تحریک تجدد اور متجددین

تحریک تجدد اور متجددین

 

مصنف : ڈاکٹر حافظ محمد زبیر

 

صفحات: 140

 

تحریک تجدد اور متجددین کے عنوان سے میرے کچھ مضامین ماہنامہ میثاق، لاہور میں دسمبر 2010ء سے جولائی 2011ء کے دوران پبلش ہوئے۔ یہی مضامین ماہنامہ الاحرار، ملتان میں بھی جون 2010ء سے مئی 2011ء کے دوران شائع ہوئے۔ انہی مضامین کو اب افادہ عام کے لیے کتابی صورت میں شائع کیا جا رہا ہے۔ اس کتاب میں مصر، برصغیر پاک وہند اور ترکی میں تجدد پسندی کی حالیہ تحریک اور افکار کا ایک مختصر اور ناقدانہ جائزہ لیا گیا ہے۔ اس کتاب میں شیخ جمال الدین افغانی، مفتی محمد عبدہ، شیخ رشید رضا، طہ حسین، توفیق الحکیم، شیخ یوسف القرضاوی، شیخ وہبہ الزحیلی، مصطفی کمال پاشا، سر سید احمد خان، غلام احمد پرویز اور پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کے افکار کا مختصر انداز میں تجزیاتی مطالعہ پیش کیا گیا ہے۔ اس کتاب کا اسلوب تحقیقی نہیں رکھا گیا کہ ہر اہم بات کا حواشی میں مفصل حوالہ درج کیا جائے۔ یہ کتاب دراصل مصنف کا حاصل مطالعہ ہے کہ جسے تحریر کی صورت میں ڈھال دیا گیا ہے اور مطالعہ کے مصادر کو علیحدہ سے بیان کر دیا گیا ہے۔ جب یہ مضامین مجلہ میثاق اور مجلہ الاحرار میں شائع ہوئے تھے تو اس وقت تو ترتیب یہی تھی کہ ہر مضمون کے آخر میں اس کے مصادر ومراجع بیان کر دیے جاتے تھے۔ اور اب ان تمام مضامین کے مصادر ومراجع کو آخر کتاب میں اسی عنوان سے جمع کر دیا گیا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 6
باب اول:تحریک تجدد کی تاریخ 9
تجدد کی پہلی تحریک 10
معتزلہ کےاصول خمسہ 11
عصرحاضر کی تحریک تجد د 15
باب دوم :مصر میں   جدیدیت کی تحریک 17
سیدجمال الدین افغانی 18
سیدجمال الدین افغانی کامسلک 19
سیاسی زندگی 20
افکار ونظریات 21
خلاصہ کلام 23
مفتی محمد عبدہ 26
کتب کاتعارف 28
افکارونظریات 29
تفسیراقرآن میں تلاویلات 30
خلاصہ کلام 32
محمد رشید رضا 33
کتب کاتعارف 35
افکارونظریات 36
خلاصہ کلام 38
طہ حسین 38
افکاراورنظریات 39
خلاصہ کلام 45
توفیق الحکیم 45
والدین 46
توفیق الحکیم کی فکری نشوونما 49
شخصیت کی پیچیدگی 50
کتب اورادبی کام 51
افکاروارآرائ 51
خلاصہ کلام 53
ڈاکٹر یوسف قرضاوی 53
پیدائش اورابتدائی واعلی تعلیم 53
خاندان 54
عالمی دینی علمی اوراقتصادی ادراوں کی سربراہی 54
عالم اسلام میں اثرونفوذ 56
الاخوان المسلمون سےتعلق 56
اسرائیل اورامریکہ کےبارےمیں شیخ قرضاوی کاموقف 58
شیخ قرضاوی اورمعاصر جہاد 60
شیخ قرضاوی کی کتب 61
آراءاورفتاوی 63
بین الاقوی انعامات 71
ناقدین 72
خلاصہ کلام 73
ڈاکٹر وہبہ الزحیلی 75
پیدائش اورابتدائی تعلیم 75
عالمی اسلامی ادراوں کی سربراہی اورکنیت 75
تالیفات وتصنیفات 76
فتاوی آراء 77
خلاصہ کلام 80
با ب سوم :ترکی میں جدید یت کی تحریک 81
مصطفی کمال پاشا 82
پیدائش اورنسب نامہ 82
ابتدائی تعلیم اورگریجویشن 83
ملازمت اورکیرئیر 83
جنگی خدمات 84
دینی افکار ونظریات 85
دشمن دین قوانین کانفاذ 86
وفات 88
خلاصہ کلام 88
باب چہارم : برصغیر پاک وہند میں جدید یت کی تحریک 89
سرسیداحمد خان 90
پہلادور 91
دوسرادور 91
تیسرا دور 92
مذہبی تصورات 94
خلاصہ کلام 98
غلام احمد پرویز 99
کتب اورعلمی کام 100
افکاروآراء 101
ایمان بااللہ کاتصور 101
ایمان بالرسالت 103
ایما ن بالآخرت 104
فرشتوں پر ایمان 105
ایمان بالقرآن 106
قرآنی آیات کی پرویزی تفسیر کےچند نمونے 106
پرویز پر کفر کافتوی 109
پروفیسر محمدطاہر القادری 110
پیدائش اورتعلیم 110
مذہبی اورسیاسی کیرئر 111
کتب ورسائل 113
کتب ورسائل پر تبصرہ 114
متجدہ انہ افکار وآراء 119
قرآن مجید کی سائنسی اورباطنی تفسیر 124
شیعہ ہونے کاالزام 126
پروفیسر طاہر القادری صاحب کےخواب 128
ناقدین 129
خلاصہ کلام 132
مصادر ومراجع 137

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like