کھلی آنکھیں انہیں یہ بتانے میں دیر نہیں کریں گی کہ ایک ایسا شخص جس نے دولت و شہرت پانے کے لیے رسول خدا ﷺ کی حرمت پر ہاتھ ڈالنے سے گریز نہیں کیا ہرگز اس قابل نہیں ہے کہ اسے پلکوں پر بٹھایا جائے۔ کتاب کے مصنف محمد نواز کھرل نے پروفیسر طاہر القادری سے متعلق اخبارات و جرائد میں جو کچھ شائع ہوتا رہا ہے ان تمام تحریروں کو ایک جگہ جمع کر دیا ہے تاکہ ان کی روشنی میں قائد انقلاب اور ان کے کارکنان اپنی سمت کا از سر نو تعین فرمائیں۔ یہ کتاب 2002ء میں شائع ہوئی، جب پروفیسر صاحب پاکستان میں رہ کر ’مذہبی خدمات‘ انجام دے رہے تھے۔ ان دنوں وہ کینیڈا میں مقیم ہیں، اپنے نام کے ساتھ ’شیخ الاسلام‘ کا اضافہ کر چکے ہیں اور ان کی ’کرامات‘ سلسلہ بھی پوری رفتار کے ساتھ جاری ہے۔

عناوین صفحہ نمبر
انتساب 13
خوگر حمد سے تھوڑا سا گلہ بھی سن لے! 15
کاہر القادری کا وائٹ پیپر 16
شیطان یا فرشتہ 21
طاہر القادری کے ہوش ربا خواب 36
طاہر القادری کے خوابوں پر علماء و دانشوروں کا تبصرہ 47
کیسٹ اصل ہے،اسے جعلی نہیں کہا جا سکتا 64
گالیاں ،دھمکیاں اور بلیک میلنگ کا الزام 65
لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ 81
مولانا طاہر القادری پر حملہ 93
میرے والد صاحب قبلہ 115
لارنس آف پاکستانیہ 142
علامہ کاشن کوف 184
اتفاق رائے کا قادری نسخہ 205
کشمیری فرشتہ 214
پروفیسر طاہر القادری اور فردوس جمال کا کلچر ونگ 217
طاہر القادری کے خط کے جواب میں 233
طاہر القادری صاحب کا متنازعہ خواب 245
طاہر القادری کی ڈگریاں 252
مولوی اسحاق طاہر القادری کیسے بنا؟ 257
طاہر القادری کا علمی وتحقیقی جائزہ 265
طاہر القادری …علماء دانشوروں کی نظر میں 279
ڈاکٹر طاہر القادری کا مورچہ 291
طاہر القادری صاحب سے اپیل 299
طاہر القادری سے چند سوالات 319
وزیر اعظم طاہر القادری 329
بے اصولی کی سیاست 338
عوامی تحریک کا کلچر ونگ 347
ہم اور پاکستان عوامی تحریک 356
طاہر القادری کے تضادات 366
پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری سے اداکارہ انجمن کی درخواست 369
لبرل ازم کا بخار 375
معمولات صبح وشام 382
مرشد کامل اور پیر کامل کا قصہ 386
پڑھتا جا،شرماتا جا 398
آنکھ کا صحیح استعمال 427
نرم ونازک خطیب کے نام(نظم) 432
مجازی قادیانی(نظم) 434
سیاسی جگا(نظم) 436
کلچرل ونگ 438

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
39 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اسلامانقلابپاکستانحقائقحمدخداخطڈاکٹر طاہر القادریسفرعلماءعلمیمسلمانمعراجنظر
Comments (0)
Add Comment