اللمحات جلد 3

اللمحات جلد 3

 

مصنف : رئیس احمد ندوی

 

صفحات: 380

 

مولانا محمد رئیس ندوی ہندوستان کے کبار علما میں سے تھے جنھوں نے پوری زندگی دعوت و تبلیغ، درس و تدریس اور تصنیف و تالیف میں بسر کی، جس سے بے شمار لوگ مستفید ہوئے اور آپ کے بعد بھی آپ کے چھوڑے ہوئے علمی و تحقیقی اور وقیع لٹریچر سے آنے والی نسلیں اپنے عقیدہ و عمل کی اصلاح میں فائدہ اٹھائیں گی۔ زیر نظر کتاب ’اللمحات إلی ما فی أنوار الباری من الظلمات‘ دراصل دیوبندی مکتب فکر کی طرف سے شائع کردہ کتاب ’انوارالباری شرح صحیح البخاری‘ کا جواب ہے، جس میں دیوبندی مؤلف نے ائمہ محدثین پر تنقید و تبصرہ میں حدودِ علم و ادب سے تجاوز کیا، اپنے مذہب کے مخالف علما و فقہا کے متعلق نازیبا زبان استعمال کی اور علمی مباحث میں تہذیب و شائستگی سے ہٹ کر ایسا لہجہ اختیار کیا جسے انصاف پسند دیوبندی حضرات نے بھی پسند نہیں کیا۔ زیر نظر کتاب ائمہ محدثین اور مسلک اہلحدیث کے دفاع پر مبنی ایک انسائیکلوپیڈیا ہے جس میں مخالفین کے اعتراضات کا جواب دینے کے ساتھ ساتھ ان کے اپنے مذہب و مسلک کی حقیقت بھی دلائل و براہین کی روشنی میں خواب واضح کی گئی ہے۔ مولانا ندوی رحمۃ اللہ علیہ نے ’انوار الباری‘ میں لکھے گئے خلاف حقائق امور کا جائزہ لیا اور ائمہ محدثین و مسلک اہلحدیث کے خلاف مؤلف انوار کی شرانگیزیوں کا سدباب کیا جنھیں ملاحظہ کرنے کے بعد مؤلف انوار کی علمیت کی حقیقت بخوبی عیاں ہو جاتی ہے۔مصنف نے اپنی کتاب میں دلائل و براہین کی روشنی میں مخالفین کے بعض بنیادی مسلمات کی ایسی نقاب کشائی کی ہے کہ اسے پڑھنے کے بعد ہر شخص حقیقت کو تسلیم کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔ یہ کتاب پانچ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے جو قارئین کے لیے علم و تحقیق کے نئے در وا کرے گی۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 3
تقریظ 6
تمہید از مصنف 7
آغاز کتاب 8
ایمان میں کمی بیشی کے معتقد معاصرین ابی حنیفہ 17
سویدبن سعید انباری کا ترجمہ 17
اہل سنت اور مرجیہ کی تعریف امام وکیع کی زبانی 18
عبداللہ بن ادریس کے تبصرہ مذکور کی سند کی تصحیح 19
رائے ابی حنیفہ کی مدح ابن المبارک کی زبانی 39
مصنف انوار کی تکذیب حقائق کا ایک انداز 53
مصنف انوار کی تاویل مذکور کی تکذیب 59
رائے ابی حنیفہ پر مسادر وراق کا اظہار خیال 63
ائمہ ثقات کے بیان کو جھوٹ کہنے والے خود جھوٹے ہیں 76
امام صاحب کو ابن المبارک نے کیوں متروک قرار دیا؟ 79
امام صاحب پر امام علی بن عثام کی تجریح 82
امام صاحب کو ترک ابن المبارک کے بعض دیکر اسباب 95
امام ثوری سے امام صاحب کا علمی استفادہ 99
امام فزاری کی روایت کے متابع  وشواہد 103
مصنف انوار کی ایک گل افشانی 110
فضائل ابی حنیفہ سے متعلق دوسری روایت پر نظر 115
امام ابوبکر بن عیاش کی مدح ابی حنیفہ 129
امام صاحب اور قلت روایت 146
احیاء العلوم للغزالی میں امام صاحب کا ذکر 156
مصنف انوار کے ایک تجدیدی کارنامے کا ذکر 181
تذکرہ ابن خراش 185
ابن حجر مکی کی علمی بے مائیگی اور مفلسی 199
وفات ابی حنیفہ 216
مصنف انوار کی ایک نئی دریافت اور شکوہ محدثین 256
خلاصہ کلام 293
اما زفر (مولود 116ھ ومتوفی 158ھ عمر بیالیس سال) 296
اسم ونسب 296
امام زفر کی جائے ولادت وجائے سکونت 297
امام زفر کا فقہی مذہب 314
امام زفر کے قاضی بصرہ ہونے پر بحث 326
کیا حجاج بن ارطاۃ بدزبان تھے؟ 348
امام زفر كی ہجو ملیح 358
مدح زفر میں امام وکیع سے مروی ایک روایت 362
امام زفر کو عہدہ قضاء کی پیشکش 369
امام زفر کے اساتذہ اور تلامذہ 371
وفات ابی حنیفہ سے متعلق امام زفر کا بیان 374
خلاصہ بحث 378

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like