آیت الکرسی جنت کی کنجی

آیت الکرسی جنت کی کنجی

 

مصنف : فاروق احمد

 

صفحات: 104

 

آیات قرآنیہ میں سےیہ واحد آیت کریمہ ہے جس کو آنحضرت ﷺ نے بطور وظیفہ کثرت سے تلاوت کیا ہے اور صحابہ کرام﷢ اور امت مسلمہ کو تلاوت کی بار بار تاکید فرمائی ہے ۔ مثلاً پانچ نمازوں کے بعد ،رات کوسوتے وقت ، اپنی مادی چیزوں کو جن وانس سے محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی طور تلاوت کی تعلیم عطا فرمائی ہے ۔ اس لیے ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ اس کو بطور وظیفہ اپنانے کی مقدور بھر کوشش کرے اور اس آیت کے فیوض وبرکات کوسمیٹنے کا اہتمام کرے ۔اور نبی کریم ﷺ کی متعدد احادیث سے ثابت ہے کہ آیۃ الکرسی قرآن کریم کی عظیم ترین آیت ہے اس لیے کہ اس میں ذات باری تعالیٰ کی توحید اس کی عظمت اوراس کی صفات کا بیان ہے حضرت ابی بن کعبؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول ﷺ نے فرمایا کہ: ’’آیۃ الکرسی قرآن کریم کی عظیم ترین آیت ہے‘‘ اور حضرت انس بن مالک ؓ سے   روایت ہے کہ رسو ل اللہ ﷺ نے فرمایا کہ’’ آیۃ الکرسی ایک چوتھائی قرآن ہے‘‘۔ زیر تبصرہ کتاب’’ آیۃ الکرسی حنت کی کنجی‘‘ محترم فاروق احمد صاحب کی کاوش ہے ۔ جو کہ آیۃ الکرسی کی تفسیر پر مشتمل ہے ۔ مصنف موصوف نے   اہل اسلام کی اس بات کی طرف سے توجہ دلائی ہےکہ فہم قرآن کے مبتدی طالب علم   فہم قرآن کا آغاز اس عظیم آیت   یعنی آیت الکرسی سے کریں۔کیونکہ اس میں عقیدۂ توحید کومختصر بیان کیا گیا ہے ۔ اسلام کا عقیدہ شفاعت کیا ہے ؟ اس سوال کا جواب اس آیت میں موجود ہے ۔ علم کا سرچشمہ اللہ کی ذات ہے ۔اسی جیسی کئی دیگر صفات الٰہی کا بیان اس میں موجود ہے ۔مصنف نے   بڑے احسن انداز میں احادیث کی روشنی میں بیان کیا ہے کہ اس آیت کی تاثیر کیا ہے ۔اور ہماری زندگیوں کےلیے اس کی اہمیت وضرورت کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف موصوف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کےلیے نفع بخش بنائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 8
آیۃ الکرسی سورۃالبقرہکی ایک آیت ہے 11
سورۃ البقرۃ کا مقام و مرتبہ حدیث کی روشنی میں 11
آیۃ الکرسی کی عظمت اور صحابہ کرام ؓ کو اس کی تعلیم 15
آیۃ الکرسی کی تلاوت سے انسان شیطانی حملوں سے محفوظ ہو جاتا ہے 16
جنات کے شر سے بچنے کا علاج بھی آیۃ الکرسی کی تلاوت میں ہے 20
آیۃ لاکرسی میں اللہ تعالیٰ کا اسم اعظم ہے 22
آیت الکرسی کلید جنت 25
جنت قرآن کی روشنی میں 30
جنت کے اندرونی مناظر کا تصوراتی مشاہدہ 40
غرفات جنت ایک نظر میں 41
انسان کی تمنا سے بھی زیادہ اور اس کی نہریں 42
جنت کے 100 درجات 42
حوض کوثر کی ایک جھلک 43
آیت الکرسی کا یہ مقام کیوں؟ 46

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like