انٹرنیشنل فقہ اکیڈمی جدہ کے شرعی فیصلے

انٹرنیشنل فقہ اکیڈمی جدہ کے شرعی فیصلے

 

مصنف : مختلف اہل علم

 

صفحات: 622

 

یہ ایک حقیقت ہےکہ موجودہ دور تیز رفتار سیاسی تبدیلیوں،معاشی انقلابات اور وسائل و ذرائع کی ایجادات کا ہے۔اس لئے اس عہد میں مسائل بھی زیادہ پیش آتےہیں،چنانچہ ماضی قریب میں مختلف اسلامی ممالک میں اس مقصد کے لئے فقہ اکیڈمیوں کاقیام عمل میں آیا، جدید مسائل کو حل کرنے میں ان کی خدمات بہت ہی عظیم الشان اورقابل تحسین ہیں، اس سلسلہ کی ایک کڑی انٹرنیشنل اسلامک فقہ اکیڈمی ( جدہ) بھی ہےجوکہ اسلامی کانفرنس کی تنظیم OIC کے تحت 1983ء میں جدہ میں قائم ہوئی۔اس اکیڈمی کے تحت اب تک مختلف ممالک میں تقریباً 19 سیمینار ہوچکے ہیں ۔ان سیمیناروں میں مجموعی اعتبار سے 133 معاشی ،معاشرتی، طبی اور اجتماعی مسائل پر بحث ہوچکی ہے اور اس کے فیصلے پوری دنیا میں قدر و وقعت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں ۔زیر تبصرہ کتاب بھی انٹرنیشنل اسلامک فقہ اکیڈمی (جدہ) کے تحت ہونے والا سیمینار زمیں عصر حاضر کے جدید معاشی،طبی،معاشرتی وسیاسی اور سائنسی مسائل کے بارے میں علمائے عالم اسلام کے شرعی فیصلے اور سفارشات پر مشتمل ہے ۔ جسے اسلامک فقہ اکیڈمی (انڈیا) نے مولانا مفتی محمد فہیم اخترندوی (انچارج علمی امور اسلامک فقہ اکیڈمی ،انڈیا)سے ترجمہ کروا کر شائع کیا۔ اللہ تعالی اسلامک فقہ اکیڈمی ،انڈیا کی جہود کو شرف قبولیت بخشے ۔ (آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 19
انٹرنیشنل اسلامک فقہ اکیڈمی جدہ 23
پہلا سیمینار فیصلے اور مشاورت 69
دوسرا سیمینار قرض کی زکاۃ 77
تیسرا سیمینار اسلامی ترقیاتی بینک کے سوالات 97
چوتھا سیمینار مردہ یا زندہ انسان کے اعضاء کا دوسرے انسانوں کے لیے استعمال 127
پانچواں سیمینارخاندانی منصوبہ بندی 161
چھٹا سیمینارمکانوں کی تعمیر اور خریداری کے لیے ہاؤس فائنانسنگ 177
ساتواں سیمیناراسٹاک ایکسچینج 205
آٹھواں سیمینار رخصت پر عمل کرنے کے احکام 229
نواں سیمینارسونے کی تجارت ، ایکسچینج اور ڈرافٹس کے اجتماع کا شرعی حل 263
دسواں سیمینار روزہ توڑنے والے علاج 283
گیارہواں سیمینار اسلامی اتحاد 307
بارہواں سیمینارایکسپورٹ اور ٹینڈر کے معاملات 329
تیرہواں سیمینار اوقاف اور ان کی آمدنی کی سرمایہ کاری 359
چودہواں سیمینار مقابلہ جاتی انعامی کوپن 385
پندرہواں سیمینار خطاب اسلامی کی خصوصیات و امتیازات اور اس کو درپیش چینلجز 415
سولہواں سیمینار فکسڈ ڈپوزٹ ، نقدی ، انشورنس ، پنشن اور اسلامی انشورنس کمپنیوں کے حصول زکوۃ کے متعلق 443
سترہواں سیمینار اسلام ، امت واحدہ اور مختلف کلامی ، فقہی اور تربیتی مسالک 479
اٹھارہواں سیمینار شاہراہ تہذیب اسلامی کی طرف واپسی کے نقوش راہ 521
انیسواں سیمینار شریعت اسلامی میں آزادی دین کا مطلب 563
اشاریہ اصطلاحات 609

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like