عالم عقبیٰ

عالم عقبیٰ

 

مصنف : محمد صادق سیالکوٹی

 

صفحات: 371

 

اس عالم فانی کی چند روزہ زندگی محض افسانہ ہے۔ آج یا کل اس دار مکافات سے  ہرایک لازما کوچ کرنا ہے۔ موت سے کسی کو مفر نہیں۔ پھر غور کرنا چاہیے کہ موت کے بعد کیا ہوگا؟ کہاں جائیں گے؟ کیا پیش آئے گا؟ کہاں رہیں گے؟ امن وچین ملے گا یا درد وعذاب سے دو چار ہونگے ؟ کن احوال وظروف کا سامنا ہوگا ٰ؟  جو شخص موت کے بعد کے احوال وکوائف  اور حالات وواقعات  پر نظر نہیں رکھتا، وہ بڑا غافل اور ناعاقبت اندیش انسان ہے۔ افسوس اس بات پر ہے کہ اس مادی دور میں مسلمان آخرت کو بھلا چکے ہیں ۔ دنیا کی زیب وزینت  اور آرائش، اس کی حلاوت وطراوت ، تازگی وخنکی، عیش وشادمانی، خوشی وخرمی، نقش ونگار، حسن وجمال، دل فریبی اور دل ربائی کے نشے میں ایسے چور ہیں کہ اس مدہوشی اور بے خودی میں آخرت کے بارے میں ضعیف الاعتقاد ہوگئے ہیں ۔ حالانکہ کے قرآن مجید نے توحید کے بعد آخرت ، قیامت اور معاد کےعقیدےپر بڑا زور دیا ہے۔ اور قیامت و آ خرت کےمنکر کو کافر قرار دیا ہے۔ زیر تبصرہ یہ کتاب معروف عالم دین مولانا حکیم محمد صادق سیالکوٹی کی کاوش ہے۔اس  میں انہوں نے برزخ، بعثت، حشر، نشر، قیامت، میزان، صراط، احوال حشر، مسلہ شفاعت، زندگی کا حساب، جنت اور دوزخ کے حالات کو  کتاب وسنت کی روشنی میں بیان کیا ہے۔جن پر یقین واعتقاد رکھنا ہرمسلمان پر واجب اور ضروری ہے۔اللہ تعالی ہم سب کی دنیا وآخرت دونوں کو بہترین بنائے۔آمین
 

عناوین صفحہ نمبر
خطبہ رحمۃ للعالمین 13
آغاز سخن 15
دنیا کی حقیقت 27
قیامت کے روز پانچ سوال 31
دنیا مچھر کے پر سے بھی حقیر ہے 36
خدا کے نافرمانوں کو دولت ملنا کیسا ہے 39
رحمت عالم کے پیٹ پر دو پتھر تھے 43
امر دین کی حالتیں 47
کھانے کی گاڑوں میں طعاموں کی فہرست 60
صبح وشام فتنہ کفر کا خوف 80
دور حاضر میں فتنوں کا آغاز 81
سلمہ بن اکوع فتنوں کے ڈر سے جنگل میں چلے گئے 89
دو مسلمانوں کا تلواریں لیکر نکلنا 93
آخریت یقینا سچا وعدہ ہے 99
دو خوفناک چیزیں 105
شیطان کے جال کی تشریح 112
حضرت یوسف ؑ کو شیطان کے جال سے اللہ نے بچایا 115
شیطان کے جال کا تانا بانا 125
فرعون کے جانشین 132
نبی اسرائیل میں پہلا فتنہ 138
عزت و ذلت اللہ کی طرف سے ہے 146
جب امانتیں ضائع کی جائیں گی 154
امانت کی تشریح 154
زمین اپنے جگر کے ٹکڑے باہر نکال دے گی 165
قرب قیامت میں زمانہ جلد ہی گزرے گا 167
حقوق کی نگہداشت 177
عورت سے نرمی برتنی چاہیے 180
عورت لونڈی نہیں 181
حضرت امام  مہدی ؑ کا ظہور 190
قیامت سے قبل دس بڑی نشانیاں 198
دجال کے ساتھ دو نہریں ہونگی 202
دجال دوبارہ قتل کرنے پر قادر نہ ہو سکے گا 212
مکہ اور مدینہ میں دجال نہ جائیگا 215
فساد کے وقت عبادت کرنے کا ثواب 215
سورج کا مغرب سے طلوع ہونا 221
کعبۃ اللہ کا گرایا جانا 223
ایک جماعت قیامت تک حق پر رہے گی 230
رب کریم کے تخلیقی انعامات 245
اللہ کا عذاب اور اسکی گرفت 253
خلقت کا میدان محشر میں جمع ہونا 260
محشر کے روز حضرت ابراہیم ؑ کے باپ کا حال 265
جن لوگوں کے اعمال کا کچھ وزن نہ ہوگا 271
مشرکوں کا اللہ پر ایمان 272
گناہوں کی بخشش کی بشارت 280
یتیموں کا مال کھانے والوں کا حال 285
دو بیویوں میں انصاف نہ کرنے والا 286
امت خیرالوریٰ کی شہادت 294
ننانوے طوماروں بر غالب آنے والا کاغذ کا پرزہ 300
آسان حساب کیا ہوگا 303
بائیں ہاتھ میں اعمال نامہ ملنے والے کا حال 311
رحمت عالم شفاعت کریں گے 218
محشر میں امت خیرالوریٰ کی پہچان 324
امت خیرالوریٰ کے لیے خوشخبری 330
دفتر تین قسم کے ہیں 335
غیراللہ کو پکارنے والے 340
رحمت للعالمین کی شفاعت عامہ 346
حافظ باعمل 10 آدمیوں کی شفاعت کرے گا 352
دوزخ کے سانپ اور بچھو 360
جنت میں داخل ہونے والی پہلی جماعت 360
اہل بہشت پر عطر کی بارش ہوگی 367

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like