وفیات ماجدی یا نثری مرثیے

وفیات ماجدی یا نثری مرثیے

 

مصنف : عبد الماجد دریا بادی

 

صفحات: 234

 

تاریخ نویسی ہو یا سیرت نگاری ایک مشکل ترین عمل ہے ۔ اس کےلیے  امانت ودیانت او رصداقت کاہونا از بس ضروری ہے۔مؤرخ کے لیے  یہ بھی ضروری ہےکہ وہ تعصب ،حسد بغض، سے کوسوں دور  ہو ۔تمام حالات کو  حقیقت کی نظر  سے  دیکھنے کی مکمل صلاحیت رکھتاہو ۔ذہین  وفطین ہو  اپنے حافظےپر کامل اعتماد رکھتا ہو۔حالات وواقعات کوحوالہ قرطاس کرتے وقت تمام کرداروں کا صحیح تذکرہ کیا گیا ہو ۔اس لیے  کہ تاریخ  ایک ایسا آئینہ ہے کہ جس  کے ذریعے انسان اپنا ماضی دیکھ سکتاہے  اور اسلام میں تاریخ ، رجال  اور تذکرہ  نگار ی کو بڑی اہمیت  حاصل ہے اور یہ  اس کے امتیازات میں سے  ہے ۔بے شمارمسلمان مصنفین نے اپنے اکابرین  کے تذکرے لکھ کر ان  کےعلمی عملی،تصنیفی،تبلیغی اورسائنسی کارناموں کوبڑی عمدگی سے اجاگر کیا ہے۔ زیر نظر کتاب’’وفیات ماجدی ؍نثری مرثیے‘‘ مولانا عبد الماجد دریابادی کی اپنے  خاندان کے افراد،مختلف علماء،سیاسی لیڈر،شاعر،ادیب وصحافی،ڈاکٹر وطیب حضرات  کی وفات پر ان کے متعلق مختلف رسائل وجرائد میں مطبوعہ تحریروں کی کتابی صورت ہے جنہیں حکیم عبدالقوی دریا بادی صاحب نے مرتب کیا ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
(الف)خاندان والے
ماں کے قدموں پر 11
نازبرداربھائی 17
ہمشیر کی رخصتی 23
بوڑھی محبوبہ 25
شفاءالملک دریابادی 34
نئی نویلی 39
لکھنؤکامردبزرگ 41
مردمومن کی وفات 43
چودہری سمیع الزماں 44
ایک خدمت گارکی یادمیں 45
(ب)علماءکرام وبزرگانِ طریقت
قطبِ ارشادکاوصال 50
عبدالرحمن کی موت 54
ہم نام نامور
سیدالطائفہ مولانا سلیمان ندوی 69
مفتی صاحب 74
محقق گیلانی 76
مولانانصدریارجنگ 81
ایک بزرگ کاوصال 90
پیکراخلاص کی وفات 100
مولوی عبدالحلیم صدیقی 101
افضل العلماءعبدالحق کرنولی 103
شیخ التفسیر کی وفات 109
(ج)سیاسی لیڈر
مولانا محمد علی 112
مولانا شوکت علی 120
حسرت موہانی 127
ابوالکلام 130
راجہ علی محمد خاں 131
رفیع احمد قدوائی 135
خوش نصیب گول کیپر 140
عبدالمجید خواجہ 145
قائدملت 149
شعیب قریشی مرحوم 154
ڈاکٹر ذاکرحسین 157
چودہری خلیق الزماں 162
سرسکندرحیات خاں 168
(د)شاعر،ادیب وصحافی
مرزاثاقب 171
ایک گمنام نامور 175
سید علی عباس حیسنی 177
قمراحمد مرحوم 178
ایک پرانے صحافی کی وفات 179
ایک مخلص صحافی کی وفات 180
پروفیسر احتشام حسین 182
ایک مردمومن کی وفات 186
ظفرالملک مرحوم 188
ہوش یارجنگ 190
چودہری محمد علی 192
حمید نظامی مرحوم 195
سالک مرحوم 199
شوکت تھانوی 201
(ہ)ڈاکٹر وطبیب
طبیب کی موت 205
ڈاکٹر انصاری مرحوم 207
ڈاکٹر صاحب 209
شفاءالملک حکیم شمس الدین 212
(و)دیگرحضرات
شیخ حبدار 218
ایک قدیم ترین مخلص کی وفات (احمد غریب میمن) 220
سید صدیق حسن مرحوم 222
مولوی مسعود علی ندوی 228
جشن نوشابہ 230

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like