سلسلہ معجزات

سلسلہ معجزات

 

مصنف : ہارون یحییٰ

 

صفحات: 169

 

کسی نبی یا رسول  سے ایسے  واقعہ کاظہور پذیر ہونا جو انسانی  عقل  وفکر سے بالاتر ہو ۔یہ  خصوصی واقعہ  اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتا ہے تاکہ اس کے نبی یا رسول کی صداقت عام لوگوں پر واضح ہوجائے  عمومی طور  پر  معجزے اس  مخصوص زمانے اور حالات کے مطابق ہوتے ہیں  جس میں  وہ نبی یا رسول  اپنی دعوت پیش کر رہا ہو ۔ قرآن مجید میں انہیں آیات (نشانیاں) قرار دیاگیاہے مختلف پیغمبروں کومختلف معجزے عطا ہوئے  تھےتا کہ  وہ ان کے ذریعے  سےاللہ  کی قدرت  کالوگوں   پراظہار  کرسکیں۔ نبی کریم  ﷺکوبھی  کئی معجزوں سے نوازا گیا  ان میں سے   واقعہ معراج او رواقعہ شق القمر زیادہ مشہور ہیں۔زیر نظر کتاب ’’سلسلہ معجزات ‘‘ترکی  کے  نامور  مصنف  جدید اور سائنسی علوم کے  ماہرمحترم ہارون یحییٰ﷾  کی   تصنیف ہے اس کتاب میں انہوں نے  کائنات کی ابتداء سے آج تک  وقوع پذیر ہونے والی کئی مثالوں کا  تذکرہ کرنے کے ساتھ  ساتھ  اس وقت  دنیا  کے گوشے  گوشے میں پیش آنے والے  گزشتہ  اور آئندہ معجزوں کاتذکرہ کیا  ہے ۔او رمعجزات کی ان مثالوں  کو درج ذیل  ابواب میں تقسیم کیا ہے ۔1 کائنات میں موجود معجزے۔2 زمین سمیت نظام شمسی میں موجود معجزے۔3جانداروں میں پائے  جانے والے   معجزات ۔اس کتاب  کاہدف قاری کےسامنے مختلف معجزات کی ایسی مثالیں پیش کرنا ہے جو  اللہ تعالیٰ  کی عظمت اوراس کی  لامتناہی  قدرت  پردال  ہیں اور اس کا سب سے بڑا مقصد انسان  کواپنے ماحول میں موجود  ان تمام چیزوں  پر غور  کرنے کی دعوت دینا ہے  جو زمین وآسمان  کے  خالق کی قدرت کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔اللہ تعالی ٰ اس کتاب کو  لوگوں کے  ایمان   میں پختگی اوراضافے    کا باعث بنائے  (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
قاری کی خدمت میں 6
کچھ مولف کے بارے میں 8
پیش لفظ 14
پہلا باب کائنات کی تخلیق میں موجود معجزوں کی مثالیں 19
عظیم دھماکے کے نتیجے میں پیدا ہونے والا دقیق نظام 20
کائنات کے پھیلاو کی رفتار کا معجزانہ پیمانہ 23
اجرام فلکیہ کے درمیان مسافیں 27
کاربن کی معجزانہ تخلیق 32
کشش ارضی کا حساس پیمانہ 40
کائنات کی مختلف طاقتوں میں معجزانہ توازن 44
الیکٹران اور پروٹان میں معجزانہ ربط 52
دوسرا باب نظام شمسی اور زمین کی تخلیق کے معجزانہ پیمانے 59
کہکشاں میں نظام شمسی کا محل وقوع 60
مجموعہ نظام شمسی کے دقیق اور گہرے توازنات 64
زمین کے توازنات 68
خشکی کی حرارت کے ترتیب وار فاصلے 75
ہوا کی کثافت 84
سورج کی روشنی اور آنکھ میں معجزانہ مطابقت 95
پانی کے طبعی خواص 102
پانی کا کیمیائی معجزہ 109
تیسرا باب جانداروں میں معجزہ تخلیق کے نمونے 121
اتفاق محض اور سادہ ترین جاندار کی تخلیق 122
زمین پر جانداروں کا اچانک اور معجزاتی ظہور 131
خلیوں کی تخصیص و تعیین کا راز 140
خاتمہ 145
ارتقا کا فریب 147

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like