تذکار صالحات

تذکار صالحات

 

مصنف : طالب ہاشمی

 

صفحات: 297

 

زیر نظر کتاب خواتین کے لیے ایک بہترین اصلاحی دستاویز ہے جس میں مؤلف کتاب نے کل 175 صالح خواتین کی سیرت وکردار کا تذکرہ کیا ہے۔18خواتین کا تعلق طلوع اسلام سے قبل  کا ہے جو انبیاء ؑ کی زوجات  وامہات پر مشتمل ہیں۔126 صحابیات،13تابعیات اور 18 ماضی قریب اور زمانہ حال کی اعلیٰ اخلاق وکردار کی حامل نیک خواتین کا ذکر خیر ہے۔یہ کتاب مسلم خواتین کے لیے مینارہ نور اور بہترین راہنما ہے۔بالخصوص وہ جدت پسند خواتین جو اسلامی تعلیمات سے بے بہرہ ومغربیت سے مرعوب اور مغربی عورتوں کی دلدادہ اور فیشن ایبل ،حیاباختہ اداکاراؤں اور ماڈل گرلز کی طرز حیات کی شوقین ہیں۔ان کی راہنمائی کے لیے یہ ایک بہترین تصنیف ہے کہ وہ ان صالحات ونیک سیرت عورتوں کے کردار سیرت سے واقف ہو کر ان جیسی عفت وعصمت کی امین بنیں اور اس عارضی زندگی  میں دینی احکام کی پابندی کر کے اور دین حنیف کی سربلندی کا کام کر کے اپنی دنیا وعاقبت سنوارلیں۔عورتوں کے اخلاق وکردار اور سیرت سازی کے لیے یہ عمدہ ترین کتاب ہے ۔جس کا مطالعہ عورتوں کے لیے نہایت مؤثر ہوگا۔لہذا اس کو ہر گھر میں اور ہر عورت تک پہنچانے کی کوشش کی جائے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
سخنہائے گفتنی 15
مسلمان عورت سے 23
بارہ برگزیدہ خواتین 25
حضرت حوّا ؑ 27
حضرت سارہ ؑ 33
حضرت اسمعیل ؑ کی ولادت 36
حضرت اسحاق ؑ کی ولادت 37
حضرت ہاجرہ ؑ 39
بیٹے کی قربانی 42
خانہ کعبہ کی تعمیر 43
ذکر صحابیات 75
اسماء صحابیات 76
تابعیات 181
دور قریب (ماضی قریب)یا عہد حاضر کی چند صالحات 205
محترم حلیمہ بی 207
محترمہ بی صاحبہ حسینہ بی 208
محترمہ امام بی بی بے بی(والدہ علامہ محمد اقبال) 209
محترمہ زینب بنت عبدالکریم(والدہ میاں طفیل محمد) 211
محترمہ محمودہ بیگم(اہلیہ میاں طفیل محمد) 214
محترمہ کریم بی بی (والدہ لالہ صحرائی) 218
محترمہ اماں بی رقیہ بیگم (والدہ مولانا سید نا ابو الاعلی مودودی) 222
بیگم مولانا عزیر گل 229
حافظ حمیدہ بیگم 238
محترمہ مریم خنساءبنت محمد مسعود عبدہ 242
محترمہ ثریا بتول علوی 253
محترمہ اللہ رکھی(والدہ ڈاکٹر امین اللہ وثیر) 256
محترمہ آپا مادر ہمدرد رابعہ بیگم(والدہ حکیم محمد سعید شہید) 258
محترمہ فردوسی بیگم(والدہ قریشی برادران) 263
محترمہ شیر النساء بیگم (والدہ حکیم سید محمود احمد برکاتی،حکیم سید مسعود احمد برکاتی) 270
محترمہ زبیدہ بلوچ 274
محترمہ اقبال جہاں بیگم(اہلیہ حافظ افروغ حسن) 281
محترمہ بتول النساء (والدہ جناب شفیق الاسلام فاروقی) 288
کتابیات 292

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like