احادیث صحیح بخاری ومسلم کو مذہبی داستانیں بنانے کی ناکام کوشش

احادیث صحیح بخاری ومسلم کو مذہبی داستانیں بنانے کی ناکام کوشش

 

مصنف : ارشاد الحق اثری

 

صفحات: 226

 

صحیح بخاری و صحیح مسلم سے متعلق امت کا متفقہ فیصلہ ہے کہ قرآن کے بعد یہ صحیح ترین کتابیں ہیں۔ ان کتابوں کے بارے علمائے امت کا یہ حکم بلاوجہ نہیں ہے احادیث کا اکثر و بیشتر ذخیرہ امام بخاری اور امام مسلم رحمہما اللہ کے دور میں مشہور تھا اسی ذخیرہ سے انہوں نے صحیح احادیث پر مشتمل مجموعہ مرتب کیا۔ ایک ایک حدیث اور ہر ایک کی سند کی خوب چھان پھٹک کی، خوب تحقیق و تدقیق کے بعد صحت کا یقین ہوا تو اپنی کتب میں درج کیا۔ اس کے بعد سیکڑوں محدثین کی نظریں ان پر مرتکز رہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان دونوں کتابوں کو امت مسلمہ سے تلقی بالقبول حاصل ہوا۔ لیکن پھر بھی کچھ لوگوں نے درایت و عقل کے حوالے سے صحیح احادیث کے رد کرنے کا شاخسانہ کھڑا کیا تو کسی نے صحیح بخاری و مسلم پر بلا جواز عمل جراحی کا شوق پورا فرمایا۔ اس بہتی گنگا میں مولانا حبیب الرحمٰن کاندھلوی نے بھی ہاتھ دھونا اپنا فرض سمجھا انہوں نے ’مذہبی داستانیں‘ نام سے کتاب لکھی جس میں انہوں نے صحیح بخاری و صحیح مسلم کی احادیث پر شدید نکتہ چینی کی بلکہ انہوں نے صحیح بخاری کو نامکمل کتاب قرار دے کر یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ امت مسلمہ کا اسے حدیث کا صحیح ترین مجموعہ قرار دینا بھی محض ایک مذہبی داستان ہے۔ اس کےعلاوہ بہت صحابہ کرام کے حوالہ سے بھی اوٹ پٹانگ باتیں لکھیں۔ زیر مطالعہ کتاب موصوف کی اسی کتاب کے جواب میں وجود میں آئی ہے۔ مولانا ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ ایک صاحب علم شخصیت اور حدیث و اصول حدیث کا خاص ذوق رکھتے ہیں انہوں نے صحیح بخاری و صحیح مسلم کی ان احادیث کا بھرپور طریقے سے دفاع کیا ہے جن پر ’مذہبی داستانیں‘ میں تنقید کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں مقدمہ الکتاب میں کاندھلوی صاحب کی کتاب کا ایک طائرانہ جائزہ بھی پیش کر دیا گیا ہے جس سے مصنف کاندھلوی صاحب کی ’قیمتی‘ نگارشات کے خدوخال نمایاں ہو جاتے ہیں۔
 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 7
مقدمہ 10
صحیحین کا مرتبہ 11
مذہبی داستانیں 15
مولانا حبیب الرحمن کاندھلوی کا تعارف 15
صغار صحابہ کرام ؓ اجمعین کی روایات کے بارے میں ان کا فیصلہ 16
کیا میزان کے سب راوی ضعیف ہیں؟ 19
کاندھلوی صاحب کی ایک اور غلط بیانی 22
مغازی ابن اسحق کے راوی 30
امام ترمذی اور کاندھلوی صاحب کا انداز تکلم 34
حضرت حسین ؓکب پیدا ہوئے؟ 47
کیا مجاہد بن سعید کی روایت بھی قوی ہے؟ 52
مذہبی داستانیں اور اس کا مصنف 55
علمائے احناف کے لیے لمحہ فکریہ 56
صحیح بخاری میں تراجم ابواب 60
صحیحین میں خراب حافظہ والوں سے روایت 77
صحیحین پر تنقید 82
کچھ درایت کے بارے میں 92
آمین بالجہر کی حدیث 97
آگ سے پکی ہوئی چیز کھانے سے وضوء کا حکم 102
کیا رسول اللہ ﷺ پر جادو کیا گیا؟ 107
حدیث سحر پر پہلا اعتراض اور اس کا جواب 110
حدیث سحر صداقت نبوت کی دلیل 123
نوح بن ابی مریم کا تعارف 131
حضرت ام کلثوم ؓ کی تدفین 144
قیل کا لفظ کیا ضعیف کے لیے ہی ہے؟ 148
سیدۃ النساء کے الفاظ سے دوسری حدیث 157
حضرت فاطمہ ؓ کی سیادت 167
حدیث ولایت 179
حضرت ابراہیم ؑ اور حدیث کذبات ثلاثہ 188
حرف آخر مع ضروری وضاحت 194
عورت کی سربراہی اور حدیث بخاری 197
نئی تمنائی ریسرچ 214

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like