الفرقان

الفرقان

 

مصنف : شیخ عمر فاروق

 

صفحات: 497

 

قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ آخری کتابِ ہدایت ہےاور یہ کتاب اس قدر جامع اور مکمل ہے کہ یہ قیامت تک کے لیے آنے والی انسانی نسلوں کی رشد وہدایت کے لیے کافی ہے ۔ اس کے عجائب کبھی ختم نہیں ہوں گے اور نہ ہی کبھی علماء اس کے علوم سے سیر ہوں گے چنانچہ قرآن مجید کو آپ جس پہلو سے بھی دیکھیں یہ آپ کو عدیم النظیر ہی نظر آئے گا۔ مختلف ادوار میں مختلف فکری ،علمی اور تحقیقی صلاحیتوں کےحامل لوگوں نے اپنی اپنی کوششیں قرآن کریم کی شرح وتوضیح کے میدان میں صرف کی ہیں۔لیکن قریبا ہر ایک نے اپنی کم مائیگی کا اعتراف کیا اور کہا کہ وہ اس بحر ذخار سے چند موتی ہی نکال سکا ہے۔قرآن مجید کے معجزاتی پہلوؤں میں ایک پہلو یہ ہے کہ ہر دور کی ضروریات اور تقاضوں کے مطابق مختلف اسالیب اور پیرایوں میں اس کی تفاسیر،ترجمہ ،معانی ،تفہیم، وتسہیل کا اور تدریس وتعلیم کے لیے علوم آلیہ وغیرہ کی مدد سے اس پر نصاب سازی کا کام ہوتا رہاہے۔ اور یہ مبارک سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔ خوش بخت اور عالی قدر ہیں وہ نفوس جنہیں اس خدمتِ عالیہ میں حظ اٹھانے کا موقع ملا۔ عصر حاضر میں قرآن مقدس کو عام فہم انداز میں لوگوں کے سامنے پیش کرنے کے لیے خانوں میں ترجمے ،رنگوں اورعلامات کے ذریعے ترجمہ پیش کرنے نیز اس کےفہم میں مزید دل چسپی پیدا کرنے کےلیے عربی زبان اور اس کےقواعد پر مشتمل نصاب سازی کےاسالیب اپنائے جارہے ہیں ۔اس سلسلے میں کئی اہل علم نے تعلیم وتدریس اور تصنیف کےذریعے کو ششیں اور کاوشیں کیں۔فہم قرآن کے سلسلے میں الہدیٰ انٹرنیشنل،ڈاکٹر اسرار، قرآن انسٹی ٹیوٹ،اسلامک انسٹی ٹیوٹ،لاہور ،دارالفلاح ،لاہور، دار العلم ،اسلام آباد وغیرہ اور بالخصوص مولانا عطاء الرحمن ثاقب شہید (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ زیر تبصرہ ’’ الفرقان‘‘ محترم جناب شیخ عمرفاروق کے ہفت روزہ ’’ ایشیا ‘‘ میں درس قرآن کے عنوان سے سلسلہ وار شائع ہونے والے درس کی کتابی صورت ہے ۔موصوف نے اس میں الفاظ کے مادے ، ان کے ماضی ومضارع اور صیغے بڑےاہتمام سے پیش کیے ہیں ۔ نیز پورے مضمون کے پیغام سمجھانے کےلیے انہو ں نے بہت سےقدیم وجدید تفاسیر کامطالعہ کر کے حسب ضرورت ان دروس میں مختلف مفسرین کے اقتباسات بھی دئیے ہیں ۔ ہفت روزہ ’’ ایشیا ‘‘ میں شائع ہونے والے ان دروس قرآن کو قارئین نے بہت پسند کیا ہے توشیخ عمر فاروق صاحب اپنے ان دروس قرآن کو کتابی صورت میں مرتب کیااور مرتب کرتے وقت اسے مفید بنانے کی ہر ممکن سعی اور جستجو کی ہے ، بنیادی عربی گرائمر کے علاوہ فہم قرآن کے سلسلہ میں مفید مضامین کااضافہ بھی کیا ہے ۔

عناوین صفحہ نمبر
حمد ونعت 9
سچے اورجھوٹے اولیاء میں تمیز آیات شریفہ سے 11
اولیاء اللہ کےاوصاف احادیث سے 20
والی کےلغوی اوراصلاحی معنی 32
اولیاءاللہ میں سے افضل کون؟ 34
ولایت کےلئے ابتاع رسول ضروری ہے 26
ولی کی تعریف حسن بصری کی زبان سے 27
اطاعت رسول سےکوئی شخص مستثنی نہیں 31
اصحاب صفہ کےمتعلق غلط فہمیاں 31
انصار اہل صفہ میں سے نہیں تھے 33
خاتم النبیین کی رسالت پر یہود ونصاری کاجزوی ایمان 36
ایمان کی شرطیں 36
توسل رسول کی حدود 39
سکندر بن قیلقوس اورذوالقرنین 40
ایمان کےبغیر اجتہاد موجب فلاح نہیں ہوسکتا 41
شیطانی شعبد ے 41
ذکر الہی کی تعریف 42
ایمان کےجسم میں نفاق کےجراثیم 43
اولیاءاللہ کےدوطبقے 48
مقربین 52
مقتصدین 57
انبیاءکی دوقسمیں ۔عبد ورسول اورملک ونبی 57
اولیاءاللہ کےدرجے 61
حقیقت ایمان وکفر 65
ایمان مفصل ومجمل کی تعریف 67
بعض اہل جنت کی بعض پر فضیلت 68
مجنون ولی نہیں ہو سکتا 73
اتباع رسول اللہ ﷺ سے کوئی شخص مستثنی نہیں 75
مجنوں اوراحکام شریعت 76
عارف لوگ مخلوق کےاند ر ہی چھپے رہتے ہیں 77
صوفی کیوجہ تسمیہ 79
اولیاء میں سےافضل کون 79
فضیلت کامعیار تقوی ہے 80
لفظ فقر کی تحقیق 81
جہاد اصغر وجہاد اکبر کی حقیقت 83
معاذ بن انوازنبوی کی باران رحمت 86
ترک غذا ترک ضروریات اوردائمی خاموشی ممنوع ہے 88
اولیا ء اللہ معصوم نہیں ہوسکتے 90
الہام کی صحت کامعیار 93
غلط اجتہاد یاغلط الہام ولایت کامنافی نہیں 93
فضیلت عمر فاروق ؓ 94
صدیق ﷜ کومحدث پر کیوں ترجیح حاصل ہے 97
انبیاءاوراولیاءمیں فرق 98
مشائخ کےاقوال اورپابندی سنت کتاب وسنت 103
حضرت سلیمان دارانی  کاقول 103
حضرت جنید کاقول 103
ابو عثمان ؓنیشاپوری کاقول 103
درویشوں  کی اندھی تقلید اروعذاب آخرت 104
درویشوں کی اندھی طریق عیسائیت 106
خوارق عادت اوراولیا ء 109
مجذوب نجاستوں اورکتوں کےساتھی 110
اولیاء الشیطان کی علامات 112
اولیاء الرحمن کی علامات 113
تمام انبیاء کادین واحد ہے 116
شریعت اورمنہاج کافرق اورمراد 116
ہرزمانے کادین اسلام ہے 117
انعام یافتہ لوگ 121
خاتم النبیین اورخاتم الاولیاء 124
انبیاء اولیا سےافضل ہیں 125
خاتم النبیین اورحضرت عیسی کی نبوت کامقابلہ 125
وہ مدعیان اسلام جویہود نصاری سےبدتر ہیں 127
آنحصرت کی ولدیت کی حیثیت 127
فلسفیانہ الحاد مکاشفہ کےرنگ میں 129
عقول عشرہ کی حقیقت 130
نبوت کی فلسفیانہ تشریح 131
اہل فلسفہ کیوں کر گمراہ ہوئے 133
فلسفی صوفی اوراسلامی صوفی 134
مسئلہ شفاعت 135
فرشتے  اخیالی مخلوق یاحقیقی 137
شیطان دوستی اوروعدہ وعید 140
شیطانی وحی 143
ابن عربی اورحضرت جیند 145
فلسفی صوفیوں کی افسوسناک بےباکی 146
صدقونوی کی نئی چال 147
حلوں اوراتحاد 147
معصیت کی غلط تعریف 149
معصیت کی  صحیح تعریف 149
لفظ مع کاذممنوطوق 156
حقایق دینیہ کونیہ 160
مجسٹریٹوں کی تین قسمیں 176
ائمہ کی تقلید نہ واجب ہےنہ حرام 178
ارادہ کونیہ اورارادہ دینیہ میں فرق 179
امر کونیہ امردینہ 181
قضائے کونیہ وقضائےدیینہ 183
بعث کونیہ اوربعث دینیہ 186
ارسال کونیہ اورارسال دینیہ 187
تحریم کونی اورتحریم دینی 189
اولیا ء کادلاسہ 191
شیطان کئی لوگوں پر اترنا ہے 192
معجزات النبی 198
کرامات صحابہ وتابعین 200
ابو مسلم خولانی کی کراماتن 203
عامر بن عبدقیس کی کرامات 204
وصلۃ بن اشیم کی کرامات 204
انفرادی کرامات نقص ولایت کی علامت ہیں 206
چند جھوٹے نبیوں کی کرامتیں 208
شیطان کو بھگانے والی آیت 210
شیطانی شعبدات 210
کرامات اولیاء اوراحوال شیطانی میں فرق 212
قوالی 221
انس وجن سب بر حضور کی رسالت تسلیم کرنافر ض ہے 230

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like