سلسلہ احادیث صحیحہ (اپ ڈیٹ)جلد 1

سلسلہ احادیث صحیحہ (اپ ڈیٹ)جلد 1

 

مصنف : ناصر الدین البانی

 

صفحات: 450

 

خدمت حدیث بھی بلاشبہ عظیم شرف وسعادت ہے او راس عظیم شرف اور سعادت کبریٰ کے لیے اللہ تعالیٰ نےہمیشہ اپنی مخلوق میں عظیم لوگوں کاانتخاب فرمایا انہی سعادت مند چنیدہ شخصیات میں سرفہرست مجددِ ملت ،محدثِ عصر علامہ شیخ ناصر الدین البانی(1914۔1999ء) کا نام عالی شان ہے جنہوں نے ساری زندگی شجرِ حدیث کی آبیاری کی ۔امام البانی حدیث وفقہ کے ثقہ اما م تھے تما م علوم عقلیہ ونقلیہ پر عبور واستحضار رکھتے تھے ۔آپ کی شخصیت مشتاقان علم وعمل کے لیے نعمت ربانی تھی اورآج بھی آپ کی علمی وتحقیقی او رحدیثی خدمات اہل علم او رمتلاشیان حق کےلیے روشن چراغ ہیں۔آپ کی خدمات کے اثرات وثمرات کودیکھ کر ہر سچا مسلمان یہی محسوس کرتا ہے کہ اللہ تعالی نے آپ کوتجدیدِ دین کے لیے ہی پیدا فرمایا تھا۔علامہ ناصر الدین البانی  کاشمار ان عظیم المرتبت شخصیات میں ہوتاہے کہ جنہوں نے علمی تاریخ کےدھارے کا رخ بدل دیا ۔شیخ البانی نے اپنی خدمات حدیث سے امت میں احادیث کی جانچ پرکھ کاشعور زندہ کیا۔شیخ کی ساری زندگی درس وتدریس اور تصنیف وتالیف میں گزری ۔ان کی مؤلفات اور تعلیقات کی تعداد تقریبا دوصد سے زائد ہے۔دور حاضر میں شیخ البانی  نے احادیث کی تحقیق اور تخریج کا جو شاندار کام کیا ہے ماضی میں اس کی مثالی نہیں ملتی ۔زیر نظر کتاب سلسلة احاديث الصحيحة شیخ کی عظیم الشان تصانیف میں سے ہے جس میں شیخ نے عوام الناس کے فائدے کےلیے مختلف ابواب ،فصول،مسائل اور فوائد سےمتعلقہ صحیح احادیث کو جمع کردیا ہے ۔شیخ نے اس کتاب میں تبویب بندی اور کسی خاص ترتیب کا لحاظ نہیں رکھا بلکہ تخریج وتحقیق کے اصول وقواعد کے مطابق جیسے جیسے احادیثِ صحیحہ میسر آتی گئیں انہیں کتاب میں قلم بند کرتے رہے۔اور مختصراً متونِ احادیث ،اسانید طرق اور رواۃ پر بھی بحث کرتے ہوئے فقہی فوائد پر بھی روشنی ڈالی ہے اور بعض مقامات پر کسی خاص موضوع پر طویل ابحاث بھی پیش کی ہیں ۔ فضیلۃ الشیخ ابو میمون محمد محفوظ اعوان ﷾ نے سلسلہ احادیث الصحیحہ کا ترجمہ کرنے کے علاوہ اس کتاب کی فقہی ترتیب،کتاب بندی،باب بندی اور تخریج وغیرہ کا کام بھی سر انجام دیا ۔ انصار السنہ پبلی کیشنز،لاہور نے اسے 6جلدوں میں شائع کیا ہے۔ اللہ تعالی شیخ البانی اس کتاب کو طباعت کےلیے تیار کرنے والے تمام احبا ب کی جہود کو قبول فرمائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عورتوں کے لیے راستے کے درمیان چلنا درست نہیں 235
وہ مؤمن نہیں کہ جس کا پڑوسی بھوکا ہو 235
مؤمن لعن طعن کرنے والا نہیں ہے 236
سلام کرنے کے آداب کے بارے میں 236
باب: مہمان کا حق اور اس کےمطالبے کا جواز 237
نقل اتارنے کی کراہت کا بیان 237
اللہ کے لیے محبت کرنے کی فضیلت کا بیان 238
ٹیک لگا کر کھانے کی کراہت کا بیان 238
صبر کی فضیلت کا بیان 238
باب: نبی کریم ﷺ کا اپنی ذات کے لیے لوگوں کے قیام کرنے کو ناپسند فرمانا 239
ہر حال میں اللہ سے ڈرنے کا بیان 239
باب: گھوڑے پالنے کی فضیلت 240
مصافحہ کرنے کی فضیلت کا بیان 240
مسلمان ایک جسم کی طرح ہیں 241
مسلمانوں کو ان کے راستوں کے معاملے میں تکلیف دینے کی مذمت 241
تحدیث نعمت کی فضیلت 242
لوگوں کے لیے بت بن کر کھڑے ہونے کی حرمت کا بیان 242
والد کے دوستوں سے اس کی وفات کے بعد صلہ رحمی کی اہمیت کا بیان 243
ایمان کومکمل کرنے والے امور کا بیان 243
ظلم کے ساتھ اپنے بھائی کا مال کھانے کی حرمت 245
لہسن او رپیاز کھانے کی کراہت کا بیان 245
جاہلیت والی نسبت کے ساتھ فخر کرنے کی کراہت کا بیان 246
قبلہ کی طرف تھوکنے کی کراہت کا بیان 247
غیبت کابیان 247
رحمت کی فضیلت کا بیان 247
خاموشی میں نجات ہے 248
فطرت اسلام والی چیزوں کابیان 248
جس نےبستر پر لیٹتے ہوئے یہ دعا پڑھی 249
جھوٹی قسم اور قطع رحمی کے وبال کا بیان 249
باب: (مردوں کے لیے) سونا او رریشم پہننے کی حرمت 249
باب: غصے اور زبان پر قابو پانے کی فضیلت 250
رحم کرنے کی اہمیت کا بیان 250
غلاموں کےساتھ احسان کرنے کی تاکید کابیان 251
زبان اور شرمگاہ کی حفاظت کی فصیلت کا بیان 251
اس کی فضیلت جو اپنے بھائی کی ضرورت پوری کرتا ہے 251
بہترین مؤمن وہ ہے جو لوگون سے میل جول رکھتا ہے 252
راستوں کو صاف رکھنے کی فضیلت 253
جس نے تکلیف پر صبر کیا فرشتے کا اس کی مدد کرنا 253
دھوپ اور چھاؤں کے درمیان بیٹھنے کی ممانعت کا بیان 254
ایک پاؤں کو دوسرے پاؤں پر رکھ کر لیٹنے کی ممانعت کا بیان 254
گھروں میں تصویریں رکھنے او ربنانے کی حرمت کا بیان 255
باب: سفر کرنے اور سونے کے آداب 255
قناعت کے مستحب ہونے کا بیان 255
جانور پر شفقت کی فضیلت کا بیان 256
باب: مہربان کہلانے کا مستحق کون؟ 256
بغیر اجازت گھر میں داخل ہونے کی حرمت کا بیان 256
ناپسندیدہ امور کابیان 257
جو سلام سے ابتدا نہ کرے اس کو اجازت دینے کی ممانعت 257
یہود کو پہلے سلام کرنے کی ممانعت 257
آپ کا نام او رکنیت اکٹھے رکھنے کی ممانعت کابیان 258
ناموں کو تبدیل کرنے کا جواز 258
زندوں اور مردوں کے سلام میں فرق کا بیان 258
باب: خواب کے آداب 259
چھپکلی معمولی نقصان دینے والا جانور ہے 260
جو شخص عزت کا اہل نہیں اس کی تکریم کی حرمت کا بیان 260
اللہ کی لعنت کرنے کی ممانعت کا بیان 260
عمدہ راستوں پر پڑاؤ ڈالنے کی ممانعت کا بیان 261
پڑوسی کو تکلیف پہنچانے کی حرمت کا بیان 261
باب: کس کے لیے رات کو جاگنا جائز ہے 261
باب: مہمان کے لیے زیادہ تکلیف کی ممانعت 261
مجلس کے آداب کا بیان 261
تین دن سے زیادہ اپنے بھائی سے قطع تعلقی کی حرمت کا بیان 262
چغل خور جنت میں داخل نہیں ہوگا 262
لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کی اہمیت کا بیان 262
باب: بہتان بازی اور جھوٹ کی حرمت 263
یہ کہنے کی کراہت کہ میں نے زراعت کی ہے 263
یہ کہنے کی کراہت کہ یہ میرا بندہ ہے 263
کسی شخص کو اس کی مجلس سے اٹھانے کی کراہت کا بیان 263
سلام عام کرنے او رکھانا کھلانے کی اہمیت کا بیان 264
عورتوں کےپاس اچانک اور رات کو آنے کی کراہت کا بیان 264
بدترین انسان وہ ہے کہ جس کو لوگ اس کی بدگوئی کی وجہ سے چھوڑ دیں 264
بُرائی کابدلہ اچھائی کےسا تھ دینے کی ترغیب 265
اپنے گناہوں کو دیکھنے کی اہمیت کا بیان 266
تصویر بنانے والے ، مشرک اور متکبر سرکش کے گناہ کا بیان 266
سلام کرنے کے آداب 267
اللہ تعالیٰ کا دو افراد پر ہنسنے کا بیان 268

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
13 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like