دروس سورہ فاتحہ

دروس سورہ فاتحہ

 

مصنف : عبد الرزاق یزدانی

 

صفحات: 147

 

سورۂ فاتحہ قرآن مجید کی پہلی اور مضامین کے اعتبار سے جامع ترین سورۃ ہے جو پورے  قرآن مجید کا  مقدمہ ،تمہید اور خلاصہ ہے ۔ احادیث صحیحہ، آثار صحابہ و اقوال ائمہ کی روشنی میں یہ بات ثابت کی ہے کہ نماز میں فاتحہ پڑھنا ہر نمازی پر فرض اور واجب ہے خواہ وہ نمازی منفرد ہو یا جماعت کی حالت میں۔کیونکہ سورۃ الفاتحہ  نماز کے ارکان میں سے ایک رکن ہے اور اس کے بغیر نماز نامکمل رہتی ہے۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا: اس شخص کی کوئی نماز نہیں جس نے اس میں فاتحۃ الکتاب نہیں پڑھی۔دوسری جگہ فرمایا: “جس نے أم القرآن(یعنی سورۃ الفاتحہ)پڑھے بغیرنماز ادا کی تو وہ نماز ناقص ہے، ناقص ہے، ناقص ہے، نا مکمل ہے اس سورت کی عربی اور اردو  میں کئی ایک تفسیریں الگ سے شائع  ہوچکی ہیں ۔اور کئی  علماء نے سورۃ فاتحہ کی تفسیر وتشریح کو اپنے دروس میں بھی بیان کیا ہے۔ زیر تبصرہ ’’دروس سورۃ فاتحہ ‘‘ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے ۔یہ  مولانا عبدالرزاق یزدانی ﷫ کے جامع مسجد رحمانیہ پونچھ روڈ ، لاہور میں نماز فجر کے بعد  دیے گئے دروس کا  مجموعہ ہے ۔مولانا نے  سادہ انداز میں  سورۃ فاتحہ کی تفسیر کو تفسیر القرآن بالقرآن کی شکل میں پیش کیا ہے ۔علاوہ ازیں  اس میں احادیث اور تاریخی واقعات بھی جابجاسمودئیے گیے ہیں ۔اور موقع کی مناسبت سے اردو اور پنجابی کےاشعار کے ذریعے بھی  اس تفسیر کودلچسپ بنادیاگیا ہے۔یہ تفسیر علماء کرام ، طلباء اور عامۃ الناس کے مفید ونفع بخش ہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔(آمین)

عناوین صفحہ نمبر
تقریظ 5
پیش لفظ 7
اظہار تشکر 9
درس نمبر 1 11
بسم اللہ الرحمن الرحیم 11
درس نمبر 2 17
بسم اللہ الرحمن الرحیم 21
درس نمبر 3 21
بسم اللہ الرحمن الرحیم 21
درس نمبر 4 26
بسم اللہ الرحمن الرحیم 26
درس نمبر 5 33
بسم اللہ الرحمن الرحیم 33
درس نمبر 6 39
الحمد اللہ رب العالمین 39
درس نمبر 7 36
بسم اللہ الرحمان الرحیم
درس نمبر 8 56
مالک یوم الدین 56
درس نمبر 9 65
ایاک نعبد وایاک نستعین 65
درس نمبر 10 76
اھدنا ناالصراط المستقیم 76
درس نمبر 11 88
اھدنا الصراط المستقیم 88
درس نمبر 12 99
اھدنا الصراط المستقیم 99
درس نمبر 13 111
اھدنا الصراط المستقیم 111
درس نمبر 14 121
صراط الذین انعمت علیھم ……الآیہ 128
درس نمبر 15 128
درس نمبر 16 137
آمین 173

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like