نومولود کے احکام ومسائل اور اسلامی نام

نومولود کے احکام ومسائل اور اسلامی نام

 

مصنف : محمد فاروق رفیع

 

صفحات: 451

 

بحیثیت ہر مسلمان  پر کتاب و سنت کی بنیادی تعلیمات سیکھنا اور ان پر عمل کرنا لازم ہے اور ہر مسلمان میں یہ جذبہء صادقہ بیدار ہونا چاہیے کہ کتاب و سنت کی بالادستی اور شرعی احکام کی اتباع اس کی زندگی کے تمام پہلوؤں پر محیط ہو ۔ وہ دنیا میں کتاب و سنت کا سچا پیروکار اور شریعت اسلامیہ کا حقیقی متبع ہو ۔ چناچہ شریعت سے سچی لگن اور اسلام سے دائمی تعلق ہی دنیاوی و اخروی زندگی کی کامیابی کا راز اور عظمت کا ضامن ہے ۔ زندگی کے ہر پہلو اور ہر موقع پر کتاب و سنت  سے رہنمائی لینا  اور عملی زندگی میں شرعی احکام کی تعمیل ہی مسلمان کی اصلی پہچان ہے ۔ سو عقائد و نظریات ، عبادات و معاملات اور اخلاق و عادات میں شریعت اسلامیہ کی اتباع ہی ملحوظ ہونی چاہیے ۔ لہذا دیگر احکام و فرائض کی طرح شادی شدہ اسلامی جوڑے پر یہ اضافی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نیک اولاد کے حصول کا خواہش مند بھی اور طلب اولاد کا حریص بھی ۔ پھر اولاد طلبی کی شرعی حدود و قیود کی پابندی اختیار کرے اور حصول اولاد کی ناجائز صورتیں اور شرکیہ افعال سے بھی گریز کرے ۔ اور جب اللہ تعالی اس کی التجاؤں کو شرف قبولیت بخشے تو حمل ، وضع حمل کے احکام سے واقفیت حاصل کر کے ان پرعمل پیرا ہو اور گھر کے آنگن میں پھول کھلنے کی صورت میں نومولود کے نام رکھے ۔ عقیقہ کرنے ، بال مونڈنے ، ختنہ کروانے ، رضاعت کے مسائل اور تربیتی پہلوؤں سے آگاہی حاصل کر کے اپنی شرعی ذمہ داریوں سے عہدہ بر آں ہو۔یہ کتاب اسلامی زندگی کے انہی پہلوؤں پر بطریق احسن روشنی ڈالتی ہے ۔ اللہ  مصنف کی اس کاوش کو دنیا و آخرت میں نجات کا ذریعہ بنائے ۔
 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 21
اولاد کی طلب ایک بشری تقاضا 23
مستقبل کےتحفظات کا مداوا 25
جانشینی کا منصب سنبھالنا 25
دنیا میں عزت وعظمت کی علامت 27
مرنے کے بعد درجات کی بلندی کا باعث 27
مرنے کے بعد مستقل صدقہ جاریہ 28
طلب اولاد مستحب فعل 33
حمل کے احکام ومسائل 59
رحم مادر میں بچے کے تخلیقی مراحل 70
والدین سے مشابہت کی وجوہ 70
ناتمام بچے کے مسائل 82
اسقاط حمل 92
خاندانی منصوبہ بندی اور اسلام 96
ولادت کے مسائل 114
نفاس کے احکام ومسائل 130
بچپن میں فوت ہونے والے بچے سرمایہ آخرت 136
بیٹیوں کی ولادت کا بیان 143
نومولود کو گٹھی دینا 158
نومولود کے کان میں اذان واقامت کا بیان 159
نومولود کے بالوں کے احکام 171
عقیقہ کا بیان 179
ختنہ کا بیان 205
دودھ پلانے کا بیان 212
حرام رضاعی رشتوں کی تفصیل 231
گائے بھینس یا مصنوعی دودھ نیڈو کے اثرات 237
دوران رضاعت حفاظتی تدابیر اور مفید مشورے 242
نسب کا بیان 251
نومولود کی کفالت اور پرورش 271
نومولود کی تربیت کا بیان 285
کھانے کے مسنون آداب 298
پینے کے  آداب 302
قضائے حاجت کے  آداب 307
متفرق مسائل 310
بچوں کو نظربد سے بچاؤ کی صورتیں 322
متفرقات 332
ناموں کے متعلق احکام ومسائل 341
اللہ کے ہاں پسندیدہ ترین نام 348
مستحب نام 355
ممنوع وحرام نام 371
مکروہ نام 375
اسلامی نام 391
فہرست نامکمل

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like