سیرت رسول ﷺ قرآن کے آئینے میں

سیرت رسول ﷺ قرآن کے آئینے میں

 

مصنف : ڈاکٹر عبد الغفور راشد

 

صفحات: 361

 

اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء ورسل﷩ کی مقدس اصطلاح سے یاد رکرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِاول ایک ہی شخصیت حضرت آدم کی صورت میں فریضۂ ہدایت کےلیے مبعوث ہوئے ۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے ۔درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانےاور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اورانسان کےلیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں ۔ آج انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂحسنہ‘‘ ہیں ۔ حضرت محمد ﷺ ہی اللہ تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ ۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے ۔اور پورے عالمِ اسلام میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد بھی کیا جاتاہے جس میں مختلف اہل علم اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ سیرت رسول ﷺ قرآن کے آئینے میں ‘‘ مرکزی جمعیت اہل پاکستان کے مرکزی رہنما محترم جناب پرو فیسر ڈاکٹر عبد الغفور راشد ﷾ کی سیرت کے موضوع پر ایک اچھوتی تصنیف ہے ۔اس کتاب میں سیرت کے تمام اہم موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ کتاب کا آغاز بعثت رسول ﷺ سے قبل ادیان ومذہب کی صورت حال پر بہت مفید اور دلچسپ حقائق سے ہوتا ہے ۔ اس کے بعد کتب سماویہ میں رسول کریم ﷺ کے ظہور کی پیشن گوئیوں کوبیان کیاگیا ہے ۔جس سے آپ ﷺ کی صداقت کا ایک نیا اسلوب پیداہوتا ہے ۔امتیازات رسول ﷺ کے عنوان سے جو لوازمہ پیش کیا گیا ہے وہ ایمان افروز بھی ہے اور لائق مطالعہ بھی ۔تمام سیرت نگاروں کی طرح اس تصنیف لطیف میں بھی غزوات وسرایا کاباب موجود ہے ۔کتاب کےآخری ابواب میں یہود ونصاریٰ سے دوستی ،ازدواجی زندگی ، معجزات ،ہجرت مدینہ اور رسالت وبشریت کے حوالے سے بہت اہم گفتگو کی گئی ہے ۔ یہ کتاب سیرت نگاری کے پاکیزہ سفر میں ایک نقش محکم کا درجہ رکھتی ہے ۔اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ہمیں اپنی زندگیوں کوسیرت کے قالب میں ڈھالنے کی توفیق عطافرمائے ۔ (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
حر ف  اول : 11
مقدمہ 15
بعثت رسول  سے قبل  اد یان و مذ اہب
بت پر ستی 19
مختلف  قبا ئل  کے لئے  مخصو ص بت 21
بتو ں  کی نذریں 22
نصرا نیت  ویہو  دیت 26
الحاد پر ستی 27
مجو سیت 29
کتب  سماو یہ  میں آپ ﷺ  کے ظہو ر  کی پیش گو ئیاں
دعا ئے  ابر اہیم ؑ 33
بشا رت عیسی ٰ ؑ 34
تو راۃ اور انجیل کی پیش  گو ئی 34
تو راۃ اور انجیل کی چند عبا دتیں 35
انجیل  میں بشارت 36
اسما ئے  رسول کر یمﷺ
محمد ﷺ 41
احمد ﷺ 42
عبد اللہﷺ 43
شاہد ﷺ 44
مبشر ﷺ 44
مزمل ﷺ 45
مد ثرﷺ 45
بشیر ﷜ 46
نذیر ﷜ 47
رؤف ﷜ 49
رحیم ﷜ 49
 امین ﷜ 51
داعی الی اللہ ﷜ 52
سراج منیر ﷜ 53
 خاتم  النبین﷜ 54
رحمتہ  اللعلمین ﷜ 54
شہید ﷜ 55
منذرﷺ 57
عبد ہ ﷺ 57
نبی ﷺ 59
 رسو لﷺ 60
نو ر، یسین ، طحہﷺ 60
4۔رسالت  و بشریت   اہد اف رسا لت ﷺ
5۔اہد اف رسا لت
دعوت  و ارشاد 78
پہلی منزل 78
دو سری  کو شش 79
دو سری   منزل 81
تیسری منزل 84
ہد ف میں کا میابی 86
تزکیہ  نفس 87
نسخہ  کیمیا 89
تعلیم  کتا ب  و حکمت 94
جدید قدیم علوم 97
لوگو ں  کےبو جھ اور طوق اتا رنا 99
امتیا زات  رسول ﷺ
رحمت  عالمﷺ 105
 خلق عظیم ﷺ 106
خیر   کثیر 108
نطق رسول 110
اسوہ  حسنہ 111
شر ح  صد ر 112
وضع  وز ر 113
رفع  ذکر 114
نبی امی ﷺ 115
میثاق  انبیا ء 118
منصب  اعظم 120
احسان  عظیم 121
رسول ﷺ کا ئنات 122
محبت  رسو لﷺ 123
وا قعہ  معراج
اسراء 127
معراج  کاسفر 128
انبیاء سے ملا قاتیں 131
نما ز کی فرضیت 133
عجا ئبات  و مشاہدات 134
ثم دنا فتد لی 135
8۔ہجرت مد ینہ
طعن و استہزاء 139
قتل کا منصو بہ 140
ہجرت کا ہمسفر 143
صد یقؓ  سفر میں اور علی بستر میں 144
بہتر  تد بیر 145
غار میں طما نیت  قلب 145
مد ینے کا سفر 147
ام معبد ؓ  کاواقعہ 148
حضور منزل  کی طر ف 150
رسول صاد ق ﷺ  قباء میں 152
مدینہ  میں  استقبال 153
مدینہ کے بارے  میں آپ ﷺ  کی دعا 155
مسجد نبوی ﷺ کی تعمیر 155
9۔غز وات و سرا پا
غز و ہ بد ر 159
 ا سبا ب 160
قا  فلہ  بچ نکلا 161
مکی لشکر  اسلام  کی پیش  قد می 161
مجلس  شو ری کا اجلا س 162
نصر ت  کا وعدہ 162
با رش کا نزو ل 164
نقشہ  احوال بد  ر 165
آپ ﷺ  کا خواب 166
غزوہ کی تیاری 167
 آپ ﷺ کا  سا ئبان 169
جنگ  کا آغاز 170
رسول اکر م ﷺ کی دعا 171
 بشا رت  فتح 171
فر شتوں  کا نزول 172
 کنکر  یاں پھیکنا 172
ابو جہل  کا قو ل  اور انجام 173
مسلمانو ں  کے دو اصول 175
ثابت   قد می 177
تحر ف 177
تحیز 178
غزوہ  بدر  کےنتا ئج 178
ابلیس  کا فرار 178
مال غنیمت  کی تقسیم 179
اسیران  بدر 180
غزوہ  احد 181
غزوہ  احد کا پس منظر 181
مکی لشکر  کی تیاری  اور روانگی 182
اسلامی لشکر کی تیا ری 182
تو کل  علی اللہ 184
نصر من اللہ 184
ملا ئکہ  کی بشا رت 185
مو منوں کے دو اصول 185
منا فقین  کا کر دار 186
حکمت عملی 187
سید الشہد ا  حمزہ کی شہادت 188
حنظلہ  غسل  الملا ئکہ 189
مصعب بن عمیر 190
تیر اندازوں کی غلطی 190
اللہ کاسچا وعدہ 190
حر مت  سود 191
شکست ایک آزما ئش 192
رسول اللہ ﷺ دشمنوں  کے نر غے میں 193
اللہ کی مشیت 195
مومنوں   کا اضطراب 195
 آپ ؐ  کی پکار 196
 امن کا نزول 197
شہدا ء  کا مقام 197
مومنوں پر احسان 199

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like