آسان قرآنی عربی

آسان قرآنی عربی

 

مصنف : پروفیسر محمد رفیق چودھری

 

صفحات: 162

 

قرآن مجید  اللہ تعالیٰ کا کلام او راس کی آخری کتاب ہدایت ہے ۔اس عظیم الشان کتاب نے  تاریخ انسانی کا رخ  موڑ دیا ہے ۔ یہ واحد آسمانی  کتاب ہے جو قریبا ڈیڑھ ہزار سال سے اب تک اپنی اصل زبان میں  محفوظ  ہے ۔ اس پر ایمان لانامسلمان ہونے کی ایک ضروری شرط اوراس کا  انکار کفر کے مترادف ہے اس  کی  تلاوت باعث برکت وثواب ہے  ،اس کا فہم رشد وہدایت اوراس کے مطابق عمل  فلاح  وکامرانی کی  ضمانت  ہے ۔کتاب اللہ  کی اسی اہمیت کے پیش نظر ضروری ہے ہر مسلمان اسے زیادہ سے زیادہ  سمجھنے کی کوشش کرے ۔ اگر چہ آج  الحمد للہ  اردو  میں  قرآن مجید کے بہت سے تراجم وتفاسیر ہیں،تاہم اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ قرآن کو قرآن کی زبان میں سمجھنے کا  جو مقام ومرتبہ ہےوہ  محض  ترجموں سے حاصل نہیں ہوسکتا ہے ۔عربی زبان اور قرآن مجید کی تعلیم وتفہیم کےلیے  مختلف نے اہل علم  نے  تعلیم وتدریس اور تصنیف وتالیف کے ذریعے  کوششیں کی  ہیں ۔جن سے متفید ہوکر   قرآن مجیدمیں  موجود احکام الٰہی  کو سمجھا جاسکتا ہے ۔زیر  نظر کتاب ’’آسان قرآنی  عربی ‘‘ماہنامہ  محدث کے  معروف   کالم نگار  اور  کئی کتب کے مصنف  ومترجم محترم  مولانا محمد رفیق چودھری ﷾ کی  تصنیف ہے۔یہ  قرآن  مجید  کاترجمہ سکھلانے والے  جدید کتاب ہے ۔ جس کا  بنیادی مقصد براہِ  راست قرآن فہمی ہے  ۔جسے   مصنف  موصوف  نہائت عمدہ اسلوب  سے  مرتب کرتے ہو  قرآنی مثالوں سے مزین  کیا ہے۔ جو  لوگ قرآن حکیم کواس کی زبان میں سمجھنا چاہتے ہیں ۔ ان  شاء اللہ  وہ اس کے ذریعے  صرف دو ماہ کے مختصر عرصے میں اتنی استعداد بہم  پہنچا سکتے ہیں  کہ  قرآن مجید کو سمجھ کر پڑھ  سکیں ۔ کتاب کے  مصنف  محترم محمد رفیق چودہری ﷾ علمی ادبی حلقوں میں جانی پہچانی  شخصیت ہیں ۔ ان کو بفضلہٖ تعالیٰ عربی زبان وادب سے  گہرا  شغف ہے  او ر طالبانِ علم  کو  مستفیض کرنے کے جذبے سےسرشار ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی تدریسی وتعلیمی اور تحقیقی وتصنیفی خدمات کو قبول فر ما ئے ۔ (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
تقریظ 6
تقدیم 7
اصطلاحات 10
کلمہ اور اس کی اقسام 12
نکرہ اور معرفہ 14
مرکب توصیفی 16
مذکر و مؤنث 18
واحد جمع 20
جملہ اسمیہ 23
مرکب اضافی 26
اوزان کلمات 29
جمع مکسر 32
اسم کے اعراب 34
اسم اشارہ 37
اسم استفہام 40
فعل ماضی 43
فعل مضارع 46
ابواب ثلاثی مجرد 49
فعل لازم و متعدی 52
فعل ماضی کی اقسام 55
فعل مضارع مجزوم و منصوب 58
مضارع مؤکد 62
امر و نہی 65
اسماء مشتقہ 69
اسم صفت 72
اسم تفضیل 74
ابواب غیر ثلاثی مجرد 77
اقسام الفعل 82
غیر سالم الفاظ میں تغیرات 85
خاصیات الابواب 89
افعال ناقصہ 93
افعال مقاربہ 97
ضمائر 101
موصولات 105
منصوبات 110
مرفوعات 115
مجرورات 119
اسماء العدد 123
عدد ترتیبی یا وصفی 126
حروف عاملہ 129
حروف غیر عاملہ 133
توابع 137
چند مفید معلومات 150
صرفی و نحوی انگریزی مترادفات 154

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like