اجراء النحو

اجراء النحو

 

مصنف : مفتی ضیاء الرحمٰن

 

صفحات: 262

 

کوئی بھی زبان سیکھنے کے لیے اس زبان کی گرامر پر عبور بنیادی شرط ہے اور عربی زبان سیکھنے کے لیے عربی زبان کی گرامر صرف نحو کی اہمیت محتاجِ تعارف نہیں۔ عربی زبان میں صرف ونحو کی حیثیت محض گرامر کی نہیں‘ بلکہ مستقل فن کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سوائے عربی کے دیگر زبانوں میں مستقل طور پر گرامر کے ائمہ کا وجود نہیں ملتا‘ جب کہ عربی زبان میں خاص اس لقب سے کئی ائمہ وعلماء متصف ہیں اور جس قدر صرف ونحو پر لکھا گیا اتنا کسی اور زبان کی گرامر پر نہیں لکھا گیا ۔۔زیرِ تبصرہ کتاب  بھی عربی زبان کی گرامر پر مشتمل ہے۔ اس میں نحو میر کے مضامین کو اسی ترتیب پر قدرے تبدیلی کے ساتھ اسباق کے تحت بیان کیا گیا ہے۔ ہر سبق کا آسان اور دل نشین خلاصہ مثالوں کے ساتھ بیان کیا گیا ہے‘ اس کتاب میں آسانی سے مشکل کی طرف بتدریج بڑھنے کے طریقے کو اپنایا گیا ہے۔ہر سبق کا آغاز مختلف چارٹ اور مجموعات سے  کیا گیا ہے اور پھر ان کی روشنی میں سبق کی تشریح کی گئی ہے۔ ہر سبق کے آخر میں اہم باتوں اور مضامین کو سوالات کی صورت میں تمرین کے طور پر ذکر کیا گیا ہے۔اجراء کے سلسلے میں زیادہ تر قرآنی کریم سے مدد لی گئی ہے مزید وضاحت کے لیے احادیث کی طرف بھی رجوع کیا گیا ہے اور دیگر عام مثالوں کو بھی قرطاس کی زینت بنایا گیا ہے۔ یہ کتاب’’ اجراء النحو ‘‘ مفتی ضیاء الرحمان صاحب کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
تقریظ 6
رائے گرامی مولانا  عبدالقیوم آغاصاحب 7
ہدایات برائے اساتذہ 8
سبق 1:کلمہ 9
سبق 2:اسم کی علامات 12
فصل کی علامات 14
حروف کاتعارف 16
مرکب 17
مرکب غیرمفید کی اقسام 19
مرکب امتزاجی 21
مرکب مزجی /منع صرف 23
مرکب مفید 26
جملہ خبریہ کی اقسام 28
قواعد جملہ فعلیہ 30
مفعول بہ 32
جملہ اسمیہ خبریہ 35
جملہ انشائیہ 38
معرب ومبنی 40
معرب ومبنی کی اقسام 42
اسم غیرمتمکن ضمیر 47
فاعل ومفعول ضمیر کی صورت میں 49
اسمائے اشارات 52
اسمائے موصولہ 55
اسمائے افعال 60
اسمائے ظروف ؍ظرف زمان 64
ظرف مکان 68
اسمائے کنایات 71
مرکب بنائی 73
معرفہ ونکرہ 74
مذکرومونث 76
مفرد ،تثنیہ ،جمع 79
جمع تکسیر 81
اسم متمکن  باعتبار اعراب 84
منصرف وغیر منصرف 91
وصف 93
تانیث 95
معرفہ علم 96
عجمہ 97
جمع منتہی الجموع 98
ترکیب 99
الف نو ن زائد تان 100
وزن فعل 101
فعل مضارع کااعراب 104
اسم میں عمل کرنےوالے حروف کابیان 107
ظرف مستقر ؍شبہ جملہ 109
حروف جارہ زائدہ 113
حروف مشبہ بالفعل 115
ماولامشبہ بلیس 120
لائے نفی جنس 122
حروف ندا 125
حروف جازمہ 129
ان جازہ شرطیہ 131
حروف ناصبہ 133
فعل کابیان اقسام اورعمل 138
فعل مجہول 141
مفعول بہ 143
مفعول مطلق 144
مفعول فیہ ؍ظرف 147
مفعول معہ 151
مفعول لہ 152
حال 154
تمییز 158
افعال ناقصہ 160
افعال قلوب 166
افعال التحویل والتصیر 169
افعال مقاربہ 170
افعال ومدح زذم 174
افعال تعجب 176
اسمائے عاملہ 178
باقی اسمائے شرط 182
کلمات شرط غیر جازہ 185
اسم فاعل بمعنی حال یااستقبال 191
اسم مفعول بمعنی حال یااستقبال 194
اسم مبالغہ 196
صفت مشبہ 198
اسم تفضیل 201
مصدر 204
اسم مضاف 106
اسم تام 209
اسم کنایہ 210
عوامل معنو ی 212
توابع 213
تاکید 219
بدل 222
عطف نسق ؍ معطوف 227
عطف بیان 229
حروف غیرعاملہ ؍حروف تنبیہ 231
حروف استفہام 232
حروف ایجاب 234
حروف تفسیر 236
حروف مصدریہ 237
حروف توقع حروف ردع 238
تنوین نون تاکید 240
حروف زائدہ 242
حروف شرط 244
لولا،لام مفتوحہ بابرائے تاکید 246
حروف عاطفہ 248
مستثنی 252
تراکیب ناورہ 256
فہرست مضامین 258

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like