رسالہ نجاتیہ در عقائد حدیثیہ

رسالہ نجاتیہ در عقائد حدیثیہ

 

مصنف : محمد فاخر الہ آبادی

 

صفحات: 130

 

اسلام  کی  فلک  بوس  عمارت  عقیدہ  کی  اسا س پر قائم ہے  ۔ اگر  اس بنیاد میں  ضعف یا  کجی  پیدا ہو جائے تو دین کی عظیم عمارت  کا وجود  خطرے میں پڑ جاتا  ہے۔ عقائد کی تصحیح اخروی فوزو فلاح کے لیے اولین شرط ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کی طرف سے بھیجی جانے والی برگزیدہ شخصیات سب سے پہلے توحید کا علم بلند کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔  اور  نبی کریم ﷺ نے  بھی مکہ معظمہ میں  تیرا سال کا طویل عرصہ  صرف اصلاح ِعقائدکی جد وجہد میں صرف کیا عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی  کریم ﷺ او رآپ  کے صحابہ کرا م﷢ نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی  تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو  خوب واضح کیا ۔ عقائد کے باب میں اب تک بہت سی کتب ہر زبان میں شائع ہو چکی ہیں اردو زبان میں بھی اس موضوع پر قابل قدر تصانیف اور تراجم سامنے آئے ہیں اور ہنوز یہ سلسلہ جاری  ہے زیرنظر کتاب’’رسالہ نجاتیہ درعقائد حدیثیۃ‘‘ بارہویں صدی ہجری کے ایک سلفی عالم دین مولانا محمدفاخر زائرالہ آبادی﷫ کی  تصنیف ہے ۔اصل کتاب  فارسی میں ہے  اس کا اولین  خلاصہ  نما اردو ترجمہ علامہ نواب  صدیق حسن خان ﷫نے  کیا ۔دوسرا ترجمہ مولانا عطاء اللہ حنیف مرحوم کی خواش پر  حافظ محمد  اسحاق  مرحوم (شیخ الحدیث دارالعلوم تقویۃ الاسلام،لاہور نے کیا  جسے جمیعت اہل حدیث لاہور نے شائع کیا۔کتاب ہذا کےاردوایڈیشن کی تحقیق وشرح کےساتھ مزین یہ تیسری اشاعت ہے ۔تحقیق وشرح  کامحنت طلب کام کرنے کی سعادت  مولانا محمد ابراہیم بن بشیر الحسینوی اور ابوخزیمہ عمران معصوم انصاری حفظہما اللہ  نے حاصل کی ہے ۔شرح وتحقیق  سے اس رسالہ کی  افادیت  دوچند ہوگئی ہے ۔اللہ تعالیٰ مترجمین ،محققین  وناشرین کی   اس کاوش کو قبول فرمائے اور اس رسالے کوگمراہی کی دلدل میں پھنسے ہوئے عوام  و خواص کی صحیح رہنمائی کا ذریعہ اور آخرت میں سرخروئی کا باعث بنائے ۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ از فضیلۃ الشیخ حافظ صلاح الدین یوسف﷾ 9
مقدمہ از ابو خزیمہ عمران معصوم انصاری 11
سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ از ابراہیم بن بشیر الحسینوی 15
اسلوب تحقیق وشرح 16
امام محمد فاخر زائر الٰہ آبادی﷫ کے حالات 18
نام ونسب اور خاندان 19
آپ کے خاندان کے اہل علم کا مختصر تعارف 19
ابتدائی تعلیم 20
شیخ محمد حیات سندھی(1663ھ) سے علم حدیث حاصل کیا 20
آزاد بلگرامی﷫ کی شاگردی میں 20
حرمین شریفین میں قیام 21
تلامذہ 21
آپ کی وصیت 23
مقام ومرتبہ 23
شیخ صاحب کی شاعری اور علم حدیث 26
علامہ آزاد بلگرمی(1194ھ) کا امام فاخر کو خراج تحسین 28
علوم وفنون کے ماہر 28
تالیفات کا تعارف 29
رسالہ نجایۃ 29
نور السنۃ 30
قرۃ العین 30
امام فاخر﷫ کے معاصرین 30
وفات 32
رسالۃ نجاتیہ در عقائد حدیثیہ 33
قرآن وحدیث کی اتباع 34
فلاسفہ اور متکلمین کا رد 35
تقلید کا رد 36
اللہ تعالیٰ کا ذات وصفات کا بیان 37
سلف صالحین کے اقوال کہ اللہ تعالیٰ کی صفات توقیفی ہیں 37
اثباتی صفات 39
سمع وبصردو مستقل صفات ہیں 40
اللہ تعالیٰ کی صفت کلام کا بیان 41
صفات باری تعالیٰ میں مراجع ومصادر 43
صفت کلام کے بارے میں سلف صالحین کے نادر اقوال 43
قرآن اللہ کی طرف لوٹ جائے گا 44
قرآن اللہ نے نازل کیا ہے 45
صفات باری تعالیٰ مخلوقات کے متشابہ  نہیں ہیں 45
کیا کلام کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ گلے اور زبان کامحتاج ہے؟ 46
کلام نفس ایک باطل نظریہ 47
اشاعرہ کا تعارف 48
اشاعرہ کے رد پر کتب 49
استواء کا بیان 49
قرآن مجیدمیں استواء کا ثبوت 51
استواء علی العرش کے مصادر ومراجع 51
توحید خالص کا انگریزی ترجمہ 52
معتزلہ کا تعارف 52
معتزلہ پھیلنے کی وجوہات 53
محمد بن مصعب کا نادر قول 54
احادیث میں استواء کا ثبوت 57
امام نواب صدیق حسن کا قول 58
رؤیت باری تعالیٰ کا بیان 60
سلف صالحین کے نادر اقوال 60
صفات الٰہیہ میں جہمیہ کی گمراہی 61
جہمیہ بن صفوان کا تعارف 61
مردوں کا دوبارہ جی اٹھنا 81
حوض کوثر 81
شفاعت کا بیان 83
جنت وجہنم ،معراج اور قیامت کی نشانیوں کا بیان 84
ایمان کیا ہے؟ 85
عصمت انبیاء 87
فرشتوں اور کتب آسمانی کا بیان 88
اللہ تعالیٰ او  ر رسول اللہﷺ کے نام توقیفی ہیں 88
العدیم صفت باری تعالیٰ نہیں ہے 89
نبی کریمﷺ کے بارے میں اشعار میں غلو 89
معراج کا بیان 90
قیامت کی نشانیاں 91
گناہ کا ذکر 92
کسی پر کفر کا حکم کب لاگو ہو گا؟ 92
فرقہ ناجیہ 93
امت مسلمہ کی فضیلت 94
انبیاء﷩ کی معصومیت 95
کسی مسلمان کو کافر کہنا درست نہیں ہے 95
فضائل و درجات صحابہ کا بیان 96
دین کا ماخذ 97
مسلمانوں کے امیر خلیفہ کی صفات وغیرہ کا ذکر 97
جادو حق ہے 99
نصوص کو ظاہر پر محمول کیا جائے گا 100
مسائل اجتہاد 101
تقلید کابیان 103
اسلام میں داخل ہونے کے لیے مجمل ایمان کافی ہے 103
صفات سے متعلق اہل حدیث کا عقیدہ 104
ابو محمد الجوینی کی اپنے اشاعرہ شیوخ کو نصیحت 106
آیات صفات  اور سلف صالحین 107
جماعت اہل حدیث کی قدامت 108
خواب کا بیان 109
احادیث صحیحہ بر عمل کرنا واجب ہے 109
میزان کا ہونا 110
اعمال کا وزن، پل صراط ،سوال وجواب 11
تقوی کی اہمیت 112
شیطان کی عداوت 114
تقوے کا معنی ومفہوم 115
تقوی کی اصطلاحی تعریف 116
اصلاح قلب اور اس کی اہمیت 118

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آخرتاردواردو ترجمہاسلاماصلاحاقوالاللہامیراہل حدیثتحقیقترجمہتعلیمتوحیدحدیثحقحیاتدینرسالہزبانسلفشاعریصحابہعلمعلماءفارسیقیامتمسلماننظر
Comments (0)
Add Comment