علوم الحدیث مطالعہ وتعارف

علوم الحدیث مطالعہ وتعارف

 

مصنف : مختلف اہل علم

 

صفحات: 530

 

استخفاف و انکار حدیث کا فتنہ بڑی تیزی کے ساتھ مسلم معاشروں میں اپنے پنجے گاڑ رہا ہے۔ خصوصاً برصغیر میں اس ذہن کو کافی حد تک تقویت حاصل ہو رہی ہے۔ اس کی سب سے بنیادی وجہ حدیث اور علوم الحدیث سے عدم واقفیت اور ناشناسائی ہے۔ اسی کے پیش نظر جمعیت اہل حدیث علی گڑھ انڈیا کے زیر اہتمام 1998ء میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا، جس کا عنوان ’علوم الحدیث: مطالعہ و تعارف‘ تھا۔ جس میں صاحب علم و فضل شخصیات نے موضوع سے متعلقہ اپنے وقیع مقالات پیش کیے۔ یہی مقالات یکجا کتابی صورت میں زیر مطالعہ ہیں۔ ان مقالات میں حدیث و سنت کا تعارف بھی ہے اور اس کی حجیت اور تشریعی حیثیت پر تفصیلی گفتگو بھی۔ تدوین حدیث کی مرحلہ وار تاریخ بیان کرتے ہوئے ان غلط فہمیوں کا ازالہ کیا گیا ہے جو تدوین حدیث کے سلسلہ میں پائی جاتی ہیں۔ ضعیف حدیث کی تشریعی حیثیت بڑا حساس موضوع ہے، ایک مقالہ میں تفصیل کے ساتھ فریقین کے دلائل کا جائزہ لے کر اس کے اسباب و محرکات اور نتائج و اثرات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ فقہ اہل الحدیث اور فقہ اہل الرائے کے درمیان موازنہ ایک بڑا دلچسپ موضوع ہے، بعض محدثین اور شارحین حدیث کے درمیان تقابل کرتے ہوئے اس موضوع کو نمایاں کیا گیا ہے۔ علاوہ بریں اور بہت سے اہم موضوعات پر مقالہ جات موجود ہیں۔
 

عناوین صفحہ نمبر
عرض مرتب 7
شرکائے سیمینار کا تعارف 13
افتتاحی اجلاس 37
کلیدی خطبہ 39
خطاب 57
خطاب 60
صدارتی خطاب 72
مقالات 75
حدیث کی شریعنی اہمیت 77
تدوین حدیث 95
طبقات رجال 107
روایت ودرایت 118
حدیث مرسل 126
خبر واحد 151
احادیث ضعیفہ 161
کتب سیرت  میں غیر مستند روایات 198
ظن،اصول حدیث کی ایک اہم تعبیر 208
نصوص قرآن وسنت اور فقہی تصلبات 217
صحابہ کرام اور احادیث رسول ﷺ 233
تفسیر بالماثور اور تفسیر بالرائی 242
ائمہ کتب ستہ کی شروط 263
تخریج حدیث 274
ضوابط جرح وتعدیل 282
انکار سنت وعلم وفہم کے تقاضے 289
برصغیر میں فتنہ انکار حدیث 310
حدیث نبوی اور مستشرقین 323
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور ان کی فقاہت 330
مرعاۃ المفاتیح اور اس کا مولف 340
جامع ترمذی کی تین شروح 350
سنن ابن داؤد کی تین شروح 373
بلوغ المرام،آثار السنن اور اعلاء السنن 404
علماء اہل حدیث ہند کی خدمات حدیث 444
فیضی علمائے مئو کی خدمات حدیث 478
ابنائے جامعہ عالیہ عربیہ کی حدیثی خدمات 495
اختتامی اجلاس 511
علی گڑھ میں دو روزہ سیمینار 523
تنویر حدیث(نظم) 528

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like