اللہ کے سپاہی

اللہ کے سپاہی

 

مصنف : ابو علی عبد الوکیل

 

صفحات: 280

 

اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے انبیاء کرام و رسل عظام کی ایک برزگزیدہ جماعت کو مبعوث فرمایا۔ اس مقدس و مطہر جماعت کو کچھ ایسے حواری اور اصحاب بھی عنائت کیے جو انبیاء کرام کی تصدیق و حمایت کرتے۔ اللہ رب العزت نے سید الاوّلین و الآخرین حضرت محمد ﷺ کو صحابہ کرام کی ایک ایسی جماعت عطا فرمائی جن کے بارے میں اللہ کی یہ مشیت ہوئی کہ وہ خاتم النبیین سے براہ راست فیض حاصل کریں اور رسول اللہ ﷺ خود ان کا تزکیہ نفس کرتے ہوئے کتاب و حکمت کی تعلیم دیں۔ اور یہ وہ مقدس نفوس تھے جن کا ذکر قرآن مجید اور دیگر آسمانی کتب میں بھی اللہ رب العزت نے فرمایا اورنبی کریم ﷺ نے” خیر امتی قرنی” کے مقدس کلمات سے نوازہ۔ تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ ایک مسلمان کامیابی اور فتح و نصرت کے لیے کبھی ظاہری وسائل پر اعتماد نہیں کرتا بلکہ اسباب کی بجائے اسباب کے رب پر اعتماد کرتے ہوئے آتش نمرود میں کود کر تاریخ کے ماتھے کا جھومر بن جاتا ہے۔ زیر نظرکتاب” اللہ کے سپاہی” جو کہ فاضل مصنف ابو علی عبدالوکیل نے ایسی ہی بہادر شخصیات کا تذکرہ دلپذیر قلمبند کیا ہے جنہوں نے اپنی زندگیوں کو اللہ کی راہ میں وقف کیا ہوا تھا۔ جن کے دن گھوڑوں کے پیٹھ پر میدان جہاد میں گزرتے اور راتیں مصلوں پر اپنے رب کی عبادت میں گزرتیں تھیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان بہادر نفوس کو جنہوں نے دین کی سر بلندی کے لیے اپنے جان و مال کی قربانیاں دیں ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام سے نوازے اور فاضل مصنف کی محنت و کاوش کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت سے نوازے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف آغاز 9
خالد بن ولید ؓ 15
ابو عبیدہ بن جراح ؓ 31
سعد بن ابی وقاص ؓ 41
عمر بن العاص ؓ 57
عقبہ بن نافع رحمۃ اللہ علیہ 69
قتیبہ بن مسلم رحمۃ اللہ علیہ 79
محمد بن قاسم رحمۃ اللہ علیہ 95
طارق بن زیاد رحمۃ اللہ علیہ 111
یوسف بن تاشفین رحمۃ اللہ علیہ 123
سلطان محمود غزنوی رحمۃ اللہ علیہ 131
عماد الدین زنگی رحمۃ اللہ علیہ 143
صلاح الدین ایوبی رحمۃ اللہ علیہ 155
شہاب الدین غوری رحمۃ اللہ علیہ 167
سلطان محمد فاتح رحمۃ اللہ علیہ 181
امیر البحر بار بروسہ رحمۃ اللہ علیہ 197
رکن الدین بیبرس رحمۃ اللہ علیہ 211
ٹیپو سلطان شہید رحمۃ اللہ علیہ 227
امام شموئیل رحمۃ اللہ علیہ 239
سید احمد شہید رحمۃ اللہ علیہ 253
شاہ اسماعیل شہید رحمۃ اللہ علیہ 267
کتابیات 278

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like