البیرونی کا ہندوستان

البیرونی کا ہندوستان

 

مصنف : ڈاکٹر قیام الدین احمد

 

صفحات: 266

 

قوموں کی زندگی میں تاریخ کی اہمیت وہی ہے جو کہ ایک فرد کی زندگی میں اس کی یادداشت کی ہوتی ہے۔ جس طرح ایک فرد واحد کی سوچ، شخصیت، کردار اور نظریات پر سب سے بڑا اثر اس کی یادداشت کا ہوتا ہے اسی طرح ایک قوم کے مجموعی طرزعمل پر سب سے زیادہ اثر انداز ہونے والی چیز اس کی تاریخ ہوتی ہے ۔ جس طرح ایک فرد اپنے زندگی کے اہداف و مقاصد اپنی یاداشت کی روشنی میں طے کرتا ہے اسی طرح قوموں کے بحیثیت مجموعی اہداف و مقاصد کے تعین میں سب سے بڑا عمل دخل اس کی تاریخ کا ہوتا ہے۔ دنیا کی ہر قوم کا اپنی تاریخ سے بڑا گہرا تعلق ہوتا ہے۔اور قوموں کی مجموعی نفسیات کے معاملے میں بھی تاریخ کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے۔ قوم یہود کی ہی مثال لیجیے جو حضرت سلیمان اور حضرت داوؑد علیھماالسلام کے دور میں دنیا کی سپر پاور تھے اب اس دور کو گزرے ہوئے ہزاروں سال بیت چکے ہیں لیکن ابھی تک اس دور کی یاد ان کے دلوں میں زندہ ہے اور آج بھی دنیا بھر کے یہودی اپنی اس کھوئی ہوئی شان و شوکت کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے تگ و دو کررہے ہیں ۔زیر تبصرہ کتاب “البیرونی کا ہندوستان ،قدیم ہندوستان کی تہذیب وثقافت کی مستند تاریخ”قیام الدین احمد کی تالیف ہے ،جس کا اردو ترجمہ عبد الحی صاحب نے کیا ہے۔اس کتاب میں مولف نے  معروف مسلمان سائنس دان البیرونی کے زمانے  کی ہندوستانی تہذیب ، ثقافت اور یہاں کے رہنے والے لوگوں کے عقائد ونظریات پر مفصل گفتگو کی ہے۔البیرونی کا زمانہ دسویں صدی عیسوی کا زمانہ ہے،جب یہاں سامانی سلاطین کی حکومت تھی۔البیرونی 973 عیسوی میں خوارزم کے مضافات میں پیدا ہوئے۔بیرون شہر پیدا ہونے کے سبب البیرونی معروف ہو گئے۔یہ کتاب اپنے موضوع پر ایک شاندار اور مفید کتاب ہے ،اور تاریخ کے طالب علم کے لئے ایک نادر تحفہ ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 7
دیباچہ 24
ہندوؤں کے عام حالات 28
خدا کی نسبت ہندوؤں کا عقیدہ 34
عقلی اور حسی دونوں قسم کے موجودات کے متعلق ہندوؤں کے عقائد 36
فعل کا سبب نیز روح اور جسم کا اتصال 42
مختلف دعائیں اور مقامات جزا و سزا یعنی جنت و دوزخ 46
مخلوقات کی قسمیں اور ان کے نام 57
بت پرستی کی ابتداء اور بتوں کا بیان 68
صرف و نحو اور وض کی کتابیں 81
ستاروں کے نام 118
قطب کے بارے میں روایات 127
ہندوؤں کے مطابق آباو زمین کی تعریف 144
یوم کی قسمیں اور دن رات 158
مہینے اور سال کے حصے 170
تاریخی ادوار کا مختصر بیان 187
سیاروں کا وسط معلوم کرنا 198
قربانیاں 216
سزائیں اور کفارے 227
تہوار اور جشن کے دن 236
منتخب حوالے 249
حواشی 251

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like