فتاویٰ ڈاکٹر یوسف القرضاوی جلد اول

فتاویٰ ڈاکٹر یوسف القرضاوی جلد اول

 

مصنف : ڈاکٹر یوسف القرضاوی

 

صفحات: 395

 

پیش آمدہ واقعات کے بارے میں دریافت کرنے والے کو دلیل شرعی کے ذریعے اللہ تعالیٰ کے حکم کے بارے میں خبر دینے کو فتویٰ کہتے ہیں۔ فتویٰ ایک اہم ذمہ داری ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ مفتی دینی معاملات میں لوگوں کی رہنمائی کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مسلم معاشرہ میں فتویٰ نویسی کو بڑی اہمیت حاصل رہی ہے؛ چونکہ ایک مسلمان کو دینی اوردنیاوی معاملات میں جدید مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے؛ اس لیے مسلم معاشرہ میں اس کی موجودگی ضروری ہوجاتی ہے ۔نبی کریم کے دور سے لے کر اب تک علماء نے اس اہم ذمہ داری کو نبھایا اور ا س کے اصول ،شرائط اور آداب پر بھی سیر حاصل گفتگو کی ہے۔ فتاویٰ دراصل مسلم معاشرہ کے اقتصادی ،معاشی ،سیاسی اور سماجی مسائل کے عکاس ہوتے ہیں۔ ان سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ایک مخصوص معاشرہ کے لوگ ایک مخصوص وقت اور حالات میں کن مسائل کا شکار تھے؟ معاشرتی تغیرات اور علمی وفکری اختلافات کی نوعیت کیا تھی؟ ان مسائل کے حل کے لیے اس دور کے اہلِ علم نے کس نہج پر سوچ وبچار کی اور کن اصولوں کو پیش نظر رکھا ؟ نیز ان فتاویٰ نے مسلم معاشرہ پر کتنے گہرے اثرات مرتب کیے؛چنانچہ امام مالک  ،امام ابو حنیفہ، امام احمد بن حنبل،امام مالک،ابن تیمیہ اور برصغیر میں شاہ عبدالعزیز دہلوی کے فتاویٰ نے مسلم معاشرہ پر بڑے گہرے اثرات مرتب کیے۔بہت سے علماء کے فتاویٰ انقلابی اور فکری تحریکات کا باعث بنے۔تاہم بعض فتاویٰ مسلم معاشرہ میں فکری انتشار کا باعث بھی بنے اور یہ عمل برصغیر میں مسلمانوں کے زوال کے بعد شروع ہوا۔یہی وجہ ہے کہ بارہ سو سال میں اتنے فتاویٰ نہیں دیے گئے جتنے برصغیر کے دوسوسالہ غلامی کے زمانے میں جاری کیے گئے۔ اس دور میں ہمیں فتاویٰ میں شدت پسندی نیز مسلکی وسیاسی تکفیر کا عنصر بڑا واضح طور پر نظر آتا ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب” فتاوی یوسف القرضاوی”علامہ ڈاکٹر یوسف القرضاوی کے عربی  فتاوی پر مشتمل ہے، جس میں انہوں نے عصر حاضر میں پیش آنے والے مسائل کا حل پیش کیا ہے۔ اردو ترجمہ محترم سید زاہد اصغر فلاحی نے کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ  ان کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 11
عرض مترجم 13
مقدمہ 17
فتوٰے  کاطریقہ کار 21
تقلید  وتعصب سےآزادی 21
یسروا ولاتعسیروا 22
لوگوں کوان کی سمجھ اوران کی اپنی زبان میں مخاطب کرنا 24
ایسےمسائل سےجتناب جونفع بخش نہ ہوں 26
فتوے میں اعتدال کی راہ اختیار کرنا 27
فتوے کومطوبہ توضیح وتشریح کےساتھ پیش کرنا 29
چند اہم باتیں 31
پہلا باب 33
قرآنی آیات
سورج کی گردش 33
آسمان کی حقیت 34
بارش کی حقیقت 35
جہنم کہاں ہے ؟ 37
وہ کون سی بستی ہے ؟ 39
ہارون سےمراد کون ہے؟ 40
آیت ان الملوک 41
قصہ ذوالقرنین کی تفصیل 44
سورۃ  توبہ میں بسم اللہ نہ لکھنے کی حکمت 46
 صحابہ ﷢ کےذاتی قرآنی نسخے 47
قرآن کی مختلف قراتیں 48
آسمان وزمین کی تخلیق چھ دنوں میں 50
حواشی وحوالہ جات 52
دوسراباب 53
احادیث
عور ت کی سربراہی 53
اہل خانہ کی نوحہ خوانی کی وجہ سےمیت کاعذاب میں مبتلا ہونا 55
جلدبازی شیطان کاکام ہے 58
ایساکیوں ہے؟ 61
بھلی بات بولو اورنہ خاموش رہو 63
مکھی کےایک پر میں شفا 64
طلاق سےمتعلق حدیث نبوی 68
حواشی وحوالہ جات 72
تیسراباب 73
عقائد
مسلم کو کافر قرار دینے میں غلو سےکام لینا 73
مالک کی اجازت کےبغیر اس کی زمین پر قبر یامسجد بنانا 85
نبی ﷺ کےمعجزات 88
تقدیر کامسئلہ 93
روحو کاچکر 97
کیانبی ﷺ اللہ کی پہلی مخلوق تھے؟ 101
حضور ﷺ کی بعثت سےقبل اسلام کاوجود 103
نئےگھر میں رہائش سےقبل قربانی 105
گنڈوں اورتعویذوں سےعلاج 106
حضرت خضر﷤ 109
شیطانی وسوسہ 111
ایک گمراہ کن وصیت 115
حواشی وحوالہ جات 118
چوتھا باب 119
طہارت اورنماز
نمازنہ پڑھنے والے کاشرعی حکم 119
وضو کی مسنون دعائیں 123
موزوں پر مسح کرناجائز ہے 125
’’مسجد تقوی‘‘ 126
غسل جنابت کی حکمت 127
گرجاگھروں میں نماز اداکرنا 130
بسم اللہ بالجہر کہنے میں اختلاف 130
صلاۃ الخوف 132
پٹی بندھی ہونے کی حالت میں وضو 134
چاند گرہن اورسورج گرہن کی نماز 134
دووقت کی نمازوں کوملا کرپڑھنا 139
سنن رواتب کی اہمیت 140
نماز میں خشوع وخضوع کی اہمیت 142
شرابی کی نماز 144
وہ پانی جسےحائضہ عورت چھولے 145
جماعت کےپیچھے تنہا نما ز کاحکم 146
حواشی وحوالہ جات 148
پانچواں باب 149
زکوۃ اورصدقات
کن تجارتوں میں زکٰوۃ واجب ہے؟ 149
کیامال گودام اورشوروم پر زکوۃ ہے؟ 151
زکوۃ سےمتعلق متفرق سوالات 151
زکو ۃ والی آیت میں فی سبیل اللہ سےمراد 157
کسی کافر کو زکوۃ کی رقم دینا 161
حواشی وحوالہ جات 165
چھٹا باب 166
روزہ اورصدقۃ الفطر
سحری کاحکم 166
احتلام کی حالت میں روزہ 167
بوڑھے شخص اورحاملہ عورت کےلیے روز ے رخصت 167
آپریشن کی وجہ سے روزے کی رخصت 169
نماز نہ پڑھنے والے کاروزہ 170
روزے پر گناہوں کی تاثیر 172
فجر کی اذان سن کر بھی  سحری کھاتےرہنا 174
صدقۃ الفطر کہاں دیں؟ 175
عورتوں کامسجد میں تراویح اداکرنا 176
روزے کی حالت میں ٹی وی دیکھنا 178
تراویح کی نماز جلدی جلدی اداکرنا 179
ایام حیض کو موخر کرنے کےلیےگولیوں کااستعمال 181
شعبان میں قضاروزے رکھنا 182
روزے میں انجکشن لگانے کاحکم 1836
روزے کی حالت میں مسواک یاپیسٹ کرنےکاحکم 184
کس سفر میں روزہ معاف ہے؟ 186
صدقۃ الفطر کی مقدار 188
دوسرے رمضان سےقبل ہی قضاروزوں کی ادائی 189
شعبان کےبعض دنوں کوروزے کےلیےمخصوص کرنا 190
حواشی وحوالہ جات 192
ساتواں باب 193
حج اورعمر ہ
نفلی حج افضل ہےیاصدقہ کرنا؟ 193
عورت کاکسی محرم کےبغیر سفر حج کرنا 195
حج کےلیے پیدل سفر کرنا 198
بچپن کاحج 198
حجراسود 199
کس پتھر سےتبرک حاصل کرناشرک ہے؟ 202
حج بدل کرنا 203
آٹھواں باب 205
تیوھار اروعید
شب برات کی حقیت 205
ماہ رجب کی فضیلت 206
یوم عرفہ کاروزہ 208
مسئلہ قربانی 209
قربانی سےمتعلق چند دوسرے سوالات 210
بقرعید کےچاند کےبعد بال یاناخن کٹوانا 212
یوم عاشورا کاروزہ 213
عاشوراہ کاروزہ یہودیوں سےمخالفت کاحکم 214
محرم کی دسویں تاریخ کوجشن منانا 216
حواشی وحوالہ جات 218
نواں باب 219

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like