القرآن الکریم بروایۃ ہشام بن عمار وبالہامش ما خالفہ ابن ذکوان عن ابن عامرالشامی

القرآن الکریم بروایۃ ہشام بن عمار وبالہامش ما خالفہ ابن ذکوان عن ابن عامرالشامی

 

مصنف : دار الفکر عمان

 

صفحات: 629

 

مجید  رب العزت کی طرف سے نازل کی جانے والی  کتبِ سماویہ میں سے سب سے  آخری  کتاب ہے ۔جسےاس نے امت محمدیہﷺکی آسانی کے لئے سات  معروف لہجات (یعنی سبعہ احرف)پر نازل فرمایا ہے۔ یہ تمام کے تمام ساتوں حروف اور لہجات عین قرآن مجید اور منزل من اللہ ہیں۔ان تمام پرایمان لانا ضروری اور واجب ہے،اوران کا انکار کرنا کفر اور قرآن کا انکار ہے۔اس وقت دنیا بھر میں سبعہ احرف پر مبنی دس قراءات  اور بیس روایات پڑھی اور پڑھائی جارہی ہیں۔اور ان میں سے چار روایات (روایت قالون عن نافع،روایت ورش عن نافع،روایت دوری عن ابی عمرو  بصری  اور روایت حفص عن عاصم )ایسی ہیں جو دنیا کے کسی نہ کسی حصے میں باقاعدہ رائج اور متداول ہیں۔عالم ِ کے ایک بڑے حصے پر قراءت امام عاصم بروایت حفص رائج ہے، جبکہ مغرب ،الجزائر ، اور شمالی افریقہ میں قراءت امام نافع بروایت ورش  ، لیبیا ،تیونس اور متعدد افریقی ممالک میں روایت قالون عن نافع ،مصر، صومالیہ، سوڈان اور حضر موت  میں روایت دوری عن امام ابو عمرو بصری رائج اور متداول ہے۔مذکورہ ممالک میں جو جو روایت متداول ہے وہاں اسی روایت کے مطابق ہی مصاحف کی طباعت کی جاتی ہے،اورسعودی کے مجید کی طباعت کے معروف  طباعتی ادارے مجمع ملک فہد نے ان چاروں روایات میں مصاحف طبع کر کے وہاں کے مسلمانوں میں تقسیم کئے ہیں۔ سعودی عرب اور دیگر کئی ممالک میں  روایت حفص کی طرح دیگر قراءات میں مطبوع مصاحف  عام دستیاب ہوتے ہیں اورانٹر نیٹ  پر کئی  ویب سائٹس پر بھی موجود ہیں ۔پاکستان  میں بڑے  بڑے جامعات  سےمنسلک قراء حضرات  تو ان مصاحف سے متعارف ہیں لیکن عام علماء  حضرات  ان مصاحف اور قراءات سے متعارف نہیں ہیں ۔ جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور کےشعبہ ریسرچ  ’’ مجلس التحقیق الاسلامی ‘‘  کی لائبریری  میں بھی  روایت  حفص کےعلاوہ دیگر قراءات میں  مطبوع مصاحف موجود ہیں  جو سرپرست اعلیٰ جامعہ لاہور  الاسلامیہ   ڈاکٹر حافظ عبد الرحمٰن مدنی ﷾ اور  مدیر کلیۃ القرآن   ڈاکٹر قاری حمزہ  مدنی ﷾ نے اپنے بیرونی اسفار میں حاصل کر کے    اسلامک ریسرچ کونسل کی لائبریری  میں جمع  کررکھے ہیں ۔کتاب وسنت سائٹ کے قارئین کے تعارف کے لیے سائٹ پر  مختلف  قراءات میں مطبوع  مصاحف کواپلوڈ کیا گیا ہے ۔ زیر مصحف(قرآن مجید)’’ القرآن الکریم بروایۃ ہشام بن  عمار وبالہامش ما خالفہ ابن ذکوان عن ابن عامرالشامی ‘‘اردن کے معروف طباعتی  ادارے ’’ دار الفکر ‘‘عمان    نے  تجويد وقراءات  اور  قراءات  صغریٰ  وکبریٰ    کے ماہر  و مصنف  کتب قراءات شیخ  توفیق ابراہیم ضمرہ  کےاشراف میں   تیار کر وا کر وزارۃ الاوقاف والشؤون  و المقدسات الاسلامیہ،اردن کی  اجازت سے  روایت  ہشام بن عمارالسلمی  کے مطابق  شائع کیا ہے اور اس کےحاشیہ میں روایۃ بن ذکوان کےوہ    کلمات درج ہیں  جن میں  انہوں نے روایت ہشا م کی مخالفت کی ہے

 

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
20 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like
Leave A Reply