آپ حدیث کیسے تلاش کریں؟

آپ حدیث کیسے تلاش کریں؟

 

مصنف : محمد محسن گلزار

 

صفحات: 349

 

شریعتِ مطہرہ کا قرآن پاک کے بعد سب سے بڑا ماخذ احادیث رسولﷺ ہیں۔ حق تعالیٰ نے جس طرح اس امت کے لیے حفظ قرآن کی نعمت کو آسان فرمادیا اسی طرح اس امت کےلیے علم حدیث کو بھی رائج فرمادیا ۔ خیرالقرون اور اس کےبعد کچھ عرصہ تک تو ایسے رجال کار موجود تھے ۔جن کے سینے حدیثِ رسول کےسفینے تھے اور سینہ بسینہ یہ علم منتقل ہوا پھر یہ علم سینوں سے منتقل ہو کر اوراق کتب میں جگمگانے لگا۔ اب اگرچہ علم حدیث اکثر کتب کے اندر تھا مگر اہل علم ایسے جید الاستعداد تھے جو مراجع تک باسانی پہنچ جاتےتھے ۔تخریج الحدیث کے موضو ع پر عربی زبان میں تو ڈاکٹر محمود الطحان وغیرہم کتب موجود ہیں لیکن اردو زبان میں اس کا دامن خالی ہے۔ زیر نظر کتاب ’’آپ حدیث کیسے تلاش کریں‘‘ جو کہ مولانا ابو محمد محسن گلزار نعمانی صاحب کی کاوش ہے۔ اس کتاب کو سامنے رکھ کر تخصصات حدیث وتقابل ادیان کےطلباء کرام کتب احادیث سے احادیث نکالنے کی عملی تربیت حاصل سکتے ہیں۔ اس کتاب کو ترتیب دیتے ہوئے   کتاب ’’تخریج الحدیث الشریف للبقاعی سے کافی استفادہ کیا گیا ہے۔ احادیث کو تلاش کرنےکی معرفت کےلیے یہ ایک جامع کتاب ہے۔ اللہ تعالیٰ مؤلف کی کاوش کو قبول فرمائے اور اسے طالبان علوم نبوت کےلیے نفع بخش بنائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
تقریظ…. مولانا نور البشر صاحب دامت برکاتہم 10
تاثرات 12
تقریظ … مولانا الیاس گھمن صاحب دامت برکاتہم 14
انتساب 15
الشکر و التقدیر 16
مقدمہ 17
المقدمہ 23
الباب الاول 23
الباب الثانی ( حدیث تلاش کرنے کے طریقے ) 24
حدیث کے موضوع کےاعتبار سے حدیث تلاش کرنا 25
حدیث کے راوی کےنام جان کر حدیث تلاش کرنا 25
حدیث کے پہلے جملے کی معرفت سےحدیث تلاش کرنا 25
متن وسند کی صفت و خاصیت کے اعتبار سے حدیث تلاش کرنا 26
حدیث کےالفاظ میں سے کسی لفظ کی مدد سے حدیث تلاش کرنا 26
المقدمہ 28
اصطلاح طور پر تخریج ( حدیث تلاش کرنا حدیث کا حوالہ دینا وغیرہ ….) 32
حدیثی مصادر اصلیہ کون سے ہیں ؟ 32
حدیث تلاش کرنےکے بعد آپ اس کا حوالہ کیسے تحریر کریں ؟ 35
حوالہ تحریر کرنے کا عملی نمونہ 36
حدیث تلاش کرنے کے فوائد 37
تخریج کی تاریخ اور چند اس فن میں مدون شدہ کتب کا ذکر 38
حدیث کی کتب لکھنے کے مختلف طریقے اور انداز 41
وہ کتب جو موضوعات کےاعتبار سے مدون شدہ ہیں 41
مستخرجات کے چند فوائد 47
راوی حدیث کے اعتبار سےمرتب شدہ کتب 49
حروف ہجا کے اعتبار سے مرتب شدہ کتب 51
تخریج کی وسعت نیز ان طریقوں میں سے کن سے استفادہ کیا جا سکتا ہے 52
تخریج سے کب کیا مقصود ہوتا ہے ؟ 53
تخریج حدیث میں اصل مقصود متن حدیث ہی ہوتا ہے 54
حدیث کے موضوع کی معرفت سے حدیث تلاش کرنا 55
راوی حدیث کی پہچان سے حدیث تلاش کرنا 57
حدیث کی پہلی سطر پہلا کلمہ کی معرفت سے حدیث تلاش کرنا 57
حدیث کے الفاظ میں سے کسی لفظ معرفت سے حدیث تلاش کرنا 59
ایک حدیث تلاش کرنے کے لیے ایک سے زائد طریقے استعمال کرنا 60
حدیث تلاش کرنے میں کمپیوٹر کا استعمال 61
حدیث کے موضوع کی معرفت سے حدیث تلاش کرنا 68
ایک قابل بات 79
حدیث کے راویوں کی پہچان کے اعتبار سے حدیث تلاش کرنا ( تخریج کرنا ) 108
اتحاف المھرۃ سے تخریجات کی تطبیقی صورتیں 117
حدیث کے پہلے پہلے لفظ کی معرفت سے حدیث تلاش کرنا 120
فہارس کی دو اقسام خاصہ اور عامہ 121
فہارس خاصہ اور عامہ کے استعمال کے درمیان فرق 122
تطبیقات علی التخریج 122
المجموعۃ الاولیٰ 123
المجموعۃ الثانیہ 124
سند و متن کی صفات میں سے کسی صفت کی معرفت سے حدیث تلاش کرنا 125
کتب الاحادیث المتواترہ 125
کتب الاحادیث القدسیۃ 126
کتب الاحادیث الصحیحۃ 127
کتب الاحادیث الضعیفہ 127
کتب الاحادیث الموضوعہ 128
کتب الاحادیث المسلسلہ 129
کتب علل الحدیث 130
كتب المراسيل 130
کتب روایت الابناء عن الاباء 130
کتب الاحادیث المشتھرۃ علی الالسنۃ 131
اس طریقہ کے ذریعے احادیث کی تمرین 131
حدیث کے الفاظ میں سے کسی لفظ کی معرفت سے حدیث تلاش کرنا 133
المعجم المفہرس کی حدیث کے الفاظ میں کچھ غلطیوں کا ذکر 135
مفتاح المعجم المفہرس لالفاظ الحدیث الشریف 136
کتب غریب الحدیث 139
کتب غریب الحدیث کے ذریعے تخریج حدیث کی عملی مشق 139
خاتمہ تتمات تخریج سےمتعلق 141
تخریج میں معاون مصادر اور ان میں سے (10) کی تفصیل 141
(1) نصب الرایۃ لاحادیث الھدایۃ 141
(2) الدارية فى تخريج احاديث الهداية 146
(3) التلخيص الحبير 148
(4) المغني عن حمل الاسفار 151
(5) مسند الحميدى 154
(6) مسند الامام احمد بن حنبل 155
(7) تحفة الاشرف لمعرفة الاطراف 157
(8) ذخائر المواريث فى الدلالة على مواضع الاحاديث 160
(9) المقاصد الحسنة فى بيان كثير من الاحاديث المشتهرة على الالسنة 162
(10) كشف الخفاء و مزيل الالياس 163
المصادر والمراجع 164
(الف) موضوعات كى اعتبار سے مرتب شده كتب 164
(ب) صحابہ میں سے راوی حدیث کے مطابق 174
مدون شدہ کتب 174
(ج) پہلی طرف حدیث کےاعتبار سے مدون شدہ کتب 175
احادیث مشتھرۃ سےمتعلق کتب 175
(د) صفات السند یا صفات المتن کےاعتبار سے مدون شدہ کتب 177
مختلف کتب کی فہارس 183

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like