احکام بیع

احکام بیع

 

مصنف : ڈاکٹر محمد طاہر منصوری

 

صفحات: 139

 

اسلام کی نگاہ میں انسان کا مال اسی طرح محترم ومقدس ہے جس طرح اس کی جان اور عزت وآبرومقدس ہیں۔اسلام دوسروں کا مال ناجائز طریقے سےکھانے کی سختی سے ممانعت کرتا ہے اور باہمی رضا مندی سے طے پانے والے معاہدۂ خریدوفروخت کو حصولِ مال کا ایک جائز وسیلہ قرار دیتا ہے۔قرآن وسنت سےمستنبط فقہ اسلامی کے ذخیرے میں جائز وناجائز مالی معاملات پر تفصیلی گفتگو ملتی ہے ۔ فقہائے کرام نے کسب مال کے جو جائز ذرائع بیان کیے ہیں ، ان میں معاہدۂ بیع وشراء ،ہبہ ،وصیت اور وراثت وغیرہ شامل ہیں۔ زیر نظر کتاب’’ احکام بیع ‘‘ جناب طاہر منصور ی صاحب کی کاوش ہے ۔اس کتاب میں انہو ں نے   بیع سے متعلق اہم احکام فقہائے کرام کے اقوال کی روشنی میں بیان کیے ہیں ۔مصنف نے کتاب کا مواد فقہ کی بنیادی اورمستند کتابوں سے لیا ہے۔ عربی اقتباسات کواردو میں منتقل کرتے ہوئےکوش کی گئی ہے کہ ترجمہ کی زبان رواں، سادہ، سہل او رعام فہم ہو اور اس کے ساتھ ہی مختلف مسائل پر فقہاء کا نقطۂ نظر ممکنہ صحت واحتیاط کے ساتھ نقل کیا جائے ۔ابواب کی ترتیب میں اسلامی قانون معاہدہ کی معاصر کتابوں کامنہج سامنے رکھا گیا ہے اورمعاہدۂ بیع کی اقسام اور اس کےارکان وشرائط ایک منطقی ترتیب کےساتھ بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔نیزکتاب کے آخر میں ان تمام فقہی اصطلاحات کی تشریح کی گئی ہے جوکتاب میں استعمال ہوئی ہیں۔یہ کتاب اسلامی قانون تجارت سے دلچسپی رکھنے والے افراد کےلیے ایک مفید علمی کوشش ہے۔اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔ آمین

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 9
مقدمہ 11
باب اول
خرید وفروخت سےمتعلق قرآنی آیات اوراحادیث 16
فصل اول : قرآنی آیات 16
فصل دوم : احادیث نبوی 17
باب دوم
معاہدہ بیع کی تعریف اور اقسام 35
بیع کی حقیقت
مالااورمبیع کا مفہوم
بیع کی اقسام
بدل و عوض کےاعتبار سےبیع کی چند اہم اقسام
1۔ بیع مرابحہ
2۔ بیع سلم
3۔بیع صرف
4۔بیع استصناع
حکم کےاعتبار سے بیع کی اقسام
1۔بیع باطل
2۔ بیع فاسد
3۔بیع موقوف
باب سوم
معاہدہ بیع: ارکان ، شرائط اوراحکام 51
فصل اول ، مبیع کی شرائط 51
پہلی شرط: مبیع کامال ہونا
٭آزاد انسان کی خرید وفروخت
٭مردار اور خون کی بیع
٭درندوں کےگوشت اورکھال کی فروخت
٭درندوں اورکتے کی فروخت
٭انسانی بالوں کی فروخت
٭عورت کےدودھ کی فروخت
٭ آلات موسیقی کی فروخت
دوسری شرط: طیب و پاک ہونا
تیسر ی شرط: مبیع کا موجود ہونا
چوتھی شرط : مفید اور نفع آور ہونا
پانچویں شرط: قابل سپردگی ہونا
چھٹی شرط مبیع کا معلوم ومتعین ہونا
ساتویں شرط : مبیع کا بائع کی ملکیت میں ہونا
فصل دوم : صیغہ ایجاب و قبول کی شرائط 64
الفاظ ایجاب و قبول
بیع تعاطی یا فعل مبادلہ کے ذریعے خرید وفروخت
فصل سوم : فریقین معاہدہ سےمتعلق شرائط 66
اہلیت تصرف
رشد کا مفہوم
فضولی (Self-imposed agent)کی بیع
جبر کےتحت خرید و فروخت
باب چہارم
معاہدے میں جائز اورناجائز شرطیں 77
ناجائز شرطیں ( حنفی نقطہ نظر )
شرائط کےسلسلے میں احناف کا قاعدہ کلیہ
معاہدے کی شرطیں
باب پنجم
ناجائز وممنوعہ بیوع 85
فصل اول : بیوع غرر (غیر یقینی امور پر مشتمل سودے ) 85
غرر کامفہوم
غرر اور جہل میں فرق
غرر کی اقسام
غرر کی مختلف صورتیں
پھلوں کےپکنےسےپہلے فروخت
معدوم اشیاء کی بیع
عقو و معاوضہ پرغرر کااثر
فصل دوم : بیوع ربا (ربا پر مشتمل سودے ) 93
ربا الفضل
بیع العینہ (Buy-back agreement
بیع العربون ( Earnest money)
فصل سوم : دھوکےاور ضرر رسانی کی بناء پر ناجائز سودے 98
سودے سےسودے کی ممانعت
شہری کادیہاتی کی اشیاء فروخت کرنا
منڈی سےباہر مال خریدنے کی ممانعت
جھوٹی بولی دینے کی ممانعت
احتکار(ذخیرہ اندوزی) کی ممانعت
باب ششم
خیارات بیع (فریقین کا سودے کےفسخ و قبول کااختیار ) 107
خیار کےلحاظ سےمعاہدے کی اقسام
خیار ( اختیار فسخ و قبول ) کی اقسام
1۔خیار مجلس
2۔خیار شرط
3۔خیار رؤیت
4۔ خیار غبن
5۔خیار عیب
اصطلاحات کتاب 133
مآخذ کتاب 137

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like