اہل مذاہب کو قرآن کی دعوت

اہل مذاہب کو قرآن کی دعوت

 

مصنف : محمد رضی الاسلام ندوی

 

صفحات: 84

 

قرآن مجید لا ریب کتاب ہے ، فرقان حمید اللہ رب العزت کی با برکت کتاب ہے۔یہ رمضان المبارک کے مہینے میں لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر نازل فرمائی گئی۔پھر اسے تئیس سالوں کے عرصہ میں نبی ﷺپر اتارا گیا۔قرآن مجید ہماری زندگی کا سرمایہ اور ضابطہ ہے۔ یہ جس راستے کی طرف ہماری رہنمائی کرے ہمیں اُسی راہ پر چلتے رہنا چاہیے۔ کیونکہ قرآن مجید ہماری دونوں زندگیوں کی بہترین عکاس کتاب ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’اہل مذاہب کو قرآن کی دعوت‘‘ ڈاکٹر محمد الاسلام ندزی کی ہے۔ جس میں اسلام کا تعارف کرتے ہوئے تمام مذاہب کو مخاطب کیا گیا ہے مگر خاص طور پر اس کتاب کا فوکس یہود و نصاریٰ پر ہے۔اس لیے قرآن کریم میں عموما انہی کو مخاطب کیا گیا ہے۔مزید اس کتاب میں آیات قرآنی کی تشریح میں قدیم و جدید کتب تفسیر سے فائدہ اٹھایا گیا ہے۔کہیں کہیں تائید میں بائبل کے حوالے بھی پیش کیے گئے ہیں۔چنانچہ راہ دعوت میں کام کرنے والے اگر دیگر اہل مذاب سے گفتگو کرتے ہوئے اس کتاب کو ملحوظ رکھیں تو امید ہے کہ ان کی گفتگو مؤثر اور نتیجہ خیز ہو گی۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس کا فائدہ عام کرے اور اس کے اجر سے نوازے۔ آمین۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 5
اہل مذاہب کو قرآن کی دعوت 7
انسانوں کی ہدایت کے لیے انبیاء کرام کی بعثت 8
انبیاء تمام قوموں میں بھیجے گئے 11
جملہ انبیاء ایک ہی دین کے علم بردار تھے 12
انبیاء کی مشترک دعوت 15
حضرت موسیٰ و عیسیٰ ؑ کی دعوت 16
مذہبی مصحف کی مشترک تعلیمات 21
اہل مذاہب کا اختلاف 24
اہل کتاب کا اختلاف 26
یہود کی تحریفات و تلبیسات 30
نصاریٰ کی تحریفات 38
خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کا مشن 41
قرآن اللہ کی غیر محرف کتاب 48
گزشتہ مذہبی کتابوں کی تصدیق کرنے والا 53
کلمہ سواء کی دعوت 60
اسلام تمام انبیاء کا دین ہے 68
کتابیات 83

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
1.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like