البہائیہ نقد و تحلیل

البہائیہ نقد و تحلیل

 

مصنف : علامہ احسان الہی ظہیر

 

صفحات: 505

 

بہائی فرقہ نے شیعہ اثنا عشریہ سے جنم لیا  بہائی فرقہ کا بانی مرزا حسین علی 1887ء  کو ایران کے علاقے مازندان کی ایک نور نامی بستی میں پیدا ہوااس نے بچپن ہی میں صوفیت اور شیعیت سے متعلقہ علوم پڑھ لیے  اور مختلف علوم میں مہارت حاصل کرلی۔یہ اثنا عشری شیعہ سے تعلق رکھتا تھا مگر اثنا عشریوں کی حدود سے بھی  تجاویز کرگیا تھا ۔وہ شیعہ کی روایات اور کتابوں  کےبارے میں وسیع معلومات رکھتا تھا ۔ بہائیت دراصل بابیت کی وارث اور اس کی بوسیدہ ہڈیوں پر استوار ہے او ران کاآپس  کا رشتہ انتہائی گہرا،بلکہ چولی دامن کاساتھ  ہےاس لیے بہائیت کو سمجھنے کے لیے بابیت سے ایک حد تک واقف ہونا ناگزیر ہے۔ مرزا حسین علی اس کے برطانوی استعمار کے  ساتھ گہرے روابط تھے ۔انگریزوں نے اس کواپنا مذہب اور دعویٰ پروان چڑھانے  میں بھر پور مدد کی ۔ اس کا بنیادی مقصد مسلمانوں کےاتحاد کو پارہ پارہ کرنا تھااس نے اپنے فرقے کی ترویج کےلیے  برطانیہ، روس ، ترکی پاکستان ،افریقہ اور دیگر بلاد میں  مسلمانوں کو دعوتِ حق اور کتاب وسنت سے دور کرنے کےلیے بہت کچھ کیا ۔ زیر نظر کتاب ’’البہائیۃ نقد وتحلیل‘‘ شہید ملت علامہ احسان الہی ظہیر﷫ کی   تصنیف ہے   موصوف نے یہ کتاب اس خبیث اور باطل  باطنی فرقے کےخطرے سے آگاہ کرنے  کےلیے  278 عربی ،انگریزی ،فارسی  اور اردو  کتابوں سے  استفادہ کر  کے مسلمانوں اور اسلامی  وعربی حکومتوں کو  فرقہ بہائیہ کے خطرات سے آگاہ کرنے  کےلیے  یہ کتاب   تصنیف کی ۔یہ کتاب اپنے موضوع ، عناوین اور مواد کےاعتبار سے مستقل حیثیت رکھتی  ہے ،اس میں بہائیت کی تاریخ ،بانی مذہب کے احوال ، علمی حیثیت، پشین گوئیوں، تعلیمات، اعتقادات اور اس دین کی کوکھ سے جنم لینے والے فرقوں پر ترتیب کےساتھ سیر حاصل بحث کی گئی ہے ۔اللہ تعالیٰ علامہ احسان الہی ظہیر شہید کی علمی ودعوتی، تحقیقی وتصنیفی،سیاسی ودینی، فکری وادبی، خطابتی وصحافتی اوررفاعی  و انسانی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں جنت الفردوس  میں اعلیٰ وارفع مقام   عطافرمائے ۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 11
پیش گفتار 31
بہائیت 35
تاریخ اور مقام آغاز 35
قبول بابیت 43
مرزا حسین علی کی بزدلی ، منافقت اور مکاری و فریب کاری 46
استعمار کی دوستی اور ایجنٹی 52
بغداد سے جلاوطنی اور بھائی سے اختلاف 61
علانیہ دعویٰ 66
قاتل اور سفاک 71
وفات 83
حسین علی کی اولاد اور وصیت 86
تین اہم امور 89
اول 90
دوم 93
سوم 97
شیرازی کی تضاد بیانیاں 101
مولفات 105
مازند رانی اور اس کا دعویٰ 108
بہائی تعلیمات 151
وحدت ادیان 186
وحدت زبان 194
عالمی امن 202
مساوات مرد وزن 212
اسلام اور عورت 213
اسلام میں عورت کا مقام 217
بہائی دین میں عورت 222
بہائی شریعت اور اس کی نامعقولیت 232
نظام عبادت 249
بہائیوں کے ہاں نماز 249
باجماعت نماز 252
نماز ادا کرنے کا طریقہ 253
اسلام کی کاملیت اور جامعیت 255
بہائی روزہ 260
بہائیت میں زکات 263
حج 266
بہائیوں کا کعبہ 267
بہائی مذہب میں صفائی اور طہارت 271
بہائی دین میں توحید کا تصور 274
اللہ تعالیٰ کے متعلق عقیدہ بہائیت وہ ربانی کینونی ساختیاقی وجودی ہے 275
بہائیت میں رسالت و نبوت کا تصور 281
آخرت کے معاملات 283
احکام و معاملات 283
بہائی مذہب میں محرمات 284
زنا اور ایک سے زیادہ شادیاں 287
دین اسلام پر ایک نظر 293
خاوند تبدیل کرنا 298
مہر 299
کھانے پینے کی اشیا اور لباس 301
منبر اور کرسی کا استعمال 306
حریت فکر کی مخاصمت 306
جہاد کی مخالفت 317
سیاست کی مخالفت 319
وراثت کے احکام 329
دن مہینے اور عیدیں 331
بیت العدل 334
حسین علی مازند رانی کی زبان و اسلوب 337
دیگر کتابیں 365
بہائیت کی پشین گوئیاں 378
پہلی پشین گوئی 386
بہائیت کے جھوٹ 410
بہائیت کے پیشوا اور فرقے 451
ولادت اور پرورش 452
تعلیم و تربیت 456
منافقت اور مکاری 456
استعمار کی آلہ کاری 462
جھوٹ اور حقائق 463
یورپ اور امریکہ کے دورے 465
جنگی اور خارجی امداد 465
حسین علی کا خلیفہ اور وصی 466
بھائی کے ساتھ اختلافات 468
عباس آفندی کے جرائم اور شرمناک کام 470
بیوہ بھاوج کو اغوا کرنے کی کوشش 473
ثبوت پیش خدمت ہے 473
مخالفین کو قتل کرانا 474
دعوائے نبوت و رسالت 475
عباس آفندی کی موت 479
شوقی آفندی 484
ابو الفضل گلبائیگانی 490
مرزا محمد علی 496
ابراہیم جارج خیر اللہ 497
مس مارتھا روٹ اور لوراکلفرڈ برنی 497
سماء اللہ اور سماویہ 498
ساتواں فرقہ 502
آٹھواں فرقہ 502

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
11.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like